نکات القرآن سوالا جوابا

نکات القرآن سوالا جوابا

 

مصنف : محمد بن ابی بکر بن عبد القادر الرازی

صفحات: 434

 

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” نکات القرآن ” حنفی مکتب فکر کے شیخ زید الدین محمد بن ابو بکر بن عبد القادر الرازی(المتوفی 666ھ) کی عربی تصنیف”مسائل الرازی واجوبتھا من غرائب آی التنزیل”کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ ادارہ اسلامیات لاہور وکراچی کے زیر اہتمام مولانا خالد محمود صاحب،مولانا محمد انس صاحب اور مولانا سید عبد العظیم صاحب پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے۔اس کتاب  میں مولف موصوف نے قرآن مجید کے علمی وادبی نکات واسرار کو 1200 سوالات کی صورت میں پیش کیاہے۔یہ کتاب قرآن مجید کے علوم ومعارف اور اسرار ورموز کی تشریح وتفہیم میں ایک منفرد ،نایاب اور بے مثال کاوش ہے۔ اللہ تعالی مولف کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
صاحب کتاب کا تعارف 9
سورۃ الفاتحہ 12
سور ۃ البقرہ 13
سورۃآ ل عمران 41
سورۃ النساء 62
سورۃ المائدہ 88
سورۃ الانعام 110
سورۃ الاعراف 123
سورۃ الانفال 136
سورۃ التوبہ 146
سورۃ یونس 160
سورۃہود 169
سورۃ یوسف 185
سورۃ الرعد 194
سورۃ ابراہیم 196
سورۃ الحجر 206
سورۃ النحل 209
سورۃنبی اسرائیل 223
سورۃ الکہف 239
سورۃ مریم 251
سورۃ طہ 261
سورۃ الانبیاء 267
سورۃ الحج 273
سورۃ المومنون 278
سورۃ النور 279
سورۃالفرقان 286
سورۃ الشعراء 287
سورۃ النمل 293
سورۃ القصص 299
سور العنکبوت 302
سورۃ ا لروم 306
سورہ لقمان 309
سورۃ السجدہ 312
سورۃ الاحزاب 315
سورۃ سبا 324
سورۃ فاطر 325
سورۃیس 43
سورۃ الصافات 43
سورۃ الزمر 339
سورۃ المومن 343
سورۃ حم السجدہ 347
سورۃ الزخرف 351
سورۃ الدخان 353
سورۃ جاثیہ 355
سورۃ الاحقاف 355
سورۃ محمد 356
سورۃ الفتح 357
سورۃ الحجرات 359
سورۃ ق 362
سورۃ الذرایات 364
سورۃ الطور 367
سورۃ النجم 368
سورۃ القمر 370
سورۃ الرحمن 371
سورۃ الواقعہ 374
سورۃ الحدید 377
سورۃ المجادلہ 380
سورۃ الحشر 380
سورۃ ا لممتحنۃ 383
سورۃ الصف 383
سورۃالجمعہ 385
سورۃ المنافقون 385
سورۃ التغابن 386
سورۃ الطلاق 387
سورۃ التحریم 390

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like