مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی حیات و خدمات

مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی حیات و خدمات

 

مصنف : محمد رمضان یوسف سلفی

 

صفحات: 242

 

مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷾ کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں آپ برصغیر پا ک وہند کے اہل علم طبقہ میں او رخصوصا جماعت اہل میں ایک معروف شخصیت ہیں آپ صحافی ،مقرر، دانش ور وادیب اور وسیع المطالعہ شخصیت ہیں ۔ ان کا شمارعصر حاضر کے ان گنتی کےچند مصنفین میں کیا جاتا ہے جن کے قلم کی روانی کاتذکرہ زبان زدِعام وخاص رہتا ہے تاریخ وسیر و سوانح ان کا پسندیدہ موضوع ہے او ر ان کا یہ بڑا کارنامہ ہے کے انہوں نے برصغیر کے جلیل القدر علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی او ر ان کےعلمی وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا محمداسحاق بھٹی ﷾ تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ مسائل فقہ میں بھی نظر رکھتے ہیں مولانا صاحب نے تقریبا 30 سے زائدکتب تصنیف کیں ہیں جن میں سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں مولانا تصنیف وتالیف کےساتھ ساتھ 15 سال ہفت روزہ الاعصتام کے ایڈیٹر بھی رہے الاعتصام میں ان کےاداریے،شذرات،مضامین ومقالات ان کے انداز ِفکر او روسیع معلومات کے آئینہ دار ہیں الاعتصام نے علمی وادبی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کی ایک وجہ محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷾ کی انتھک مساعی اور کوششیں ہیں ۔زیر نظر کتاب مولانا اسحاق بھٹی ﷾ کی حیات وخدمات کے حوالے اہم کتاب ہے جس میں مولانا محمد یوسف سلفی ﷾ نے بھٹی صاحب کی سوانح حیات کا نہایت دلنشیں انداز میں عمدہ اور پر وقار تذکرہ تعارف پیش کیا ہے مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷾ جماعت اہل حدیث پاکستان کےمعروف قلمکار ہیں ان کے مضامین ومقالات مختلف موضوعات پر ملک کے مؤقر رسائل وجرائد میں شائع ہوتے ہیں رہتے ہیں سلفی صاحب کتاب ہذا کے علاوہ تقریبا 8 کتب کے مصنف ہیں

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 3
کلمۃ الناشر 6
احوال واقعی 8
اپنی سرگزشت 10
تاثرات 15
کلمات تبریک 16
جماعت کی مجسم تاریخ 18
حرف شناس 20
حرفے چند 21
کلمۃ الشکر 24
ذہبی دوراں 25
بھٹی صاحب سے چند یادگار ملاقاتیں 27
مولانا اسحاق بھٹی کا خاندانی پس منظر 35
ابتدائی حالات 38
اساتذہ کرام 39
سیاست کی وادی پرخار کی آبلہ پائی 43
جیل یاترا 46
مولانا ابوالکلام سے تعلق خاطر 52
پاکستان کی طرف مہاجرت 54
پاکستان میں اولین مسکن 55
تجارت 56
جماعتی وابستگی اور مرکزی جمعیت پاکستان کا قیام 59
مولانا داؤد غزنوی سے تعلق خاطر 62
ہفت روزہ الاعتصام کی ادارت 64
تصانیف و تراجم 75
ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر دینی پروگرام 64
نظم 107
مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب کے بارے   اہل قلم کی نگارشات 107
آباد شاہ پوری 139
صاحبزادہ خورشید گیلانی مرحوم 145
ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہان پوری 149
پروفیسر ڈاکٹر سفیر اختر 156
محترم ہارون الرشید 180
مولانا صلاح الدین مقبول احمد 199
محمد انور محمد قاسم سلفی 206
پروفیسر محمد فاروق سبحانی 224
ملک عبدالرشید عراقی 225
محمد عالم مختار حق 229
مولانا محمد خالد سیف 231
نظم 235
نذر عقیدت 236

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like