صحیح فضائل اعمال ( محمد طیب )

صحیح فضائل اعمال ( محمد طیب )

 

مصنف : محمد طیب

 

صفحات: 163

 

انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔یہ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں ، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ ، حج زکوٰۃ ودیگر عباداتی امو ر۔انسانی طبیعت کےرجحان کے مطابق انسان ہمیشہ یہ طمع ولالچ کرتا ہے کہ کم سےکم عمل کرکے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرے ، تھوڑے وقت میں تھوڑے عمل سےاپنے خالق ومالک کو خوب خوش کرے اوراس کی رضا حاصل کر کے جنتوں کا پروانہ تھامے اوردل بہار بہشتوں کا مالک بن جائے ۔ تھوڑے وقت میں چھوٹے اعمال جوبہت بڑے ثواب کا عث بنتے ہیں بڑی فضیلتوں کے حامل ہوتے ہیں انسان ان کو ڈھونڈتا پھرتا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔مختلف اہل علم نے ایسے اعمال پر مشتمل کتب بھی مرتب کی ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ صحیح فضائل اعمال ‘‘ سعودی علماء کی صحیح فضائل اعمال پر مرتب شدہ کتاب کاترجمہ ہے ۔ یہ کتاب اس قدر مختصر اور جامع ہےکہ ہر قاری بآسانی اسے ایک دو مجلسوں میں پڑھ سکتاہے ۔مرتبین نے اس کتاب میں ایسےتمام اعمال کو مہکتے پھولوں کی صورت میں جو ارکان اسلام اور دیگر عبادتی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اکٹھا کر کے صحیح فضائل اعمال کا ایک خوشبو بکھیرتا گلدستہ بنادیا ہے ۔ یہ کتاب اپنی جامعیت وافادیت کےاعتبار سے اس موضوع پر موجود دیگر کئی کتب سے اس اعتبار سے منفرد کہ یہ مختصر بھی ہے اور صحیح احادیث کی روشنی میں صحیح ترین بھی ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کے مرتبین ، مترجم وناشرین کی اس عمد ہ کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمناء صحیح فضائل اعمال 13
اخلاص عمل کی فضیلت
کتاب وسنت پر عمل پیرارہنے کی فضیلت 21
نیک کام میں پہل کرنےکی فضیلت 21
علم،حصول علم اوراہل علم کی فضیلت 21
تبلیغ حدیث اوراشاعت علم کی فضیلت 24
نیک کام کی طرف رہنمائی کرنےکی فضیلت 25
بحث ومباحثہ اورجھوٹ  چھوڑنے کی فضیلت 26
پیشاب وپاخانہ کےوقت )قبلہ کی طرف منہ یاپیٹھ نہ کرنے کی فضیلت 26
وضو کی فضیلت 26
وضو کی حفاظت اوراس کی تجدید کی فضیلت 28
مسواک کی فضیلت 28
وضو کےبعدعا پڑھنےکی فضیلت 29
وضو کےبعد دورکعت پڑھنےکی فضیلت 30
اذان اورصف اول کی فضیلت 30
مؤذن کاجواب دینےاوراذان کےبعد دعاپڑھنے کی فضیلت 31
کنواں کھودنے اورمسجد بنانےکی فضیلت 33
نماز باجماعت اورمسجدوں کی طرف جانےکی فضیلت 33
مسجد کےساتھ وابستگی اوراس میں بیٹھنے رہنےکی فضیلت 34
نماز میں فضائل اعمال
پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت 39
کثرت وسجود کی فضیلت 40
اول وقت میں نماز پڑھنے کی فضیلت 41
نماز باجماعت کی فضیلت 42
کثرت جماعت کی فضیلت 43
میدان میں نماز اداکرنےکی فضیلت 43
عشاءاورفجر کی نما ز باجماعت اداکرنےکی فضیلت 44
نفل نماز گھروں میں پڑھنے کی فضیلت 44
ایک نماز کےبعد دوسری نماز کےانتظار کی فضیلت 45
صبح اورعصر کی نماز پر محافظت کی فضیلت 46
فجر اورعصر کےبعد اپنی نماز کی جگہ میں بیٹھنے کی فضیلت 47
نماز فجر اورمغرب کےبعد ذکر کرنےکی فضیلت 47
صفوں کو ملانے اورخالی جگہوں کو پر کرنےکی فضیلت 48
