مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 7

مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 7

 

مصنف : امام احمد بن حنبل

 

صفحات: 460

 

زیر نظر کتاب امام المحدثین،شمس الموحدین اور کتاب وسنت کے بے باک داعی  امام احمد بن حنبل ؒ کی خدمت حدیث کے  سلسلہ میں معرکہ آراء تصنیف ہے ۔جس کی حسن ترتیب اور بہترین انتخاب کی دنیا معترف ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کا عظیم و وسیع ذخیرہ ہے ،جس میں  تیس ہزار کے لگ بھگ مرویات ہیں ۔اتنا بڑا ذخیرۂ احادیث  کسی ایک مؤلف کی الگ تالیف میں ناپید ہے۔ان اوصاف کے سبب علمائے حدیث اور شائقین  تحقیق ہمیشہ سے اس کتاب کے دلدادہ اور طالب رہے ہیں ۔اس کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر حافظ احمد شاکر اور شعیب ارنؤوط نے اس کی تحقیق و تخریج کی جس  وجہ سے اس کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہو گیا اور صحیح ،حسن اور ضعیف روایات کی پہچان سہل ہو گئی۔احادیث نبویہ کے اس وسیع ذخیرے سے عربی دان طبقہ ہی اپنی علمی تشنگی دور کر سکتا تھا لیکن اردو دان طبقہ کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا۔چنانچہ علم حدیث کو عام کرنے اور عامیوں کو  احادیث نبویہ سے روشناس کرانے کے لیے اردو مکتبہ جات نے کمرہمت کسی اور ہر مکتبہ نے اپنی استعدادو استطاعت کے  مطابق کتب احادیث کے تراجم و فوائد شائع کرنے کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ صحاح ستہ سے بڑھتا ہوا دیگر کتب احادیث تک جا پہنچا ۔پھر عوام الناس کے کتب احادیث سے ذوق و شوق کے سبب مالکان مکتبہ جات  میں حوصلہ بڑھا اور انہوں نے بڑی کتب احادیث کے تراجم پیش کرنے کا عزم کیا اسی سلسلہ کی کڑی مسند احمد بن حنبل کا زیر نظر ترجمہ ہے ۔جو مکتبہ رحمانیہ کی بہت بڑی علم دوستی اور جذبہ  خدمت  حدیث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کتاب کے ترجمہ میں مترجم کی علمی گہرائی اور وسعت مطالعہ کی داد دینا پڑتی ہے ۔نیز  احادیث کی مختصر تخریج اور روایات کے صحت و ضعف کے حکم کی وجہ سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے ۔احادیث پر اکثر حکم تو الشیخ شعیب ارنؤوط کا ہے البتہ بعض روایات پر شیخ البانی  کا حکم نقل کیا گیا ہے۔عمومی و اجتماعی فوائد کے اعتبار سے یہ نہایت مفید کتاب ہے لیکن اشاعت کی عجلت یا کسی ضروری مصلحت کی وجہ سے کتاب کو معیاری بنانے  میں کوتاہی کی گئی ہے ۔کیونکہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے اسلوب کی نا تو مقدمہ میں وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی تخریج و تحقیق کا معیار ایک ہے۔بلکہ کچھ احادیث کی مختصر تخریج ہے اور بعض احادیث تخریج سے یکسر خالی ہیں۔یہی معاملہ تحقیق کا ہے کہیں شعیب ارنؤوط کا حکم نقل ہے ،کہیں علامہ البانی کا اور کہیں دونوں کے متضاد حکم درج ہیں۔