قرآنی عربی پروگرام جلد دوم

قرآنی عربی پروگرام جلد دوم

 

مصنف : محمد مبشر نذیر

 

صفحات: 223

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآنی عربی پروگرام “محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 4
اسم معرفہ اور اسم نکرہ 7
اہل ایمان کا رویہ 10
مرکبات 17
سماجی رویے 21
اسم الاشارہ 28
مکہ ، مدینہ اور ہجرت رسول ﷺ 32
عربی جملے 42
راہ خدا میں خرچ کیجیے 44
جملہ اسمیہ کی تبدیل شدہ صورتیں 50
رسول و آداب 54
اسم الموصول 61
مکالمہ 64
اسم العدد 70
امت مسلمہ کا کردار 81
صفاتی اور اعشاری اعداد 87
نبی ﷺ کے دشمنوں کی آپ کے بارے میں رائے 91
حروف جر 99
طہارت ، نماز اور حج 106
حروف عطف اور دیگر حروف 120
قرآن کا تصور شخصیت 124
دیگر حروف 133
مجسموں کو کس نے توڑا 138
حروف ندا 152
عربی شاعری 154
حروف استفہام 162
اسلام کا عائلی قانون 166
مزید حروف استفہام 173
حقوق اللہ اور حقوق العباد 178
سمتیں ، رشتے اور تاریخ 188
احسن القصص 194
اگلا لیول 219
مآخذ و مراجع 220

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like