نیک ماؤں کا مثالی کردار

نیک ماؤں کا مثالی کردار

 

مصنف : ام فریحہ

 

صفحات: 224

 

شخصیت کی تعمیروترقی کا انحصارصحیح تعلیم و تربیت پر ہے، صحیح تعلیم و تربیت ایسا عنصر ہے جوشخصیت کے بناؤ اور تعمیر میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ کام بچپن سے ہی ہو تو زیادہ موثر اور دیر پاہوتا ہے۔ بچوں کی تعلیم وتربیت اور شخصیت کی تعمیر میں صحیح رول ماں ہی ادا کرسکتی۔ اسی لیے کہا گیا کہ ’’ماں کی گودبچہ کا پہلا مدرسہ ہوتا ہے۔‘‘ بچوں کی تعمیر و ترقی کا سر چشمہ ماں کی گود ہی ہے، یہیں سے ان کی تعلیم و تربیت کا آغاز ہوتا ہے۔ اس پہلی درسگاہ میں جو کچھ وہ سیکھتے ہیں اس کی حیثیت پتھر پر لکیر سی ہوتی ہے۔ یہ علم ایسا مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے جو زندگی بھر تازہ رہتاہے۔ اور ابتدائے زندگی کے نقوش خواہ مسرت کے ہوں یا ملا ل کے ہمیشہ گہرے ہوتے ہیں،یہی ابتدئی نقوش مسلسل ترقی کرتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اگر ماں ابتدا سے اپنے بچوں کو کلمہ توحید کی لوری دےتویقینا وہی کلمہ ان کے دل و دماغ میں اتر جائے اور مستقبل میں تناور درخت کی شکل اختیار کرے گا، اس کے بر خلاف اگر مائیں بچپن ہی سے اپنے بچوں کو غیر اسلامی باتیں سکھائیں یابچوں کا اٹھنا بیٹھنا غلط قسم کے لوگوں کے ساتھ ہو جائے تو وہیں باتیں ان کے دل ودماغ پر مرتسم ہوں گی، اور بچے ان ہی لوگوں کا اثر قبول کریں گے پھر ایسے بچوں سے مستقبل میں خیر کی امیدنہیں کی جاسکتی۔ اسی لیے شیخ سعدی ؒکو کہنا پڑا’’خشت اول چوں نہد معمار کج تاثیریا می رود دیوار کج‘‘معمار جب پہلی اینٹ (بنیاد) کی ٹیڑھی رکھتا ہے تو اخیر تک دیوار ٹیڑھی ہی رہتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’نیک ماؤں کا مثالی کردار‘‘ محترمہ ام فریحہ، کی ایک نادر تصنیف ہے جس میں انہوں نے ایک مثالی ماں کا کردار، والدہ کی ذمہ داریاں اور اولاد کی حسن تربیت کے احکام و مسائل کو بڑے احسن انداز سے قلمبند کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
ابتدائیہ 8
اہل وعیال کی دین تعلیم وتربیت اور ماں باپ کے دینی فرائض قرآن کریم او راصحیح احادیث نبوی ُﷺ کی روشنی میں 15
حصہ اول
ام اسماعیل ﷤ کا بے مثا ل کردار 36
ام موسی ﷤ کا شاندار کردار 41
بیٹے کے انجام کے بارے میں دین پسند ماں کی فکری مندی 46
اپنے بیٹے کے خلاف مومنہ ماں کے ایمانی جذبات 47
ام مطح ؓ کی دینی غیرت 48
بیٹے کی تعلیم وتربیت کے   لیے ایک صحابیہ کی فکر ی مندی 50
فاطمہ ؓ کا جذبہ اثیار او راولادکی تربیت 52
ایک صحابیہ کابے مثال شیو ہ صبر ورضا 53
شہید بیٹے کی مجاہد صفت ماں 59
دور نبوی ﷺ کی ایک صالح اور غیرت مندماں 62
ایک مہربان ماں ، جسے کی خوشخبر ی مل گئی 64
اگر وہ جنت میں گئے تو 65
میں نے بیٹا کھویا ہے شرم وحیا ء نہیں کھو ئی 66
شدید غم وآلام پر صبر ورضا کی ایک دلنوازمثال 68
ایک مجاہد صفت ماں کا شاندار دینی کردار 69
دین میں صالح ماؤں اور بیویوں کامقام 70
اپنی اولاد کو فاطمہ ﷜ کی نصیحتیں 71
تربیت اولاد کے لیے فاطمہ ؓ کی دینی فکر 72
ام محمد بن کعب القرظی ؒ کی بیٹے کو نصیحت 74
جب امام بخار ی ؒ کی والدہ کی دعا قبول ہوئی 75
سفیان ثوری ؒ کی والدہ کا بیٹے کودرس تلقین ونصیحت 77
میں اب تمہیں اپنا بیٹا کہنا اپنی توہین سمجھتی ہوں 78
ایک ماں مثالی شیوہ صبر ورضا 79
بیٹی کی رخصتی کے وقت ایک عرب ماں کی نصیحتیں 80
ایک ہم عصر ماں کی اپنی بیٹی کو رخصتی سے قبل نصیحتیں 83
احمد شاہ ابدالی کی مجاہد صفت ماں کی اپنے بیٹے کو نصیحتیں 85
میرابیٹا میدان جنگ سے ہرگزر فرار نہیں ہوسکتا 87
میرابیٹا کٹ سکتاا ہے میدان جنگ سے بھاگ نہیں سکتا 88
نیک ماں ، نیک اولاد 89
حصہ دوم
نیک ماؤں کی مزید کہانیاں
دور خیر القرون کی ایک دانش مندماں ……………(علامہ عبدالجبار سلفی ؒ 116
شہادت کی خوشبو…….(چوہدری افضل حق) 127
ہم اپنے بچوں کودودھ کے ساتھ جہاد وقتال کا جذبہ بھی پلاتی ہیں 139
ماں کی نافرمانی …………..(محترمہ حمیدہ بیگم ) 140
تعلیم وتربیت اولاد
اے میرے بیٹو اور بیٹیو میری بات غور سے سنو …..(محترمہ زینب القزالی مصر) 143
عمدہ تعلیم وتریبت اولاد خواتین کاایک اہم فرض ہے 152
اپنی اولاد کی صالح تربیت سے ذراسی غفلت بھی نہ برتیں 155
خواتین اپنے بچوں کو دین پر فخر کرنا سکھائیں 158
عصر حاضر کی نومسلم خواتین اور تربیت اولاد 164
امی میں بھی لوزہ لعھوں وا 175
مائیں ان کی اولاد او رجہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ 177
مسلمان ماؤں کے کرنے کا سب سے پہلا کام 184
ہمار ی اولاد ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے 185
چندنیک ماؤں روشن تذکرے
سیدہ خیرالنساء بہتر 187
بی اماں 190
روشن مثال 194
میری دین دار والدہ 201
ہماری صالح ماں 204
میری پیاری ماں 205
اماں بی رقیہ بیگم 212
لالہ صحرائی (مرحوم ) کی والدہ 215
ایک اور ماں کاتذکرہ جمیل 216
حصہ نظم
اے ماؤں ،بہنو، بیٹیو! 218
صدائے خاتون 218
وصیت 220
الہی پودکو اسلام کی فصل بہاری دے 220
بچہ ماں کی دعا وتمناؤں میں 222
اے مادر عصر حاضر 222
مراجع ومصادر 224

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like