اور اکثر ضعیف روایات کے اسباب ضعف غیر منقول ہیں اس کے برعکس کچھ مزید علمی فوائد ہیں:مثلاً حدیث نفس صفحہ بارہ پر مسند احمد کے راویوں کی ترتیب کا بیان ہے چونکہ یہ ترتیب غیر ہجائی ہے اس لیے صفحہ چھیالیس پر تمام راویوں کی حروف ہجائی  کے اعتبار سے  ترتیب نقل کی گئی ہے ۔نیز احادیث کی تلاش کی خاطر آخری دو جلدوں میں احادیث کے اطراف درج کیے گئے ہیں ۔جس سے احادیث کی تلاش قدرے آسان ہو گئی ہے۔یہ کتا ب چودہ جلدوں اور اٹھائیس ہزار ایک سو ننانوے احادیث پر مشتمل ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مسندالشامیین
حضرت  خالد بن وليد ؓکی حدیثیں 11
حضرت ذومخبر حبشی  ؓکی حدیثیں 17
حضرت امیر معاویہ ؓکی مرویات 20
حضرت تمیم داری ؓکی حدیثیں 51
حضرت مسلمہ بن مخلد ؓکی حدیثیں 56
حضرت اوس بن اوس ؓکی حدیثیں 57
حضرت سلمہ بن نفیل سکونی ؓکی حدیثیں 58
حضرت یزید بن اخنس ؓکی حدیث 59
حضرت غضیف بن حارث ؓکی حدیثیں 60
ایک صحابی ؓکی روایت 61
حضرت حابس بن سعد ؓکی حدیث 61
حضرت عبداللہ بن حوالہ ؓکی حدیث 62
حضرت خرشہ بن حر ؓکی حدیث 62
حضرت ابوجمعہ حبیب بن سباع ؓکی حدیثیں 63
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓکی حدیثیں 64
حضرت واثلہ بن اسقع ؓکی بقیہ حدیثیں 64
حضرت رویفع بن ثابت انصاری ؓکی حدیثیں 68
حضرت حابس ؓکی حدیث 72
حضرت عبداللہ بن حوالہ ؓکی حدیثیں 72
حضرت عقبہ بن مالک   ؓکی حدیثیں 74
حضرت خرشہ ؓکی حدیث 76
ایک صحابی ؓکی حدیثیں 76
حضرت عمرو بن عبسہ ؓکی حدیثیں 77
حضرت زید بن خالد جہنی ؓکی مرویات 88
حضرت ابومسعود بدری انصاری ؓکی مرویات 98
حضرت شداد بن اوس ؓکی مرویات 112
حضرت عرباض بن ساریہ ؓکی مرویات 123
حضرت ابوعامر اشعری ؓکی حدیثیں 131
حضرت حارث اشعری ؓکی حدیث 134
حضرت مقدم بن معدیکرب ؓکی حدیثیں 136
حضرت ابوریحانہ ؓکی حدیثیں 145
حضرت ابومرثد غنوی ؓکی حدیثیں 150
حضرت عمر جمعی ؓکی حدیث 150
ایک صحابی ؓکی روایت 151
حضرت عمارہ بن رویبہ   ؓکی 151
حضرت ابونملہ انصاری ؓکی حدیث 153
حضرت سعد بن اطول ؓکی حدیث 154
حضرت ابوالاحوص کی اپنے والد سے روایت 154
حضرت ابن مربع انصاری ؓکی 156
حضرت عمرو بن عوف ؓکی حدیث 157
حضرت ایاس بن عبدالمزنی ؓکی حدیث 158
ایک مزنی صحابی ؓکی روایت 158
حضرت اسعد بنزرارہ ؓکی حدیث 159
حضرت ابوعمرہ کی اپنے والد سے روایت 159
حضرت عثمان بن حنیف ؓکی مرویات 159
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓکی حدیثیں 161
حضرت عبداللہ بن حجش ؓکی حدیثیں 163
حضرت ابومالک اشجعی ؓکی حدیث 164
حضرت رافع بن خدیج ؓکی مرویات 164
حضرت عقبہ بن عامر جہنی کی مرویات 175
حضرت حبیب بن مسلمہ فہری ؓکی مرویات 222
متعدد صحابہ   ؓ کی روایت 223
حضرت کعب بن عیاض ؓکی حدیثیں 224
حضرت زیاد بن لبید ؓکی حدیث 224
حضرت یزید بن اسود عامری ؓکی حدیثیں 225
حضرت زید بن حارثہ ؓکی حدیث 228
حضرت عیاض بن حمار مجاشعی ؓکی حدیثیں 228
حضرت ابورمشہ تیمی ؓکی مرویات 232
حضرت ابوعامر اشعری ؓکی حدیثیں 234
