صحیح بخاری کا دفاع ( زبیر علی زئی )

صحیح بخاری کا دفاع ( زبیر علی زئی )

 

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

 

صفحات: 350

 

محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے ،جسے امت  کی طرف سے تلقی بالقبول حاصل ہے۔امام بخاری﷫کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تمام تصانیف میں سے سب سے زیادہ مقبولیت اور شہرت الجامع الصحیح المعروف صحیح بخاری کو حاصل ہوئی ۔جو بیک وقت حدیثِ رسول ﷺ کا سب سے جامع اور صحیح ترین مجموعہ بھی  ہے اور فقہ اسلامی کا بھی عظیم الشان ذخیرہ بھی  ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا او ر ندرتِ استباط اور قوتِ استدلال کے حوالے سے اسے کتابِ اسلام ہونے کاشرف بخشاہے صحیح بخاری کا درس طلبۂ علم حدیث اور اس کی تدریس اساتذہ حدیث کے لیے پورے عالم ِاسلام میں شرف وفضیلت اور تکمیل ِ علم کا نشان قرار پا چکا ہے ۔ صحیح بخاری کی   کئی مختلف اہل علم نے شروحات ،ترجمے اور حواشی وغیرہ کا کام کیا ہے شروح صحیح بخاری میں فتح الباری کو ایک امتیازی مقام اور قبولِ عام حاصل ہے ۔لیکن بعض نام نہاد اہل علم ہمیشہ سے صحیح بخاری  پر اعتراضات کرتے چلے آئے  ہیں اور اس کی بعض روایات کو عقل سلیم سے سمجھنے کی بجائے اس پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ علماء حق نے ان کے کمزور اعتراضات اور بیہودہ تنقید کا  ہمیشہ مسکت اور مدلل جواب دے کر انہیں چپ رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” صحیح بخاری کا دفاع”جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین محترم مولانا حافظ زبیر علی زئی صاحب﷫  کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  صحیح بخاری پر کئے گئے اعتراضات کا علمی جائزہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حدیث نبویﷺ پر عمل کرنے کی توفیق دے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 7
تقدیم توفیق الباری 9
سچی پیشین گوئی او رمنکرین حدیث کاوجود مسعود 8
خاص دلیل کے مقابلے میں عام دلیل پیش کرنا غلط ہے 10
توفیق الباری فی تطبیق القرآن وصحیح البخاری 27
امام بخاری ﷫ کامقام 30
صحیح بخاری کاعنوان 31
صحیح بخاری پر بعض الناس کے حملے 32
معترض کے چونتیس (34)جھوٹ 34
احمد سعیدملتانی کی ’’قرآن مقدس اور بخاری محدث ‘‘کامقدمہ اور اس جواب 42
حدیث نمبر1۔امام زہری کی ایک مرسل روایت 50
امام ابن شہاب الزہری ﷫ سے محبت 53
2۔ جادو کااثر ہشام بن عروہ ﷫ 61
ہشام بن عروہ پر بعض الناس کی جرح اور اس کاجواب 63
3۔کیا اللہ بندے میں حلو ل کرجاتاہے 69
4۔صحیح بخاری کی ایک حدیث اور روٹیاں پکانا 72
5۔حوا ﷤ او رخیانت 74
6۔سیدنا ابراہیم ﷤اور ان کاوالد آزر 76
7۔رسول اللہ ﷺ کے چچا ابوطالب 78
کپڑے کے بدلے میں نکاح اور سیدنا ابن مسعود ﷜ 80
متعہ النکاح کی تیسری روایت 85
حق مہر میں لوہے کی انگوٹھی 90
حق مہر میں تعلیم قرآن 92
کتے کے جوٹھے سے وضو 94
امام زہری کاایک قول 97
صحابہ کرام کی تواضع اورعاجزی 98
چغل خوری اور پیشا ب کے قطروں سے نہ پچنے پر عذاب 102
جنبی اور قرآن کی تلاوت 104
مردے کاجوتوں کی آواز سننا 106
قبر پر ٹہنی لگانا 108
میت کاجنازے پر کلام کرنا 110
سیدنا ابراہیم ﷤ اور نبی کریم ﷺ 112
سیدنا براء بن عازب ﷜ کااعلان تواضع 114
صحیح بخاری پر تہمت اور معترض ۔لواطت 117
سیدنا ابن عباس ﷜ اور متعہ النکاح 119
شادی بیاہ پروف بجانا اور اشعار پڑھنا 121
نبی ﷺ کاسیدہ عائشہ ﷜ سے نکاح او رقرآن مجید 123
مشرق یعنی عراق سےشیطان کاسینگ نکلے گا 126
نبی ﷺ کاخواب اورسیدہ عائشہ ؓ 128
سچے نبی سیدنا ابراہیم ﷤ کاتوریہ اور کذبات 130
حدیث کذبات اورتوریہ 131
موقوف روایات 133
آثار التابعین 133
بیماری کے علاج کے لئے اونٹوں کے دودھ اور پیشاب کاپینا 136
نبی ﷺ کی وفات کے بعد بعض لوگوں کامرتد ہوجانا 139
حوض کوثر اور بعض امتیوں کااس سے ہٹا جانا 141
ایک عورت کاقصہ جس سے نبی کانکاح ہوا اوروہ ام المومنین نہ بن سکی 143
اپنی منکوحہ بیوی کوکہنا کہ اپنا نفس بعض امتیوں کامرتد ہونا 149
قرآن کی سات قراءتوں کامتواتر ہونا 151
قرآن مجید کی سات قراءتیں 153
مومنین کے دوگروہوں میں جنگ 156
چیونٹیوں کاقتل اورایک پیغمبر 158
سوت کاتنے والی خوقاءنامی ایک عورت کاقصہ 160
آسمان کی خبریں اور شیاطین کاسن گن لینا 162
قرآن کی سات قراءتیں متواتر ہیں 164
سورۃ اخلاص کو مختصر اللہ لواحد الصمد کہنا 173
غزوہ احد کےوقت صحابہ کرام کااختلاف 175
مہمان کی مہمان نوازی میں میزبان کابھوکا سونا 177
درخت کاطلاع دینا کہ جنات نے قرآن سناہے 179
سیدنا ابن ام مکتوم ﷜ اور نابینا مجاہد 181
عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ آمین دعاہے 183
نبی کریم ﷺ کاحالت نماز میں پیٹھ پیچھے دیکھنا 185
ابوطالب اور عذاب میں تخفیف 187
ایک آیت کی تفسیر ارو سیدنا ابن عباس ﷜ 189
حدیث کو قرآن پر پیش کرنےوالی روایت موضوع ہے 193
کیا امام ابوحنیفہ تابعی تھے 196
اسماء الرجال 203
اشاریہ 209
اختتام الکتاب 220
صحیح بخاری پر اعتراضات 220
قرآن مجید کی سات منزلیں 221
تقدیم توفیق الباری 223
صحیح بخاری ہی نظر آتی ہے 224
مقدمہ طبعہ ثانیہ 225
سچی پیشین گوئی او رمنکرین حدیث کاوجود مسعود 226

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like