قرآنی الفاظ کے مادے

قرآنی الفاظ کے مادے

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 218

 

مجید  تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتابِ ہدایت ہے ۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔  یہ کتاب ِعظیم میں  نازل ہوئی اور عربی نہایت جامع وبلیغ زبان ہے۔اس کا وسیع ذخیرۂ الفاظ ہےاور اس میں  نئے  الفاظ بنانے کا باقاعدہ نظام موجود ہے۔اس کےہر اسم اور فعل کا عام طور پر ایک مادہ(Root)ہوتا ہےجس میں اس کےبنیادی معنی پوشیدہ ہوتے ہین ۔اگر کسی لفظ کےبنیادی معنی معلوم ہوں تو اس سے بننے والے تمام اسماء  ، افعال اور مشتقات کا مطلب سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ مجیدیہ واحد آسمانی  کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سال سے اب تک اپنی اصل زبان  عربی  میں  محفوظ  ہے ۔ اس پر ایمان لانامسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اوراس کا  انکار کفر کے مترادف ہے اس  کی  تلاوت باعث برکت وثواب ہے  ،اس کا فہم رشد وہدایت اوراس کے مطابق عمل  فلاح  وکامرانی کی  ضمانت  ہے ۔کتاب اللہ  کی اسی اہمیت کے پیش ضروری ہے کہ ہر اسے زیادہ سے زیادہ  سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اگر چہ آج  الحمد للہ  اردو  میں  مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر موجود  ہیں،تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی میں سمجھنے کا  جو مقام ومرتبہ ہےوہ  محض  ترجموں سے حاصل نہیں ہوسکتا ہے ۔عربی زبان اور قرآن مجید کی وتفہیم کےلیے  مختلف اہل علم  نے  تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعے  کوششیں کی  ہیں ۔جن سے متفید ہوکر   مجیدمیں  موجود الٰہی  کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ زیر  کتاب ’’قرآنی الفاظ کے مادے  ‘‘ماہنامہ  محدث کے  معروف   کالم نگار  محترم  مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی  تصنیف ہے۔یہ  قرآن  مجید  کاترجمہ سکھلانے والے  جدید کتاب ہے ۔ جس کا  بنیادی مقصد براہِ  راست فہمی ہے  ۔جسے   مصنف  موصوف  نے نہائت عمدہ اسلوب  سے  مرتب کرتے ہو  ئے اس  میں تمام  قرآنی  الفاظ کےمادے  لکھ دئیے  ہیں ۔یہ کتاب  کے وطالبات کےلیے   معاون  ثابت  ہوسکتی ہے۔ کتاب کے  مصنف  محترم محمد رفیق چودہری ﷾ ادبی حلقوں میں جانی پہچانی  شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ وادب سے  گہرا  شغف ہے ۔ اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہونے کے علاوہ  مجید کے مترجم ومفسر بھی ہیں۔ اور ماشاء کی  فہم وتفہیم کے   موضوع پرنوکتب کے منف ہیں  او ر طالبانِ علم  کو  مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی کو قبول فر ما ئے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 5
اشارات و محذوفات 7
ا 9
ب 52
ت 56
ث 88
ج 89
ح 92
خ 96
د 99
ذ 101
ر 102
ز 105
س 107
ش 112
ص 114
ض 116
ط 117
ظ 118
ع 119
غ 124
ف 125
ق 128
ک 133
ل 137
م 138
ن 159
و 170
ہ 172
ی 173

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...