روح،عذاب قبر اور سماع موتٰی

روح،عذاب قبر اور سماع موتٰی

 

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

 

صفحات: 152

 

عبدالرحمٰن کیلانی صاحب کی یہ کتا ب دراصل ترجمان الحدیث اور محدث میں چھپنے والے سلسلہ وار مضامین کا مجموعہ ہے۔ کتاب کا موضوع کتاب کے نام سے ظاہر ہے اور شاید مسلمانوں کا کوئی فرقہ اور کوئی طبقہ ایسا نہ ہوگا جو اس موضوع سے گہری دلچسپی نہ رکھتا ہو۔  ان مسائل میں کچھ لوگ اگر افراط کی راہ پر نکل کر گمراہ ہوئے تو کچھ رد عمل میں تفریط کا شکار بنے۔ زیر تبصرہ کتاب اس موضوع پر کتاب و سنت کی صحیح راہنمائی مہیا کرتے ہوئے اعتدال کی راہ دکھاتی ہے۔  اس کتاب میں احناف اور توحیدی گروہ کے بانی کیپٹن عثمانی کے  افراط و تفریط پر مشتمل عقائد پیش کر کے ان کا علمی محاکمہ کیا گیا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عالم برزخ کی زندگی اور دنیاوی زندگی کی صورت حال کو واضح کیا ہے،روح کا سفر اور شہید کی زندگی کا تصور،سماع موتٰی کے بارے میں مختلف اقوال ورائے اور اس کی  استثنائی صورتیں،برزخی جسم اور برزخی قبر کا تعارف، توحیدی گروہ کے بانی کیپٹن عثمانی کے پیدا کردہ مختلف شبہات کا بھرپور علمی رد پیش کیا ہے،اور اسی طرح سماع موتی کی آڑ لے کر اولیاء کو تصرفات کا حامل قرار دینا اور کیا سماع موتی کے عقیدے سے بندہ مشرک ہو جاتا ہے یا نہیں ،ایسی ابحاث کو حتی الامکان معتدلانہ رویے کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے-کتاب کا انداز انتہائی سادہ اور عام فہم ہے اور بات کو نکھارنے اور سمجھانے کی غرض سے مختلف استفسارات اور سوالات کو پیش کرکے ان کا جواب بھی تحریر کر دیا گیا ہے تاکہ سوال کے ساتھ جواب بھی موجود ہو اور بات بالکل واضح ہو کر لوگوں میں حق اور باطل میں فرق کرنے کا شعور بیدار کر سکے-

