نیکیوں کو برباد کرنے والے اعمال

نیکیوں کو برباد کرنے والے اعمال

 

مصنف : محمد ارشد کمال

 

صفحات: 155

 

جس طرح صالح اعمال کرنے ضروری ہیں اسی طرح اس سے بڑھ کر ان کی حفاظت کرنا بھی لازم ہے کیونکہ انسان بڑی تگ ودو کے بعد اعمال کی لڑی پروتا ہے اور ذراسی بے احتیاطی سےیہ لڑی بکھر بھی سکتی ہے لہذا ایک مسلمان کی اولین کوشش یہ ہونی چاہیے کہ اس سے کوئی ایسا عمل سرزدنہ ہو جس کی وجہ سے اس کی ساری محنت ومشقت اکارت ہوجائے ۔کیونکہ انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نیکیوں کو برباد کرنیوالے اعمال ‘‘ معروف قلمکار اور علم دوست ، مصنف ومترجم مولانا محمد ارشد کمال ﷾کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے نیکیوں کو برباد کرنے والے ان اعمال کو قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے کہ انسان جنہیں بہتر سمجھ کر اپنا لیتا ہے اور نتیجتاً اس کےثواب برباد اوراعمال ضائع ہوجاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ، مصنف و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عر ض مؤلف 9
فصل  1 کفر
کفر کے دیگر نقصا نات 18
رو ز قیامت کفارسے فد یہ نہیں لیا جا ئے گا 18
کفا ر پر اللہ تعالی فر شتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے 19
کفار ابدی جہنمی ہیں 19
قیا مت  کا دن کفار پر سخت   ہو گا 19
کفا ر اللہ کے نزدیک سار ی مخلوق سے بد تر ہیں 20
کفا رکا جنازہ پڑھنے کی مما نعت 20
کفا رکے خلاف جہا د کر و 20
کفر کی اقسام 21
ارتداد
ارتداد کے دیگر  نقصا  نات 27
مرتے  وقت مر تد کی تو بہ قبول نہیں 27
مر تد کی قبر کی مٹی نے قبول نہیں کیا 28
مر تد کو اللہ تعا لیٰ معاف  نہیں  کر ے گا 29
مر تد وا جب ال لقتل  ہے 29
ار تداد کی اقسام 30
مرتد کا حکم 31
نفا ق
نفا ق کے د یگر نقصا نات 35
منا فقوں  پر اللہ تعالی کی نا را ضگی لعنت اور جہنم کا عذاب 35
منا فقین جہنم کےسب  سے نچلے  طبقے  میں ہوں گے 36
منا فقوں کے لئے عذاب  قبر 36
نفا ق کی اقسام 38
منا فقوں کی نشانیاں 39
شرک
شرک کے دیگر نقصانات 45
شر ک ظلم عظیم ہے 45
شرک نا قا بل بخشش گنا ہ ہے 45
شر ک بزدلی پیدا  کر تا ہے 46
مشرک پر جنت حرام ہے 46
مشر ک پلید ہے 46
مشرک کے لئے دعائے مغفرت  کر نا منع ہے 47
تمام گنا ہوں میں سب سے بڑا گناہ شرک ہے 47
 شرک کی اقسام 48
تکذیب آخرت
تکذیب آخرت   کے دیگر نقصا نات 54
منکرین آخرت کے دل منکر اور وہ خود متکبر ہیں 54
صراط مستقیم سے بھٹکنے کی وجہ عقیدہ آخرت  کا انکار  ہے 54
منکرین آخرت  کے لئے درد ناک عذاب 54
منکرین آخرت  رحمت  الہی سے ما یوس  ہیں 54
تکذیب  آخرت تکذیب رب العا لمین  ہے 65
تکذیب آیات الہی
تکذیب آیات الہی  کے دیگر نقصانات 57
اللہ تعا لی ٰ کی  آیات  پر ایمان نہ لا نے والوں کو ہدا یت نہیں ملتی 57
آیات الہی کے منکر خسارے میں ہیں 57

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like