سیرۃ المزمل ﷺ جلد 10 ( نخلستانوں کے سائے )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 10 ( نخلستانوں کے سائے )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 462

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
اشک قلم 4
حسن ترتیب 9
11 نبوی 16
ابو رکانہ کی حیرت 17
موسم حج میں تبلیغی سرگرمیاں 23
مدینہ کے شاہ بخت 34
12 نبوی 39
اسراء 40
معراج النبی 61
مشاہدات 63
بیعت عقبہ اولیٰ 77
اہل مدینہ کو اسلام کی دعوت 81
13 نبوی 87
بیعت عقبہ ثانی 88
شرکائے بیعت عقبہ ثانی 95
کعب بن مالک کا قصیدہ 102
شیطان کی پکار 107
جہاد کی اجازت 112
ہجرت کی اجازت 116
حضرت عمر اورعیاش بن ربیعہ کی ہجرت 128
صہیب رومی ؓ کی ہجرت 137
فلسفہ ہجرت 141
قریش کی سازش 147
شب ہجرت 155
سفر ہجرت 168
سراقہ بن مالک مدلجی 170
ام معبد کی فصات 180
منزلیں اور مسافتیں 188
قبا میں آمد 192
یکم محرم ،1 ہجری بمطابق 17 جولائی 622ء 197
شہر نبوی 198
محبت کےلازوال افسانے 209
حزن سنگ در 212
مہاجرین کی اقامت گاہیں 225
مؤاخات 229
مسجد نبوی کی تعمیر 243
حجرات کی تعمیر 251
اذان واقامت 256
اصحاب صفہ 263
مدینہ کی وبائیں 277
ریاست کو درپیش چیلنج 285
میثاق مدینہ 302
فلسفہ جہاد 320
کتاب المغازی 347
دست شمشیر زن 350
سریہ حمزہ 352
سریہ عبید ہ بن حارث 354
سریہ سعد بن ابی وقاص 360
1 ہجری ، متفرق واقعات 362
صحابہ جوایک ہجری میں پیدا ہوئے 367
1 ہجری میں ایمان لائے 370
1 ہجری ،دیگر واقعات 376
1ہجری ، احکام و قوانین 382
یکم محرم ،2ہجری بمطابق 7 جولائی 623ء 385
غزوہ ابواء 386
غزوہ بواط 393
غزوہ سفوان 395
غزوہ عشیرۃ 398
سرہیہ عبد اللہ بن جحش 405
اشاریہ 416
ماخذ و مصادر و مراجع 422
اختتام 463

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like