سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 2

سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 2

 

مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

 

صفحات: 578

 

اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے  زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث  کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث 2107 ،شمارہ نمبر 2 ‘‘  جناب عبد الحکیم  عبد المعبود  المدنی ﷾ کی کاوش ہےموصوف  جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا  ہے  جس کے تحت  وہ  تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث  ،ہند  کا دوسرا حصہ ہے  ۔مرتب  نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر جنوبی ہند کے علماء اہل حدیث کے مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث کا یہ دوسرا شمار ہ آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں   علماء کرام وفضلاء عظام کے تاثرات وانطباعات ہیں ،باب دوم میں تاریخ اہل حدیث  کےمتعلق11؍بحوث ومقالات ہیں ۔ باب سوم  میں 22 مرحومیں علماء کرام تذکرہ  بڑے شرح  وبسط کےساتھ پیش کیاگیا ہے ۔ باب چہارم  عالم ِاسلام کے 3؍عظیم سلفی اساطین علم  کے متعلق ہے۔ باب پنجم میں 2017ء کے 13؍مرحومین علما کرام کی سوانح اور ا ن کی مساعی رقم ہیں ۔باب ششم میں 8؍علماء اور 11؍مرحومین اعیان جماعت  کا  تذکرہ خیر ہے ۔باب ہفتم میں 14؍موجودین علماء عظام واعیان جماعت کا بیان ہےاور باب ہشتم مناظرات ومتفرقات پر مشتمل ہےیہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز  ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس  عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 4
کلمات تشکر وامتنان 10
انتساب 11
رشحات قلم 12
اداریہ 13
افتتاحیہ 15
باب اول: تاثرات وانطباعات
کلمات تبریک 18
رشحات تصدیق 20
پیام کوکن 21
پیغام مبارک بادی 22
پیغام تہنیت 23
باب دوم: بحوث ومقالات تاریخ اہل حدیث
اسلام اور اہل حدیث 26
مختلف قدیم ادوار کی کتابوں میں اہل حدیث کا تذکرہ 31
وہابیت کا ایک مطالعہ 38
برصغیر میں علم حدیث کی تصنیفی خدمات 66
صوبہ جھار کھنڈ میں فتنہ انکار حدیث 77
دار الحدیث رحمانیہ دہلی اور اس کا پس منظر 81
ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی 85
جماعت اہل حدیث پونہ مہارا شٹر 103
ضلع بریلی میں تعلیمی بیداری 107
مجلہ اہل حدیث کا 40واں سال 109
میوات میں ائمہ مساجد کی دینی خدمات 111
باب سوم: یاد رفتگاں
محدث کبیر مولانا عبد الرحمن مبارکپوری شخصیت اور کار نامے 115
جنوبی ہند کی ایک مثالی شخصیت شیر خان احمد حسین ادھونی 125
مولانا محمد اقبال رحمانی بونڈ یہار 137
مولانا عبد الجلیل رحمانی حیات وخدمات 146
مولانا عبد المبین منظر سمراء کچھ باتیں 157
مولانا عبد السبحان اعظمی عمری 166
شیخ الحدیث مولانا عظیم اللہ مؤی 171
مولانا عظیم اللہ موی 173
آہ شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ رحمانی مبارکپوری 176
علامہ ابو الحسن عبید اللہ رحمانی مبارکپوری 180
شیخ الحدیث علامہ عبید اللہ رحمانی ؒ 190
