صحابیات الرسول گلشن رسالت کی مہکتی کلیاں

صحابیات الرسول گلشن رسالت کی مہکتی کلیاں

 

مصنف : ابو عمار محمود المصری

 

صفحات: 626

 

اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں زیر تبصرہ کتاب’’ صحابیات الرسول گلشن ِرسالت کی مہکتی کلیاں‘‘ الشیخ ابوعمارمحمود المصری کی عربی کتاب ’’ صحابیات حول الرسول ‘‘ کاسلیس ورواں اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب مدرسۂ نبویﷺ کی تربیت یافتہ صحابیات ؓن کے ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے 35 عدد ان جلیل القدرصحابیات کی سوانح حیات قلم بند کی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے امام الانبیاء ﷺ کی صحابیات کے شرف کےلیے منتخب فرمایا او رجنہوں نے غلبۂ اسلام کی عظیم تحریک میں مردوں کےشانہ بشانہ جرأت وبسالت کی عظیم روایات قائم کیں۔اس اہم کتاب کو معروف سیرت نگار اور نامور مصنف مولانا محمود احمد غضنفر﷫نے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔فاضل مترجم نے واقعات نگاری میں حقیقت پسندی کو ملحوظ خاطر رکھنے کے ساتھ ساتھ ادبی اسلوب نگارش کو بھی پیش نظر رکھا ہے ۔ جس کی بناپر کتاب کی اثر انگیزی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو خواتینِ اسلام کے لیے مفید بنائے اور مؤلف ، مترجم، او ران تمام احباب کے لیے جنہوں نے اس کی تیاری میں اپنا کردار اداکیا ہے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
گلشن رسالت ﷺ کی مہکتی کلیاں  
عرض ناشر 29
حرف چند 31
مقدمہ 33
(سیدہ خدیجہ بنت خویلد ؓ)  
سیدہ خدیجہ ؓ کون ہیں ؟ 41
ذاتی حالات کانشیب وفراز 42
ستاروں سے عم آغوش خواب 43
شادی مبارک 45
سعادت کانزول 48
رحم دل خاتون 49
اولاد 50
سخاوت اور یثار 51
سرور عالم ﷺ 52
وحی کی ابتداء 54
سب سےپہلے اسلام لانے والی خاتون 57
بابرکت گھر 58
خانہ نبوی ﷺ کےآنگن میں 59
اہل مکہ کی دعوت 60
صبر اور ثواب کی نیت 61
معاشرتی بائیکاٹ اور ظالمانہ معاہدہ 62
اللہ سبحانہ وتعالی کاسیدہ خدیجہ ؓ کو اسلام 65
جیسا عمل ویسی جزا 65
غم کاسال 67
وفاداری ایسی ہوتی ہے 68
بڑی فضیلت 71
سیدہ عائشہ ؓ کی سیدہ خدیجہ ؓسے چشمک 72
پاکیزگی اور پاکدامنی کی راہ پر چلنے کے لیے  زاد سفر 75
(ام المومنین سودہ بنت زمعہ )  
شرک وکفر کی تاریکیوں سےتوحید وایمان کے نور کی طرف 77
اسلام قبول کرنے میں سبقت لےجانے والے 78
صبر اور ثواب کی نیت 78
درد ناک جدائی 80
سعادت کی گھڑی 80
ام المومنین بننا 81
خانہ نبوی کے آنگن میں 83
دائمی سعادت 84
یادیں بیدار ہوئیں 84
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت 85
برکات کی برسات 86
اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح 86
سیدہ عائشہ ؓ سیدہ سودہ ؓکی تعریف کرتی ہیں 87
محبت وشفقت 87
نیکیوں میں سبقت 88
کرم اور سخاوت 90
ساتویں آسمان کےاوپر سےاجازت 91
کوچ کاوقت قریب آگیا 91
ام المومنین عائشہ صدیقہ ؓ  
اعلی ٰ نسبتوں کے ہالے میں 93
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی قدرومنزلت 94
اسلام کا سورج جزیرہ نمائے عرب کی سر زمین پر چمکتا ہے 95
دینا وآخرت میں رفقیہ حیات 96
شادی مبارک  کی کہانی 97
اللہ کی طرف سبقت 99
سعادت کامکمل ہونا 100
نبی کریم ﷺ نے سیدہ عائشہ ؓ کےعلاوہ کسی کنوری سے شادی نہیں کی 101
سعادت اور برکت 101
رسول اللہ ﷺ کی شفقت 103
گھوڑ ے کے پر 103
ادلے کابدلہ 104
ابوبکر ﷜ کی آپ کی معاہدے میں شرکت 104
بلند اخلاق 105
قیمتی اسباق 106
بے احتیاطی اورانصاف 107
حبیب کبریا ﷺ کے بارے میں سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی غیرت 108
تمھاری ماں غیرت کھا گئی 109
آپ کارب آپ کی خواہش کے مطابق بہت جلد حکم نازل کردیتاہے 110
ذہانت وفطانت 111
شہد کی کہانی 112
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی سیدہ خدیجہ ؓ کی ساتھ غیرت 114
یہ ابو بکر ﷜ کی بیٹی  ہے 115
