رضی اللہ عنہم

رضی اللہ عنہم

 

مصنف : نگہت ہاشمی

 

صفحات: 166

 

صحابہ کرام   کی عظمت سے  کون انکار کرسکتاہے۔یہ  وہی پاک باز ہستیاں  ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔لیکن اس پر فتن دور میں بعض بدبخت لوگ ان کی شان میں گستاخی کے  مرتکب ہوکر اللہ تعالیٰ کے غیظ وغضب  کودعوت دیتے ہیں ۔ صحابہ کرام    وصحابیات رضی اللہ عنہن کےایمان  افروز  تذکرے، سوانح حیا ت، عظمت ودفاع سے متعلق    ائمہ محدثین او راہل علم نے  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں۔زیر نظر کتاب’’رضی اللہ عنہم‘‘فہم قرآن  کےمعروف ادارہ النور انٹرنیشنل کی بانی محترمہ استاذہ نگہت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ  ہے ۔موصوفہ اس کتاب میں  نور نبوی کے ہالے میں رہنے والے خوش بخت  41 صحابہ  کرام   کےبارے  میں زبان  رسالت  سے نکلے ہوئے  محبت بھر ے الفاظ کو کتب احادیث (صحاح ستہ) سے تلاش کرکے باحوالہ  ایک خاص ترتیب سےیکجا کردیا ہےتاکہ انبیاء کے بعد کائنات کی ان معزز ترین ہستیوں کو رسول اللہ ﷺ کی نظر سے دیکھیں کہ جن کےبارے فرمان الہی ہے۔’’بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے۔ یہ اس کے لئے  ہےجو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔‘‘(البینۃ:7۔8) اللہ تعالیٰ ہمیں  صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کوسمجھنے  اوران کی  مبارک زندگیوں کی طرح   زندگی بسر کرنے کی  توفیق  دے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ 11
حضرت عمر بن خطاب  رضی اللہ عنہ 34
حضرت عثمان بن عفان  رضی اللہ عنہ 50
حضرت علی بن ابی طالب  رضی اللہ عنہ 62
حضرت زبیر بن عوام  رضی اللہ عنہ 74
حضرت طلحہ بن عبید اللہ  رضی اللہ عنہ 80
حضرت سعد بن ابی وقاص  رضی اللہ عنہ 83
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح  رضی اللہ عنہ 90
حضرت عباس بن عبد المطلب  رضی اللہ عنہ 92
حضرت خدیجہ بنت خویلد  رضی اللہ عنہا 94
حضرت عائشہ  رضی اللہ عنہا 97
حضرت فاطمہ  رضی اللہ عنہا 109
حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما 116
حضرت بلال بن رباح  رضی اللہ عنہ 122
حضرت جعفر بن ابی طالب  رضی اللہ عنہ 123
حضرت زید بن حارثہ  رضی اللہ عنہ 125
حضرت عبد اللہ بن عباس  رضی اللہ عنہ 127
حضرت عبد اللہ بن مسعود  رضی اللہ عنہ 128
حضرت ابوموسیٰ اشعری  رضی اللہ عنہ 132
حضرت عمار بن یاسر  رضی اللہ عنہ 136
حضرت عبد اللہ بن عمر  رضی اللہ عنہ 137
حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ 138
حضرت اسامہ بن زید  رضی اللہ عنہ 142
حضرت سالم مولیٰ حذیفہ  رضی اللہ عنہ 145
حضرت خالد بن ولید  رضی اللہ عنہ 145
حضرت معاویہ بن ابی سفیان  رضی اللہ عنہ 146
حضرت ابی بن کعب  رضی اللہ عنہ 146
حضرت ابو طلحہ  رضی اللہ عنہ 147
حضرت عبد اللہ بن سلام  رضی اللہ عنہ 148
حضرت اسید بن حضیر  رضی اللہ عنہ 149
حضرت ابو دجانہ  رضی اللہ عنہ 151
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام  رضی اللہ عنہ 152
حضرت جلبیب  رضی اللہ عنہ 153
حضرت حسان بن ثابت  رضی اللہ عنہ 154
حضرت زید بن ثابت  رضی اللہ عنہ 159
حضرت سعد بن معاذ  رضی اللہ عنہ 160
حضرت سعد بن عبادہ  رضی اللہ عنہ 161
حضرت عبادہ بن بشر  رضی اللہ عنہ 162
حضرت معاذ بن جبل  رضی اللہ عنہ 163
حضرت حذیفہ بن یمان  رضی اللہ عنہ 163
حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی  رضی اللہ عنہ 165

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like