قرآنی عربی پروگرام جلد اول

قرآنی عربی پروگرام جلد اول

 

مصنف : محمد مبشر نذیر

 

صفحات: 139

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآنی عربی پروگرام “محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
لیول 0 عربی رسم الخط 6
سبق 1 حروف تہجی 7
سبق 2 نصف حروف تہجی 14
سبق 3 حرکات 21
سبق 4 طویل حرکات 25
سبق 5 حروف لین 30
سبق 6 تنوین اور مخصوص حروف 34
سبق 7 تشدید 45
سبق 8 عربی جملے 52
سبق 9 عربی ٹائپنگ 63
سبق 10 پریکٹس کیجیے 64
لیول 1 بنیادی عربی زبان 65
سبق 1 بنیادی عربی گرامر 66
سبق 2 بنیادی اذکار 70
سبق 3 تذکیر و تانیث 75
سبق 4 نماز 80
سبق 5 رفع ، نصب اور جر 90
سبق 6 نیکی کیا ہے 92
سبق 7 واحد ، تثنیہ ، جمع 98
سبق 8 اللہ ! اس کے سوا کوئی معبود نہیں 105
سبق 9 اسم ضمیر 113
سبق 10 نیت کرنا ، دوسروں سے مانگنا اور دوسروں کی تعریف کرنا 130
اگلا لیول 135
مآخذ و مراجع 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like