مولانا ابو الکلام آزاد کی مرزا قادیانی کے جنازے میں شرکت ؟ بہتان کا حقیقت افروز تجزیہ

مولانا ابو الکلام آزاد کی مرزا قادیانی کے جنازے میں شرکت ؟ بہتان کا حقیقت افروز تجزیہ

 

مصنف : مجاہد الحسینی

 

صفحات: 100

 

مولانا ابو الکلام11نومبر1888ء کو پیدا ہوئے اور 22 فروری1958ءکو وفات پائی۔مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔آپ کے والد بزرگوارمحمد خیر الدین انہیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا ۔سلسلہ نسب شیخ جمال الدین سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ میں گزرا ۔ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہرمصر چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ترقی پسند سیاسی تخیلات اور عقل پر پوری اترنے والی مذہبی ہدایت کا گہوارہ اور بلند پایہ سنجیدہ ادب کا نمونہ تھا۔آپ ایک سنی المسلک انسان تھے ۔آپ کا قادیانیت یا مرزائیت سے کوئی تعلق نہ تھا۔لیکن اس کا باوجود بعض لوگوں نے آپ پر مرزا قادیانی کا جنازہ پڑھنے کا بہتان لگا کر آپ کو قادیانیت کی طرف میلان رکھنے والا ظاہر کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”مولانا ابو الکلام آزاد کی مرزا قادیانی کے جنازے میں شرکت؟بہتان کا حقیقت افروز تجزیہ”محترم مجاہد الحسینی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اس بہتان کا رد کیا ہے کہ آپ نے مرزا قادیانی کا جنازہ پڑھا تھا۔

عناوین صفحہ نمبر
مولانا ابو الکلام آزاد 5
حرف گفتی 6
مولانا ابو الکلام آزاد اورمرزاقادیانی 10
مولانا آزاد کی تردید 13
مولانا آزاد اورسوزکاثمیر ی 19
عبدالمجید سالک کی معذرت 23
مرزاقادیانی کی میت اورروانگی کاعبرتناک  منظر 26
قادیانی دجل وتلبس کی جھلک 30
سالک کی مولانا آزاد یے ملاقات کی کوشش 34
امیر شریعت کااعتراف عظمت آزاد 36
قوم بھوکی رکھ کےخود کھائے کباب 39
مولانا ابو الکلام آزاد کو خراد تحسین 41
مرزقادیانی کےحق میں لکھنے والا کون تھا 43
تعصب اور تفرقہ کامظاہر ہ 44
مولانا محمد علی جوہر اورمولانا شوکت علی کی مخالفت کیوں 54
مولانا ابو الکلام آزاد پر الزامات کاتجزیہ 61
مرزاقائداعظم پر مولانا ابو لکلام آزاد کی دعائے مغفرت 67
قادیانیوں کی بابت مولانا آزاد کانظریہ 72
مولانا ابو الکلام آزاد کی حق گوئی 75
مولانا ابو الکلام آزاد حیا ت وخدمات کی ایک جھلک 77
ترجمان القرآن کےانتساب کاپس منظر 79
مولانا ابو لکلام آزاد کےالہلال کی تقریب رونمائی 81
استقلال پاکستان اور مولانا ابو لکلا آزاد 83
مولانا ابو لکلام آزاد کی پاکستان سےروانگی 87
پاکستانی وزیر دفاع میر علی احمد تالپور کاخراد تحسین 89
مولانا ابو الکلام آزاد کےغیر مطبوعہ خط کی روشنی میں 91
ایڈیٹر پاکستان ٹائمنر مولانا محمد سعید کےتاثرات 95
مولانا ابو لکلام آزاد کےاختتامی کلمات 96

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like