شیخ ڈاکٹر محفوظ الرحمن زین اللہ ڈومر یا گنج 202
خطیب الاسلام مولانا عبد الروف رحمانی جھنڈا نگری 213
مولانا عبد اللہ طیب بنارسی 219
اپنی شرگذشت 223
مولانا صفی الرحمن مبارکپوری 226
استاذ گرامی مولانا صفی الرحمن مبارکپوری 232
مولانا مختار احمد ندوی ؒ 236
مولانا مختار احمد ندوی ؒ 240
مولانا محمد مسلم رحمانی مغربی بنگال 254
مولانا عبد الحق قاسمی چند یادیں 256
مولانا عبد الحق قاسمی کی حیات وخدمات 260
استاذ گرامی مولانا عبد السلام رحمانی 270
شیخ اشفاق احمد نعیم الدین مدنی 276
حیرت بستوی حیات وکارنامے 285
شیخ الحدیث مولانا امان اللہ خاں فیضی ؒ 293
مولانا سید عبد السمیع جعفری مدنی حیات وخدمات 300
ایں خانہ ہمہ آفتاب است 318
شیخ عبداللہ جھنڈا نگری شخصیت اور کار نامے 323
آہ! مولانا عبد اللہ جھنڈا نگری 329
پروفیسر عبد الودود اظہر دہلوی 331
پروفیسر عبد الودود اظہر دہلوی کا انتقال 338
باب چہارم: عالم اسلام کے سلفی اساطین
حیات البانی کے چند درخشاں پہلو 340
پاسبان توحید وسنت امام کعبہ شخی محمد عبد الہ السبیل 345
مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی 352
اور قلم چلتا رہا 358
باب پنجم: مرحومین علمائے اہل حدیث2017ء
مولانا عبد المجید اصلاحی 361
مولانا عبد المجید اصلاحی جیرا جپوری 364
فرسان القلیم مولانا عبد المجید جیرا جپوری 368
مفتی جامعہ مولانا عبد الحنان فیضی کا انتقال پر ملال 374
مولانا مجیب اللہ فیضی سیکھا جوت 382
مولانا خلیل الرحمن اعظمی عمری 385
مولانا خلیل الرحمن اعظمی عمری کا سانحہ ارتحال 389
مولانا ظہیر الدین رحمانی اثری 397
مولانا ظہیر الدین رحمانی عمر آباد 408
باب ششم: مرحومین اعیان جماعت وفیات علماء کرام2017ء
جماعت اہل حدیث کے تین نامور علماء کی رحلت 454
محمد زبیر احمد اللہ پٹنہ بہار 457
ڈاکٹر محمد اسلم حسین دھونرہ ٹانڈہ 459
الحاج آفاق احمد خان عرف چرچل سد ھار تھ نگر 462
الحاج محمد قاسم صاحب بنارس 468
مختار احمد لوہا بھون کی وفات ممبئی 469
طفیل اشعر ناگپور کا انتقال پر ملال 470
حبیب اللہ باشاہ صاحب تاملنا ڈو 471
عبد الخالق صاحب اندور 472
مولانا محمد نذیر صاحب آندھرا پردیش 474
مولانا دؤاد انصاری جھار کھنڈ 474
مولانا عبد الغنی ؒ صاحب گنج 475
باب ہفتم: موجودین علمائے کرام واعیان جماعت2017ء
مولانا عبد اللہ سعیدی بلرام پور یوپی 477
مولانا عبد الحی اصلاحی راجستھان 483
مولانا محمد ابراہیم رحمانی سدھار تھ نگر 484
قاری نثار احمد فیضی مویوپی 505
مولانا عبد الروف ندوی تلسی پور یوپی 507
مولانا ابو العاص وحیدی سوانحی خاکہ 513
ڈاکٹر فضل الرحمن مدنی مالیگاؤں مہار اشٹر 525
استاد محترم عاشق علی اثری نئی دہلی 535
مولانا عبد العزیز حقانی جھار کھنڈ 554
استاذ گرامی شیخ نعیم الدین مدنی بنارس 557
مولانا محمد یونس مدنی مختصر سوانحی خاکہ 559
مولانا سعید احمد سلفی پونہ مہارا شٹر 563
مولانا محمد رحمانی رئیس جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی 566
باب ہشتم: مناظرات ومتفرقات 2017ء
مناظر ہ نڈیا گجرات 1982ءاور مولانا محمد صاحب سوتری 571
ضروری وضاحت وگذارش 574

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like