حضرت ابوسعید بن زید ؓکی حدیث 237
حضرت حبشی بن جنادہ سلولی ؓکی حدیثیں 237
حضرت ابوعبدالملک بن منہال ؓکی حدیث 239
حضرت عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث ؓکی حدیثیں 239
حضرت عباد بن شرجیل ؓکی حدیث 243
حضرت خرشہ بن حارث ؓکی حدیث 243
حضرت مطلب ؓکی حدیثیں 244
ایک ثقفی صحابی ؓکی روایت 246
حضرت ابواسرائیل ؓکی خدمت 246
ایک صحابی ؓکی روایت 247
حضرت اسود بن خلف ؓکی حدیث 247
حضرت سفیان بن وہب خولانی ؓکی حدیث 248
حضرت حبان بن بح صدائی ؓکی حدیث 249
حضرت زیاد بن حارث صدائی ؓکی حدیثیں 249
حضرت رافع بن خدیج ؓکے ایک چچا(ظہیر ؓ) کی روایت 250
حضرت ابوجہیم بن حارث بن صمّہ کی حدیثیں 251
حضرت ابوابراہیم انصاری رحمۃ اللہ علیہ کی اپنے والد سے روایت 252
حضرت یعلیٰ بن مرہ ثقفی ؓکی حدیثیں 253
حضرت عتبہ بن غزوان ؓکی حدیثیں 264
حضرت دکین بن سعید خثعمی ؓکی حدیثیں 265
حضرت سراقہ بنمالک بن جعشم ؓکی حدیثیں 267
حضرت ابن مسعدہ ؓکی حدیث 272
حضرت ابوعبداللہ ؓکی حدیثیں 272
جدعکرمہ بن خالد کی حدیث 273
حضرت ربیعہ بن عامر ؓکی حدیث 273
حضرت عبداللہ بن جابر ؓکی حدیث 274
حضرت مالک بن ربیعہ ؓکی حدیث 274
حضرت وہب بن خنبش ؓکی حدیثیں 275
حضرت قیس بن عائذ   ؓکی حدیثیں 276
حضرت ایمن بن خریم ؓکی حدیث 276
حضرت خثیمہ بن عبدالرحمٰن کی اپنے والد سے منقول حدیثیں 277
حضرت حنظلہ کاتب اسدی ؓکی حدیثیں 278
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓکی حدیثیں 279
حضرت حکیم بن سفیان ؓکی حدیثیں 280
حضرت سہل بن حنظلیہ ؓکی حدیثیں 281
حضرت بسر بن ارطاۃ ؓکی حدیثیں 286
حضرت نواس بن سمعان کلابی ؓکی مرویات 287
حضرت عتبہ بن عبدسلمی ؓکی حدیثیں 293
حضرت عبدالرحمٰن بن قتادہ سلمی ؓکی حدیث 301
حضرت وہب بن خنبش طائی ؓکی بقیہ حدیث 301
جد عکرمہ کی روایت 302
حضرت عمرو بن خارجہ ؓکی حدیثیں 302
حضرت عبداللہ بن بسر مازنی ؓکی حدیثیں 306
حضرت عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی ؓکی حدیثیں 314
حضرت عدی بن عمیرہ کندی ؓکی  حدیثیں 317
حضرت مرداس اسلمی ؓکی حدیثیں 321
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓکی حدیثیں 321
حضرت شرجیل بن حسنہ ؓکی حدیثیں 329
حضرت عبدالرحمٰن بن حسنہ ؓکی حدیثیں 331
حضرت عمرو بن عاص ؓکی مرویات 333
حضرت عمرو انصاری ؓکی حدیث 342
حضرت قیس جذامی ؓکی حدیث 343
حضرت ابوعنبہ خولانی ؓکی حدیثیں 343
حضرت سمرہ بن فاتک اسدی ؓکی حدیث 344
حضرت زیاد بن نعیم حضرمی ؓکی حدیث 345
حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓکی بقیہ حدیثیں 345
حضرت عبادہ بن صامت ؓکی حدیث 347
حضرت ابوعامر اشعری ؓکی حدیثیں 348
حضرت حارث اشعری ؓکی حدیث 348
حضرت عمرو بن عاص ؓکی بقیہ حدیثیں 350
وفد عبدالقیس کی احادیث 359
حضرت مالک بن صعصعہ ؓکی حدیثیں 364
حضرت معقل بن ابی معقل اسدی ؓکی حدیثیں 371
حضرت بسر بن جحاش ؓکی حدیثیں 372
حضرت لقیط  بن صبرہ ؓکی حدیث 373