اما م کےپیچھے آمین کہنےکی فضیلت 49
نماز میں ’’ربنا ولک الحمد ‘‘کہنےکی فضیلت 49
نماز میں پڑھی جانےوالی چیز کو سمجھنے کی فضیلت 49
دن رات میں بارہ رکعت مؤکدہ سنتوں پر محافظت کی فضیلت 50
نماز میں پڑی جانے والی چیز کو سمجھنے کی فضیلت 50
فجر سےپہلے دورکعت پڑھنے کی فضیلت 51
ظہر سےپہلے اوراس کےبعد نمازپڑھنے کی فضیلت 51
عصرسےپہلے نماز پڑھنےکی فضیلت 51
نماز وتر کی فضیلت 52
انسان کابحالت طہارت قیام کی نیت سےسونے کی فضیلت 52
بستر پر لیٹنے وقت دعائیں پڑھنےکی فضیلت 53
رات کو بیدار ہونےکےوقت ذکر ودعا کی فضیلت 54
قیام اللیل کی فضیلت 55
صبح وشام کےاذکار میں فضائل 60
صبح وشا م کی دعاؤں کی فضیلت
دوگنے ثواب والےذکر کی فضیلت 65
بازار میں’’لاالہ الاللہ ‘‘کہنے کی فضیلت 65
مجلس سےاٹھنے کےوقت دعاکی فضیلت 66
’’لاحول ولاقوۃ الاباللہ ‘‘کی فضیلت 66
نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی پر دوردشریف بھیجنے کی فضیلت 67
نماز چاشت کی فضیلت 67
نماز جمعۃ المبارک میں فضائل
نماز جمعہ اورا سکےجانے کی فضیلت 71
جمعہ کےلیے مسجد کی طرف جلدی  جانےکی فضیلت 72
جمعہ کی رات اوردن میں سورہ کہف پڑھنےکی فضیلت 72
روزے اوررمضان المبارک میں فضائل اعمال
مطلق روزے کی فضیلت 75
رمضان کےروزے تروایح اورخصوصا شب قدر میں قیام کی فضیلت 77
شش عیدی روزے کی فضیت 79
جوشخص عرفہ میں نہ ہوا اس کےلیے عرفہ کےدن کےروزے کی فضیلت 79
اللہ کےمہینہ محرم المحرم کےروزے کی فضیلت 79
یوم عشورہ کےروزہ کی فضیلت 80
شعبان کےروزے کی فضیت 80
ہرماہ تین دن کےروزوں کی فضیلت 80
سوموار اورجمعرات کےروزے کی فضیلت 81
صوم داؤدی کی فضیلت 81
سحری کھانے کی فضیلت 81
روزہ دارکوروزہ افطار کرانےکی فضیلت 82
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت 82
حج اوراعمال حج کی فضیلتیں
فضائل حج وعمرہ 85
تلبیہ (لبیک کہنے)کی فضیلت 86
وقوف عرفہ کی فضیلت 86
حجراسود کوچومنے اورکن یمانی کوہاتھ لگانے کی فضیلت 86
طواف کی فضیلت 87
مزدلفہ میں حاجیوں کوکیاملتاہے؟ 87
رمضان میں عمرہ کی فضیلت 87
حج وعمرہ میں سرمنڈانےکی فضیلت 88
آب زمزم کی فضیلت 88
مساجد ثلاثہ اوران میں ہاتھ پڑھنے کی فضیلت 88
مسجد قبامیں نماز کی فضیلت 89
روزمر ہ کےمعاملات میں اعمال کی فضیلت
مزدوری کی فضیلت 93
خریدوفروخت کےمعاملے میں جب بائع اورمشتر ی دونوں سچ بولیں تو 93
بہترین ادائیگی کی فضیلت 94
فسخ بیع کی فضیلت 94
خریدوفروخت میں نرمی کرنےکی فضیلت 94
غلہ ناپنے کی فضیلت 95
صبح سویرے کام کرنےکی فضیلت 95
بکری اوردیگر جانوروں کورکھنے پالنےکی فضیلت 95
غلام آزاد کرنےکی فضیلت 96
منصف قاضی کی فضیلت 96
فضائل قرآن
قرآن پڑھنے اورپڑھانےکی فضیلت 99
ماہر قرآن کی فضیلت 99
اہل قرآن کی فضیلت 100
قرآن پاک پڑھنے کی فضیلت 100
سورہ فاتحہ کی فضیلت 102
سورہ بقرہ اوراآیت الکرسی کی فضیلت 102
سورہ بقرہ کی آخری دوآیتوں کی فضیلت 103
سورہ بقرہ اورآل عمران کی فضیلت 104
سورہ کہف کی فضیلت 106
مسبحات کی فضیلت 106
سورہ ملک کی فضیلت 106
سورہ اخلاص  اورکافرون کی فضیلت 106
معوذتین کی فضیلت 108
والدین کےساتھ حسن سلوک اوراطاعت وفرمانبرداری کی فضیلت
صلہ رحمی کی فضیلت 110
اہل وعیال پر خرچ کرنےکی فضیلت 111
اس آدمی کی فضیلت جس کےپاس دولڑکیاں یادوبہنیں ہوں 112
بیوہ عورتوں اورمسکینوں کےلیے محنت کرنےکی فضیلت 113
