نبی اکرم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

نبی اکرم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

 

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

 

صفحات: 287

 

جہاد  اس وقت عالمی ومقامی میڈیا ،مسلم و غیر مسلم حکمرانوں  او ر نام نہاد  دانشوروں  کی بربریت کا نشانہ بنا ہوا ہے ۔ ستم ظریفی   دیکھیے کہ  اسلام کے نظریہ جہاد سےجو  جتنا ناواقف ہے وہ دانش کی اتنی ہی اعلی معراج پہ براجمان ہے ۔ ہر دانش ور صغرے کبرے ملا کر اسی نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ جہاد دہشت گردی کی  نعوذباللہ بد ترین شکل ہے  جس سے دنیا کا امن خطرے میں ہے۔ ناقدین جہاد   کی ان مغالطہ آرائیو ں  کی حقیقت  سے  پردہ اٹھانے کی غرض سے کی جانے والی مولانا  عبدالرحمن کیلانی ؒ علیہ کی  یہ کاوش  نہایت مفید ہے ۔اور دفاع جہاد  یا  یوں کہیے کہ دفاع اسلام کی غرض سے کی جانے والی کوششوں میں   ایک قابل قدر اضافہ ہے ۔ اس تالیف میں  مولانا مرحوم نے نظریہ جہاد کی توضیح اور  اعتراضات  و شبہات  کورفع کر نے کی بھر پور کوشش کی ہے جس میں وہ الحمدللہ   کامیاب رہے ہیں۔اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب  جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی  سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے  آخر میں آپ  ﷺ کی  زندگی کے جہادی پہلو  کو نشانہ مشق بنانے  والوں کو شرعی  اورمنطقی  دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے  ۔اس کے علاوہ  آپ کی  عظیم شخصیت  پر غیر جانبدار مغربی مفکرین  کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں  جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد  کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست مضامین 3
پیش لفظ 10
عرض ناشر 13
پہلا باب
جہاد اور اس کی غرض وغایت 14
انفرادی جہاد کی قسمیں 14
اجتماعی جہاد اور اس کی اہمیت 18
دوسرا باب
رسول اللہ ﷺ بحثییت سپہ سالار 35
جہاد کی تیاری اور آپ کی حربی مہارت 37
داخلی استحکام 38
ہمسایہ قبائل سے تعلقات 40
جنگ اور تعلقات خارجہ 71
تیسرا باب
میدان کارزار اور فوج کو لڑانے کی مہارت 74
دشمن کی تدابیر کو ناکام بنانا 82
چوتھا باب
ایک عظیم جرنیل کے ذاتی اوصاف 94
شجاعت اور بہادری 94
فوج سے ہمدردی اور مساوات 100
جوہر شناسی 105
باہمی مشاورت 106
حربی فراست 109
حصول مقصد کے لیے کم از کم جانی ومالی نقصان 118
پانچواں باب
اسلام کے قوانین صلح وجنگ 134
جنگ کن صورتوں میں ضروری یا جائز ہے؟ 134
جنگ کن صورتوں میں ناجائز ہے 144
جنگ سے قبل 150
معرکہ کارزار میں 153
چھٹا باب
اسلامی جھنڈا 166
اسلام کے قوانین صلح وجنگ 167
ساتواں باب
اسلامی اور بین الاقوامی قوانین 202
جنگ کا تقابل 202
متصادم قوانین 205
نظری اعتبار سے موافق قوانین 205
موافق قوانین 214
آٹھواں باب
رسول اللہ ﷺ عظیم ترین سپہ سالارکیوں تھے؟ 218
نواں باب
چند ضمنی مباحث 245
اسلام اور بانی اسلام پر چند اعتراضات کا جائزہ 245
اشاعت اسلام اور تلوار 245
اشاعت اسلام کے اسباب 248
اشاعت اسلام میں تلوار کا حصہ 255
جہاد فی سبیل اللہ اور عام جنگوں میں فرق 256
انجام کار جنگ کا فرق 258
اسلام اور جنگ جوئی 260
جارحانہ اقدامات 264
پیغمبر اسلام پر اعتراضات کا جائزہ 267
غیر مسلموں کا اعتراف حقیقت 272
انسان کامل 279
کتابیات 282

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like