نبی امن و آشتی صلی اللہ علیہ وسلم

نبی امن و آشتی صلی اللہ علیہ وسلم

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 266

 

اگراس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد  اور محنت وکوشش میں اگر غور کیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں  مختلف ہیں مگر ایک مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے ’’امن وسکون کی زندگی‘‘نبی کریم ﷺاسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے ۔ اس کے نام ہی میں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔ زیر نظرکتاب ’’نبئ امن وآشتیﷺ ‘‘مولانا محمد رفیق چودھری ﷾(مصنف ومترجم کتب کثیرہ) کی  تصنیف ہے  فاضل مصنف  نے اس کتاب میں سب سے پہلےامن وآشتی کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث نبویﷺ پیش کی  ہیں۔اس کے بعد سیرت نبویﷺ سے متعلق ایسے 30 ؍واقعات بیان کیے گئے ہیں جن میں حضورﷺ نےاپنے مخالفین کو عفوو  درگزر اور امان سے نوازا اور امن پسندی اور صلح کو ترجیع دی۔اس کے بعد بعض دوسرے وسائل امن کا ذکر ہےاورنبوی ضابطۂ جنگ کو واضح کیاگیا ہے۔پھر اسلام میں تصور جہاد کو تفصیل سے لکھا گیا ہے۔اس کے بعددلائل کے ساتھ یہ بتایا گیا ہےکہ اسلام دہشت گردی نہیں سکھاتا بلکہ  دینِ امن وسلامتی ہے۔کتاب کےآخر میں  اقوام متحدہ کا منشور حقوق انسانی اور سیرت نبوی ایک نظر میں مذکور  ہوئی ہے۔ مصنف کتاب ہذا کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں  جن میں قرآن کریم کا اردو  وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
باب 1:امن وآشتی،قرآن وحدیث کی روشنی میں 13
1۔قرآن مجید اورامن وآشتی 13
2۔احادیث اورامن وآشتی 21
باب 2:سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اورامن وآشتی 34
واقعہ1۔حلف الفضول 34
حجراسودکی تنصیب 36
ہجرت حبشہ 39
سراقہ بن مالک بن جعثم 43
میثاق مدینہ 45
دویہودی قبائل میں صلح 47
یہودیوں کی ایک اشتعال انگیزی 48
منافق عبداللہ بن ابی کی گستاخی 50
غزوہ بدرکےقیدیوں سے حسن سلوک 51
عمیربن وھب 54
صلح حدییبہ 57
کوہِ تنعیم سےحملہ 66
خیبر کےقلعہ قموص کی مہم 67
یہودی عورت کاکھانے میں زہرملادینا 69
رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی سے درگزر 71
ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ 73
قیصر روم ہرقل کےنام خط اورابوسفیان کی گفتگو 80
فتح مکہ 84
ابوسفیان کی جان بخشی 92
وحشی بن حرب کےلئے معافی 95
ہباربن اسود کےلئے امان 98
فضالہ بن عمیر کےلئے معافی 99
ہندہ بنت عتبہ کےلئے عفوودرگزر 100
کعب بن زبیر رضی اللہ عنہ کےلئے امان (9ہجری) 110
عکرمہ بن ابوجہل کےلئےامان 108
حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کاقبول اسلام(9ہجری) 110
تمہیں اس وقت مجھ سے کون بچاسکتا ہے؟ 115
ایک بدوکی گستاخی 117
خطبہ حجۃ الوداع 119
ایک اونٹ کاواقعہ 126
حضورصلی اللہ علیہ وسلم کےنکاح بھی امن وسلامتی کے وسائل تھے! 1127
اسلامی حدودوتعزیرات کے نفاذکے ذریعے قیامِ امن 130
باب 3:غزوات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پرایک نظر 135
باب 4:نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاجنگ سے معلق ضابطہ اخلاق 142
باب 5:نبئ امن وآشتی وہ ہیں جنہوں نے ….!…. 145
باب 6:صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوردورِ مابعد کے مسلمانوں پراثرات 150
باب 7:اسلام میں جہاد کاتصور 156
تمہید 156
قرآن اورجہاد 157
احادیث اورجہاد 164
دفاعی اورجارحانہ جہاد 176
چند غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کاحال 177
غزوہ بدر 177
عزوہ احد 182
عزوہ احزاب 185
عزوہ خیبر 188
فتح مکہ 189
عزوہ حنین وطائف واوطاس 193
عزوہ تبوک 195
باب 8:شہید کے فضائل 197
قرآن اورشہید 197
احادیث اورشہید 202
قادیانی اورجہاد 213
قادیانیت اورعلامہ اقبال رحمہ اللہ 214
باب 9:اسلام دہشت گردی نہیں سکھاتا 215
اسلام میں فتنہ وفساد کی اجازت نہیں 215
اسلام ظلم وزیادتی کے خلاف ہے 216
اسلام میں قتل ناحق حرام ہے 218
اسلام انتہاپسندی کےخلاف ہے 222
دہشت گردی،تحریک آزادی،جہاداوردفاع میں فرق 225
ریاستی دہشت گردی 227
باب 10:مغرب کی امن پسندی 234
امریکہ کی عالمی دہشت گردی 238
مغرب کادوہرا معیار 250
ضمیمہ جات
ضمیمہ 1:اقوام متحدہ کامنشورِ حقوق انسانی 256
ضمیمہ2:سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک نظرمیں 261

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like