یتیم کی کفالت اوراس پر خرچ کرنےکی فضیلت 113
رضائے الہی کی خاطر اپنے مسلمانوں بھائی کی زیارت کرنےکی فضیلت 113
مسلمانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنےکی فضیلت 114
بیمار کی مزاج پرسی کی فضیلت 114
بیمار کےپاس اس کےلیے دعا کرنےکی فضیلت 115
حسن خلق کی فضیلت 115
حیاکی فضیلت 116
سچائی کی فضیلت 116
تواضح وانکساری کی فضیلت 117
حلم ودرگزر اورغصہ پر قابو پانے کی فضیلت 117
ظالم اورقصووار کو معاف کرنےکی فضیلت 118
کمزوروں پر شفقت اوررحمدلی کی فضیلت 118
تمام امور ومعاملات میں نرمی برتنے کی فضیلت 119
مسلمان کے پردہ پوشی کی فضیلت 119
لوگوں کےدرمیان مصالحت کرانےکی فضیلت 119
مسلمان بھائی کی غیبت کی تردید اوراس کی عزت کی مدافعت 119
حب فی اللہ کی فضیلت 119
سلام کی فضیلت 120
مصافحہ کی فضیلت 121
خندہ پیشانی اورنیک برتاؤ کرنےکی فضیلت 121
خوش کلامی کی فضیلت 121
امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی فضیلت 122
مصائب پر صبر کرنے کی فضیلت 122
بیمار ی وپریشانی کی فضیلت 124
تکلیف دہ چیز کو راستہ سےہٹا دینےکی فضیلت 124
چھپکلی مارنے کی فضیلت 124
اللہ تعالی کےڈرسےشرمگاہ کی حفاظت کرنےکی فضیلت 125
اللہ تعالیٰ کےمحارم سےنگاہ نیچی رکھنے کی فضیلت 126
اسلام میں بال کی سفیدی کی فضیلت 126
زبان  کی حفاظت کی فضیلت 127
توبہ کی فضیلت 128
برائی کےبعد نیکی کرنےکی فضیلت 129
محتادی محتاجوں اورکمزوروں کی فضیلت 130
دنیا سےبے رغبتی اورآخرت کی طف رغبت کی فضیلت 131
اللہ سےامید ورجا اورحسن ظن کی فضیلت 132
خوف وخشیت الہٰی کی فضیت 132
اللہ تعالیٰ کی خشیت سے رونےکی فضیلت 136
جنازہ اورامور جنازہ میں فضائل
میت کو نہلانے اورکفنا نےکی فضیلت 137
نماز جنازہ اورجنازوں کےساتھ چلنے کی فضیلت 138
اس شخص کی فضیلت جس کی اولاد بچپن میں فوت ہوجائے 138
سقط کی فضیلت 139
مصیبت کےوقت ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘کہنے کی فضیلت 139
مصیبت زدہ کو تعزیت وتسلی دینے کی فضیلت 140
بینائی ختم ہونے پر صبر وشکر کااجر 140
صدقات میں فضیلتیں 141
زکوۃ اداکرنےکی فضیلت 143
حلا ل کمائی سے صدقہ کرنےکی فضیلت 143
صدقہ کوچھپا کردینےکی فضیلت 144
استغناء کےباوجود صدقہ کرنےکی فضیلت 145
خرچ کرنے کی فضیلت 145
عورت کااپنے شوہر کےمال سےصدقہ کرنےکی فضیلت 146
دود ھ ولاجانور دینےکی فضیلت 146
درخت لگانے اورکھیتی باڑی کرنےکی فضیلت 146
پانی صدقہ کرنےکی فضیلت 147
نکاح کی فضیلت 147
شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کی فضیلت 148
جہاد اورجہادی امور کی فضیلتیں
اللہ کی راہ میں صبح وشام کو چلنے کی فضیلت 149
جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت 151
اللہ کی راہ میں پہر ہ دینےکی فضیلت 151
اللہ کے راستے میں خرچ کرنےکی فضیلت 153
اللہ کےراستے میں گرد آلود ہونے کی فضیلت 153
للہ کےراستے میں چوکیداری کرنےکی فضیلت 154
اللہ کےراستے میں تیراندازی کی فضیلت 154
اللہ کی راہ میں زخمی ہونےکی فضیلت 154
دریائی جہاد کی فضیلت 155
غازی کو تیار کرنےاوراس کےگھر والوں کی خبرگیری رکھنے کی فضیت 156
اللہ کی راہ میں شہید ہونےکی فضیلت 156
اللہ کےراستے میں گھوڑے باندھنے کی فضیلت 158

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like