نقش خیال

نقش خیال

 

مصنف : عرفان صدیقی

 

صفحات: 405

 

محترم عرفان صدیقی کا شمار پاکستان کے ان نامور کالم نگاروں میں ہوتا ہے جن کا کالم مذہبی، سیاسی اور علمی حلقوں میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔ وہ جب کاغذ پر قلم رکھتے ہیں تو موج دریا ٹھہر سی جاتی ہے اور الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر نظر آتے ہیں۔ ان کا کالم جہاں معلومات کا بحر بے کنار ہوتا ہے وہیں ادب کی چاشنی بھی لیے ہوتا ہے۔ 2001ء وہ خون آشام سال تھا جس میں ایک فوجی ڈکٹیٹر نے امریکہ کی ایک دھمکی پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا پیمان کر لیا۔ اس کے بعد افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کچھ اس کتاب میں رقم کر دیا گیا ہے۔ ’نقش خیال‘ در اصل ان کالموں کا مجموعہ ہے جو طالبان، افغانستان اور امریکی یلغار کے تناظر میں لکھے گئے اور روزنامہ ’نوائے وقت‘ میں شائع ہوتے رہے۔ افغانستان اور طالبان کے حوالے سے ہمارے ہاں بہت سے شبہات پائے جاتے ہیں اس کتاب کے مطالعے کے بعد افغانستان کی شفاف تصویر سامنے آ جائے گی۔ عرفان صدیقی صاحب کے کالم کی پسندیدگی کی ایک یہ بھی ہے کہ انھوں نے کالم کے معیار کو مستقلاً برقرار رکھا اور اس کی دلکشی میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ انھوں نے کالم میں شعر و ادب کی چاشنی کو زندہ کیا اور نہایت پر کشش اسلوب اختیار کیا۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش  لفظ 11
محبتیں اور نفرتیں 15
دہشت گردی 18
آگے کا سفر 21
نیوورلڈ آرڈر 24
ایک غریب وسادی سی قبر 27
اور اب شمالی اتحاد 30
زندہ یامردہ 33
گناہ کبیرہ 43
مجھے معاف کردینا 52
طالبان کی تنصیبات 65
نازک مزاج امریکہ 71
بے خبر لوگ 77
ڈالروں کا مرہم؟ 86
رومانویت اور طالبان1،2 96
روح محمد ﷺ 105
جناب معین حیدر سے التماس 117
اسلامی بھائی 129
تمنائیں اور التجائیں 138
اسرائیل کی وکالت 141
انقلاب 1،2 150
طالبان۔۔مسئلہ کیا ہے؟1،2،3،4 168
شمالی اتحاد براستہ بون 205
سردیوں کی طویل رات 214
عید مبارک 220
وجود1،2 222
تماش بینوں کی بھیڑ 255
امتحان کی گھڑی 261
قندھار کا نو آباد قبرستان 281
ہم کہاں کھڑے ہیں 290
تصویر کا روشن رخ 1،2،3 308
ایرانیوں کا انداز تفاخر 335
تہہ خانہ کی حکومت 344
نوحے اور بین 365
کابل کا میئر 371
لاوراث لاشیں 380
ہچکیوں اور سسکیوں کا دیس 383
حافظ میوہ جان وزیر شہید 392
قندھار کے قیدی کے نام 395
ادھر بھی کوئی رحمت کا چھینٹا 399

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like