رسول اکرم ﷺ کی رضاعی مائیں

رسول اکرم ﷺ کی رضاعی مائیں

 

مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

 

صفحات: 170

 

اسلام انسانیت کے عمومی مفاد کے لئے معاشرے کو اکٹھا رکھنے پر زور دیتا ہے۔ یہ والدین اور بچوں میں ایک مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ اسلام رشتوں کو حتیٰ کہ ان دودھ پلانے والی عورتوں تک بھی پھیلا دیتا ہے کہ جو شیر خوار بچوں کی خدمت کرتی ہیں۔ اگر حقیقی ماں کے علاوہ کوئی اور عورت کسی بچے کی پرورش کرے اور اسے دودھ پلائے تو وہ ایک اضافی ماں کا سا درجہ حاصل کر لیتی ہے جسے اُم رِداہ یا رضائی ماں یا دودھ پلانے والی ماں کہتے ہیں۔اس عورت کے شوہر کو بھی بچے کے باپ کے برابر سمجھا جاتا ہے۔جبکہ اس کے بچوں کو بھی اس بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کی طرح سمجھا جاتا ہے اور اس کی ان میں سے کسی سے شادی نہیں ہو سکتی۔اس طرح، ایک عورت جس نے کسی بچے کے دو برس کے ہونے سے پہلے اسے کم از کم پانچ بار دودھ پلایا ہو، اسلامی قانون کے دئیے ہوئے خصوصی حقوق کے تحت، وہ اپنے دودھ کے رشتے سے اس بچے کی ماں بن جاتی ہے۔ دودھ پینے والا بچہ رضائی ماں کے دوسرے بچوں کا مکمل طور پر بہن یا بھائی سمجھا جاتا ہے، یعنی کہ ایسا لڑکا اپنی رضائی بہن اور ایسی لڑکی اپنے رضائی بھائی کی محرم ہوتی ہے۔ کوئی دوسرا مذہب کسی دودھ پلانے والی ماں کو ایسا رُتبہ نہیں دیتا۔جب آپ ﷺ ابھی شیر خوار تھے توعلاقے کی روایت کے مطابق، کھلے صحرائی ماحول میں نومولود بچوں کو لے جانے کے لئے خواتین کا ایک گروہ مکہ آیا۔قبیلہ بنو سعد کی حضرت حلیمہ سعدیہ، وہ خوش نصیب خاتون تھیں جنہوں نے رضائی ماں کے طور پر حضرت محمد ﷺوسلم کو گود لیا۔ اس وقت آپ ﷺ کی عمر صرف آٹھ روز تھی۔حضرت حلیمہ سعدیہ کےعلاوہ حضرت ثوبیہ نےآپ ﷺ کودودھ پلا یا جنہیں آپ ﷺ کی رضائی مائیں کہا جاتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ رسول اللہ کی رضائی مائیں‘‘ ڈاکٹر پروفیسریٰسین مظہر صدیقی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کو آپ ﷺ کی والدہ محترمہ حضرت آمنہ کے علاوہ آپ ﷺ کو دودھ پلانے والی خوش نصیب خواتین حضرت ثوبیہ، حضرت حلیمہ سعدیہ کا بڑی دلنشیں انداز میں تفصیلی تذکرہ کیا ہے اور ان کے مقام ومرتبہ کو بیان کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 7
حضرت ثوبیہ ۔اولین رضاعی ماں 23
رضاعت والدہ ماجدہ 23
رضاعت ثوبیہ 25
حضرت ثوبیہ کی رضاعت نبوی کی مدت 28
رضاعت ثوبیہ میں اشتراک 29
زمانی جہت 33
رضاعت ثوبیہ کاتسلسل 38
مکانی جہت 38
اولاد حضرت ثوبیہ کی جہت 40
رضاعی فرزندان ثوبیہ کاخاندانی نسب 42
رضاعت ثوبیہ کی نوعیت 44
حضرت ثوبیہ بطورمرضعہ مکہ 46
حضرت ثوبیہ کی سماجی حیثیت 47
حضرت ثوبیہ کی غلامی سےآزادی 50
رضاعت نبوی سےقبل آزادی 50
آزادی کاسبب 51
طویل مدت کےبعد آزادی 52
آزادی کی روایات میں ترجیح 53
ابولہب کی اجرآزادی کامسئلہ 54
خواب آزادی پر بحث 57
مولاۃ ابولہب کی دوسری تعبیر 60
ثوبیہ کامقام آزاد 63
حضرت ثوبیہ کاسماجی مقام ومرتبہ 64
خاندان نبوت سےسماجی ارتباط 66
مدنی دور میں سماجی ارتباط حضرت ثوبیہ 70
وفات حضرت ثوبیہ 71
اسلام حضرت ثوبیہ 73
مختصر تجزیہ 77
حضرت ثوبیہ کااسم گرامی ۔معنی ومفہوم 85
حضرت حلیمہ رسول اکرم ﷺ کی اصل رضاعی ماں 91
تلاش مرضعات 92
تلاش مرضعات کی وجہ 93
حلیمہ سعدیہ کااانتخاب 95
نام ونسب حلیمہ 99
حضرت حلیمہ کےشوہراوراولاد 101
اولاد حضرت حلیمہ 102
رضاعت نبوی کی برکات 104
ذات نبوی کی جہات 105
ذات حلیمہ سےوابستہ برکات 106
مویشیوں سےمتعلق برکات 107
سواری کی گدھی پر اثر 108
حضرت حلیمہ کی دوسری رضاعتیں 110
خانہ حلیمہ میں قیام نبوی کےواقعات 113
واقعات مبشرات 114
فطر ی واقعات 118
چرواہی 121
زبان دانی 123
رضاعی بہنوں سےتعلق خاطر 124
معجزہ  شق صدر 125
زمانہ  رضاعت میں مکہ آمد 128
حضرت حلیمہ کےگھر سےواپسی 129
بنوسعد میں پرورش نبوی کی مدت 131
رضاعی ماں سےارتباط نبوی 134
بنو سعد بن بکر سے رروابط نبوی 139
حضرت شیماء کاواقعہ الفت 141
اسلام میں حضرت حلیمہ سعدیہ 142
وفات حضرت حلیمہ سعدید 146
مختصر تجزیہ 148
دیگر رضاعی مائیں 160

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like