دنیا کے مقابلے میں آخرت  کو ترحیج 117
امہات المومنین کو اختیار 122
نبی کریم ﷺ کے ہاں مقام ومرتبہ 124
میں نے  توصرف آپ کانام لینا چھوڑ ا ہے 128
جیرئیل ﷤ کاسیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کو سلام 129
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے لحاف میں رسول اللہ ﷺ پر وحی کانزول 129
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی انفرادیت 130
زہداور انفاق فی سبیل اللہ 132
روزے دار ،عبادت گزار 137
عورتوں کاجہاد میں 139
مسلمانوں کے گھر ایسے ہونے چاہییں 141
خواب کی تعبیرپوری ہوئی 141
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی شرم وحیا 142
واقعہ افک 143
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی کڑی آزمائش 144
سات آسمانوں کے اوپر سے براءت 145
ایسا غم جس سے پہاڑ پھٹ جائیں 147
نبی کریم ﷺ کااپنے اہل خانہ کےبارے میں حسن ظن 148
صبر ہی بہتر ہے 149
براءت کے لیے وحی کانزول 150
آزمائش کی گھڑیاں 152
گراں قدر موقف 153
اللہ مومنوں کادفاع کرتاہے 155
یہ بلاشبہ بڑی بریت ہے 156
ایک عظیم نعمت 156
تمیم کی آیت کانزول 160
رسول اللہ ﷺ کی وفات حسرت آیات 161
دنیاوی دولت کی خوف 162
معوذات سے برکت کاحصول 162
ابوبکر ﷜ کو نماز پڑھانے کاحکم 162
نبی کریم ﷺ کی زندگی کے آخری لمحات 163
صدیق اکبر ﷜ُ کاموقف 166
نبی کریم ﷺ کی تجہیز وتکفین 167
حضرت عائشہ ؓ عالمہ ،فاضلہ 168
ادب نبوت کے بارے میں تمھارا کیا خیال ہے ؟ 172
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کاعلم طب 175
خلافت اسلامیہ کےزیر سایہ 176
صالحین کی موت پرغم 177
ابوبکر ﷜ کی وفات 178
حضرت عائشہ ؓ کاایثار 180
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی جنگ جمل میں حاضری 180
کوچ کاوقت 182
سیدہ عائشہ ؓ کی تعریف 182
رفیق اعلی ٰ کی جانب 183
ام المومنین سیدہ حفصہ بنت عمر ؓ  
بابرکت پرورش 187
سیدناعمر ﷜ کااسلام قبول کرنا فتح کی نوید تھا 187
سیدہ حفصہ ؓ کی  خنیس ﷜ سے شادی 189
اللہ کی طرف بھاگو 189
دردناک جدائی 189
ام المومنین کاشرف 190
سیدہ حفصہ ؓ کی بلند مرتبہ ومقام 191
مثال سےبات واضح ہوتی ہے 192
حبیب کبریا ﷺ کی خوشنودی 192
سیدہ حفصہ ؓ نبی کریم ﷺ کی جنت میں بھی بیوی ہوگی 193
سیدہ حفصہ ؓ کاعلمی وفقہی مقام 194
حبیب کبریا ﷺ کی وفات حسرت آیات 194
فاروق اعظم مسند خلافت پر جلوہخ افروز ہوتے ہیں 195
عمربن خطاب ﷜ مامقتل 195
سیدہ حفصہ ؓ نے قرآن مجید کی امانت اپنی گردن پراٹھائی 196
قرآن جمع کرنے کی کہانی 197
رحلت کاوقت 200
ام المومنین زینب بنت خزیمہ ؓ  
سیدہ زینب بنت خزیمہ ؓ کی بابرکت آغاز 203
خانہ نبوی میں داخل ہونے سے پہلے سیدہ زینب ؓ کی شادی 204
ام المومنین کاشرف 205
مساکین کے ساتھ شفقت او ررحم دلی 206
ساراوقت اللہ کےلیے 206
خانہ نبوی کےآنگن میں 207
رحلت کے وقت 208
ام المومنین سیدہ ام سلمہ ؓ  
عمدہ پرورش اور بابرکت شادی 212
حبشہ کی طرف ہجرت 213
صبراور ثواب کی نیت 214
حبیب کبریا ﷺ کے پڑوس میں 217
عزت وشرف 217
ابوسلمہ ؓ کالشکر 218
ایسی وفاجس کی کو ئی مثال نہیں ملتی 219
شادی مبارک 221
شادی کے بعد گھر میں 222
سیدہ ام سلمہ ؓ میں عقل ودانش کی فراوانی 223
سیدہ ام سلمہ ؓ کی نرم دلی 225
سیدہ ام سلمہ ؓ کی عظیم فضیلت 227
سیدہ ام سلمہ ؓ کی فقاہت 228
رحلت کاوقت 229
ام المومنین  زینب بنت جحش ؓ  
یہ ہے حقیقی فخر 232
پرورش 233
ہجرت 234
انصار کےآنگن میں 235
کسی مومن مرداور مومن عورت کی اختیار نہیں 236
ام المومنین کااعلی مقام 240
اللہ کی طرف سے شادی کاحکم 242
رسول اللہ ﷺ کےنزدیک مقا ومرتبہ 243
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کےدل میں مقام ومرتبہ 245
سیدہ زینب ؓ کی دنیاسےبے رغبتی 246
رسول اللہﷺ کی پشین گوئی 248
رحلت کاوقت 249

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like