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
فہرست مضامین 8
الاستفتاء 12
الجواب 13
1- امرربی کا مفہوم 13
2- سوال روح کے سائل 14
3- روح کی قسمیں 14
4- تناسخ یا آواگون 16
روح کا سفر 18
شہداء کی زندگی 18
سماع موتی 18
5- تناسخ اور روح کلی 19
6- حالت نزع میں رنج و راحت 21
(2) روح ، عذاب قبر اور سماع موتی 23
الجواب 26
زندگی اور موت کے چار مراحل 26
پہلا مرحلہ موت ہے 27
روحوں کی پیدائش کب ہوئی ؟ 27
دوسرا مرحلہ- دنیاوی زندگی 29
استثنائی صورتیں 29
ا – احیائے موتی 30
ب – خواب 31
برزخ کا لغوی مفہوم 32
برزخی موت یا نیند 32
روح انسانی یا نفس 32
روح سےمتعلق چندحقائق 33
تیسرا مرحلہ- عرصہ برزخ 35
استثنائی صورتیں 35
ا- عذاب قبر 35
عذاب قبر کی حقیقت 35
قبراور جدث 38
عذاب قبر کا عقلی ثبوت 39
عذاب قبر روح اور بدن دونوں کو ہے 39
آزمائش اور حساب کا فرق 40
ب – سماع موتی 42
استثنائی صورت 43
استثنائی صورتوں کے نتائج 43
سماع موتی کے قائلین کا طرز استدلال 44
1- قرآنی آیات کی تاویل 44
تاویلات کا جائزہ 45
2- احادیث صحیحہ 45
3- تیسرے اور چوتھے درجہ کی احادیث 46
4- بزرگوں کے اقوال 46
منکرین سماع موتی کے دلائل 46
1- قرآن 46
2- احادیث صحیحہ 47
1- مقتولین بدر 47
حضرت عائشہ کا تفقہ 49
2- اہل قبور کو السلام علیکم کہنا 50
3- جوتوں کی چاپ سننا 50
4- حضور اکرم پرصلو ة و سلام 51
سلام تشہد 52
موضوع احادیث 53
نقد نظر 53
موضوع حدیث نمبر 2 54
علمائے دین اور سماع موتی 55
جعلی حدیث کے نتائج 56
کتاب الروح اور سماع موتی 57
امام ابوحنیفہ 57
علامہ وحیدالزمان 58
سماع موتی اور مولانا مودودی 59
سماع موتی پشت پناہی 60
چوتھا مرحلہ- اخروی زندگی 62
ارواح کی بین المراحل پیش رفت اور مراجعت 62
شہدا کی زندگی 62
روحوں کی واپسی 62
نگاہ بازگشت 64
(3) برزخی قبر اور برزخی جسم سے تعارف مرسلات (1) 67
مستفسر- 1 کے دلائل کا جائزہ 68
1- قبر کا اصل مقام 68
2- عذاب قبر کا جسم سے تعلق 69
پہلی حدیث 70
دوسری حدیث 71
تیسری حدیث 72
مستفسرنمبر 1 کے دلائل کا جواب 72
مستفسرنمبر2 کے اشکالات 76
1- قبر کامعنی اور مقام 76
2- نقد احادیث 77
3- تاویل احادیث 79
ماحصل 81
(4) ڈاکٹر عثمانی صاحب کے دلائل کا جائزہ – مرسلات (2) 83
اشفاق صاحب کا عتاب نامہ 84
جواب 90
1- مقام قبر ؟ 91
برزخی قبر محض ایک نظریہ ہے 91
برزخی جسم 92
کیا علیین اور سجین برزخی مقام ہیں ؟ 93
قبر سے مراد یہی زمینی گڑھا ہے 94
شاخوں کی والی حدیث کا نیا مطلب ؟ 95
برزخی قبر کے نظریہ کا استنباط 96
قبر کے عام مفہوم پر عثمانی صاحب کے اعتراضات 98
اعتراضات کے جوابات 98
شہدا اور عالم برزخ 100
2- اعادہ روح اور عذاب قبر 101
“قرع نعالھم”  کی عثمانی تشریح 106
اعتراض نمبر1 106
جواب 107
اعتراض نمبر2 107
جواب 108
سماع موتی کے متعلق قول فیصل 108
نظریہ برزخی قبر کو مان لینے کا فائدہ اور ضرورت 109
(5) سماع موتی سے تصرفات اولیاء تک مراسلات (3) 110
سماع موتی – تصویر کا پہلا رخ 111
کیا سماع موتی کے قائلین مشرک ہیں ؟ 112
بزرگوں کے مشترک اور متوارث کوششیں 114
پچھلوں کا پہلوں پر لعن طعن 115
ائمہ و مشائخ کے اقوال کو حجت سمجھنا انہیں رب بنانے کے مترادف ہے 116
فرقہ پرستی کی اصل بنیاد 117
بڑی جماعت یا سواداعظم کا مفہوم 117
سماع موتی پر اجماع امت ؟ 119
شیخ عبدالحق محدث دہلوی اور پیران پیر کی نماز 119
اموات کا احساس و شعور 120
قرآن سے سماع موتی کے دلائل 121
دلیل نمبر 1 کا جواب 121
وضعی حدیث اور سماع موتی 123
دوسری وضعی حدیث 124
تیسری وضعی حدیث 125
بزرگوں سے بغض و عناد ؟ 126
من دون اللہ کی تفسیر 128
معبودان باطل اور بزرگ ہستیاں 130
والنازعات غرقاُ کی تفسیر 133
ترجمہ میں ’’ نفوس فاضلہ ،، کے اضافہ کے فوائد 135
احادیث رسول اللہ سے سماع موتی کا ثبوت 136
سماع موتی اور صحابہ کرام 138
حدیث صحیح ، استنباط غلط 139
حضرت عائشہ کے انکار سماع موتی پر ایک نظر 140
نص میں اجہاد نہیں 142
انکار سماع موتی سے حضرت عائشہ کا رجوع ؟ 143
باب سماع میں حضرت عائشہ سے مروی روایات 144
ابن ابی الدنیا کی روایات 144
حضرت عائشہ کا اپنے بھائی سے خطاب 145
ابن ابی الدنیا کی ثقاہت ؟ 146
فوت شدہ بزرگوں سے عورتوں کا پردہ ؟ 147
حیات برزخ اور سماع موتی کیا لازم ملزوم ہیں 147
سماع موتی یا احترام آدمیت ؟ 148
امام ابوحنیفہ سے منسوب روایات 149
منکرین سماع موتی کے امام اعظم 150
معمّہ کس کے لیے ؟ 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like