مرگی لگانے والے جنات

مرگی لگانے والے جنات

 

مصنف : ابو ایمن احمد بن محمود بن ابراہیم

 

صفحات: 162

 

جادو اور جنات  سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت  کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی  اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں  کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے  ہے  جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے  ذریعے  تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے  کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے  معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے  دن رات فساد پھیلانے  پر تلے  ہوئے ہیں  جنہیں وہ کمزور ایمان والے  اور ان کینہ پرور لوگوں سے  وصو ل کرتے ہیں  جو اپنے  مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں  او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں  لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے  نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں  اور جادو کا شرعی  طریقے  سے علاج کریں تاکہ  لوگ اس کے  توڑ اور علاج  کے لیے  نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔جنات کےذریعہ  انسانوں کولاحق ہونےوالی بیماریوں میں سے ایک بیماری مرگی  ہے۔مرگی ایک تکلیف دہ مرض ہے جو اچانک انسان پر بغیر کسی پیشگی اطلاع دیے یا علامت ظاہر کیے حملہ  آور  ہو جاتا ہے۔انسان اس کے حملہ آور ہوتے ہی ہوش وحواس کھو بیٹھتا ہے۔بعض لوگ اس  صورت حال میں جعلی عاملوں  اوردرباروں کی طرف  دھوڑتے ہیں اور شرکیہ  علاج کواختیار کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مرگی لگانے والے جنات‘‘ ابو ایمن احمد ین محمود بن ابراہیم  کی ایک عربی کتاب کا ترجمہ  ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے  جناتی وعضوی مرگی کی علامات ، اسباب اور علاج کو  قرآن  و سنت کی روشنی میں  بڑے احسن انداز رمیں بیان کیا ہے ۔ اور مرگی  کےعلاج سےمتعلق راہنمائی  فراہم کی ہے ۔یہ کتاب ان لوگوں کےلیے  بھی مفید ثابت ہوگی  جوآئے دن بہروپیے  عاملوں کےپاس جاکر  نہ صرف عقیدہ کی دولت لٹاتے ہیں بلکہ اپنی جیب سے خو ن پسینے کو بہا کر کمائی گئی دولت بھی لٹا بیٹھتے ہیں ۔  معروف  سلفی روحانی معالج  محترم جناب  ابوحمزہ ظفر اقبال  ﷾ نے اردو دان طبقہ کے لیے اس اہم کتاب  کا  سلیس ورواں ترجمہ کرنے  کی خدمات انجام دی ہیں ۔اللہ تعالی ٰ مصنف ، مترجم اور ناشرکی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا مرگی اور جنات 9
پیش لفظ 17
کتاب لکھنے کے مقاصد 20
تحقیق و تالیف کے اسباب 20
کتاب کی تیاری میں میرا طریقہ کار 22
مقدمہ 24
مجھے پیش آنے والی مشکلات کا بیان 26
باب اول شفاء کے متعلق تحقیق کی اہمیت 30
باب دوم جنات و شیاطین کے متعلق اسلامی عقیدہ 41
باب سوم شیطان اور انسان کے درمیان جاری جنگ 52
باب چہارم انسان کے ساتھ جنگ میں شیطان کا اسلحہ 62
باب پنجم جنات و شیاطین کا انسان میں داخل ہو جانا 84
باب ششم دماغ کے سٹی اسکین کے ذریعہ تحقیقات 128
باب ہفتم جناتی مرگی والے مریض کا قرآنی اور نبوی دعاؤں اور شرعی دم کے ذریعے علاج 128

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like