مومنات کی محبت بھری نماز

مومنات کی محبت بھری نماز

 

مصنف : رقیہ بنت محمد بن محارب

 

صفحات: 126

 

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر سنت نبوی کے مطابق خشوع وخضوع سے نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مومنات کی محبت بھری نماز‘‘ رقیہ بنت محمد بن محارب کے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے نماز کے موضوع پرخطاب کی کتابی صورت ہے ۔اس کتاب میں محترمہ نے نماز میں خشوع کی اہمیت اور پوری کیفیت کو بیان کیا۔صرف اس غرض سے کہ ایک مسلمان عورت اس صفت سے کیسے متصف ہوسکتی ہے ؟ جو صرف کامیاب وکامران مومنوں کی صفت ہے ۔محترمہ نے خواتین کے اصرار پراپنے اس مفید خطاب کو مرتب کر کے اسے کتابی شکل دی تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔کیوں کہ کتاب کافائدہ وہاں تک پہنچتا ہے جہاں خطاب کا فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔یہ کتاب خواتین کو یہ بتاتی ہے کہ انہوں نے نماز کس طرح ادا کرنی ہے کہ جو ان کی اللہ کریم کے ساتھ محبت میں اضافہ کا باعث بن سکے اور مقبولیت کا درجہ حاصل کر کے جنتوں میں داخلہ ذریعہ بن سکے ۔ اور یہ کتاب مومنات طیبات عابدات وزاہدات کو ایسی محبت بھری نماز پڑہنے کی تعلیم دیتی ہے جوانہیں دنیا میں بھی کامیاب   کرے او رآخرت میں جنتوں کا وارث بناسکے ۔یہ کتاب اپنی افادیت کے باعث خواتین کو تحفہ دینے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالی ٰ مؤلفہ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
بد نصیب نمازی 8
پیاسے کو میٹھے پانی کی طلب کی طرح 9
اپنی نمازوں کو حسین و جمیل بنائیں 11
لوگوں سے میل ملاقات کےت لیے ہمارا معمول 12
دوسرے کی اصلاح نہ کرنا 17
خشوع و خضوع کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟ 12
رسول اللہ ﷺ کی نماز کا دلفریب منظر 33
اپنی نمازوں کو یوں حسین و جمیل بنائیں 39
عادی اور رواجی خواتین 40
متقی و مخلص خواتین 41
نماز سے پہلے محبت الٰہی کے لیے دلآویز کیفیات 48
اذان کا جواب اور رسول اللہ ﷺ کی شفاعت کا حصول 48
رب کائنات کے دربار میں ’وسیلہُ کی درخواست 49
دو اوقات جن میں دعا رد نہیں ہوتی 49
مسنون وضو کی برکات 51
رحمت باری سے گناہوں کا جسمانی اعضاء سے جھڑجانا 51
عمل وضو گناہوں کو دھونے کا سبب 53
نماز کی کی تیاری 59
مسواک کا اہتمام 59
اچھے لباس اور خوشبو کا اہتمام 59
تنگ لباس سے اجتناب 60
عورت کے چھپائے جانے والے اعضا 62
محبت الٰہی کے ضابطے 79
محبت و وحدت کے دلنواز ترانے 79
رحمتوں اور مغفرتوں کی التجا 80
سورۃ فاتحہ میں رب کریم سے سرگوشیاں 89
دوران نماز قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کے آداب 92
غفلت کے تالے توڑنے اور دلوں کا زنگ اتارنے کا طریقہ 96
رکوع میں خشوع 99
رکوع کی دعائیں 101
رکوع میں قرآن پڑھنے کی ممانعت 102
قومہ 102
قومہ کی دعائیں 103
سجدہ میں دعا کی قبولیت 107
جلسہ کی دعا 112
تشہد میں خشوع و خضوع 115
تشہد میں دعا کرنی چاہیے 115
آخری تشہد میں التجائیں دعائیں 117
سلام پھیرنے کے بعد اذکار مسنونہ 121
فضیلت آیۃ الکرسی 122
فضیلت آیۃ الکرسی 122
سلف صالحین کا خشوع 124

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like