حضرت اغرمزنی ؓکی حدیثیں 374
حضرت ابوسعید بن معلیٰ ؓکی حدیثیں 375
حضرت ابوالحکم یا حکم بن سفیان ؓکی حدیثیں 376
حضرت حکم بن حزن کلفی ؓکی حدیث 377
حضرت حارث بن اقیش ؓکی حدیثیں 378
حضرت حکم بن عمرو غفاری ؓکی حدیثیں 379
حضرت مطیع بن اسود ؓکی حدیثیں 381
حضرت سلمان بن عامر ؓکی حدیثیں 382
حضرت ابوسعید بن ابی فضالہ ؓکی حدیث 386
حضرت مخنف بن سلیم ؓکی حدیث 386
بنودیل کے ایک آدمی  کی روایت 387
حضرت قیس بن مخرمہ ؓکی حدیث 387
حضرت مطلب بن ابی وداعہ ؓکی حدیثیں 388
حضرت عبدالرحمٰن بن ابی عمیرہ ازدی ؓکی حدیثیں 388
حضرت محمد بن طلحہ بن عبیداللہ ؓکی حدیث 389
حضرت عثمان بن ابی العاص ؓکی حدیثیں 390
حضرت زیاد بن لبید ؓکی حدیثیں 397
حضرت عبید بن خالد سلمی ؓکی حدیثیں 398
حضرت معاذ بن عفراء   ؓکی حدیثیں 399
حضرت ثابت بن یزیدبن  ودیعہ ؓکی حدیثیں 400
حضرت نعیم بن نحام ؓکی حدیثیں 402
حضرت ابوخراش سلمی ؓکی حدیث 402
حضرت خالد بن عدی جہنی ؓکی حدیث 403
حضرت حارث بن زیاد ؓکی حدیث 403
حضرت ابولاس خزاعی ؓکی حدیثیں 403
حضرت یزید ابوسائب بن یزید ؓکی حدیثیں 404
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ ؓکی حدیث 405
حضرت شرید بن سوید ثقفی ؓکی حدیثیں 406
حضرت خدیجہ بنت خویلد ؓ کےایک پڑوسی کی روایت 406
حضرت یعلیٰ بن امیہ ؓکی حدیثیں 407
دو آدمیوں کی روایت 414
حضرت ذؤیب ابوقبیصہ بن ذؤیب ؓکی حدیثیں 415
حضرت محمد بن مسلمہ انصاری ؓکی حدیثیں 416
حضرت عطیہ سعید ؓکی حدیثیں 418
حضرت اسید بن حضیر   ؓکی حدیثیں 419
حضرت مجمع بن جاریہ ؓکی حدیث 420
حضرت عبدالرحمٰن بن غنم اشعری ؓکی حدیثیں 420
حضرت وابصہ بن معبد اسدی ؓکی حدیثیں 423
حضرت مستورد بن شداد ؓکی حدیثیں 426
حضرت ابوکبشہ انماری ؓکی حدیثیں 431
حضرت عمرو بن مرہ جہنی ؓکی حدیث 434
حضرت دیلمی حمیری ؓکی حدیثیں 435
حضرت فیروز دیلمی ؓکی حدیثیں 436
ایک صحابی   ؓکی حدیث 438
حضرت ایمن بن خریم ؓکی حدیث 438
حضرت ابوعبدالرحمٰن جہنی ؓکی حدیثیں 438
حضرت عبداللہ بن ہشام ؓکی حدیثیں 439
حضرت عبداللہ بن عمرو بن اُم حرام ؓکی حدیثیں 440
ایک صحابی ؓکی  روایت 440
ایک صحابی   ؓکی روایت 441
حضرت معاذ بن انس ؓکی حدیث 441
حضرت شرجیل بن اوس ؓکی حدیث 441
حضرت حارث تمیمی ؓکی حدیثیں 442
ایک صحابی ؓکی روایت 442
حضرت مالک بن عتاھیہ ؓکی حدیثیں 443
حضرت کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب ؓکی حدیثیں 443
حضرت ابوسیارہ متعی ؓکی حدیث 448
ایک صحابی ؓکی روایت 449
بنوسلیم کے ایک صحابی ؓکی روایت 449
ایک صحابی   ؓکی روایت 449
ایک صحابی ؓکی روایت 450
ایک صحابی   ؓکی روایت 450
حضرت عبدالرحمٰن بن ابی  قراد ؓکی ایک اور حدیث 450
نبی ؑ کے ایک آزاد کردہ غلام ؓکی روایت 451
حضرت ہبیب بن مغفل   ؓکی حدیثیں 451
حضرت ابوبردہ بن قیس   ؓکی حدیث 452
حضرت عمرو بن خارجہ ؓکی بقیہ حدیثیں 453

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like