سیرۃ المزمل ﷺ جلد 11 ( شمشیر وسناں اول )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 11 ( شمشیر وسناں اول )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 515

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عکس دانش 5
حسن ترتیب 8
مقدمہ یوم الفرقان 17
ابو سفیان کاقافلہ 26
عاتکہ کا خواب 27
قریش کی تیاری 32
قافلہ کا بچ نکلا 37
قریش آ پہنچے 41
مسلمانوں کی مشاورت 45
یوم بدر 57
گھمسان کا رن پڑا 69
حضرت ابو قتادہ کی آنکھ 75
ملائکہ اترتےہیں 78
ابوجہل قتل ہوا 86
کنویں والے 95
اہل مدینہ کو خوشخبری 102
شہرمکہ میں کہرام 104
قریش ،شکست کے بعد 109
مال غنیمت کی تقسیم 112
نضر بن حرث کا قتل 117
عقبہ بن ابی معیط کا قتل 121
لشکر اسلام کی مدینہ آمد 126
تذکرہ اسیران بدر 129
تذکرہ شہدائے بدر 155
شرکائے بدر 159
اصحاب بدر ، مہاجرین مکہسے 162
اصحاب بدر ، انصار مدینہ بنو اوس 164
اصحاب بدر ، انصار مدینہ بنو خزرج 166
میدان بدر ، مقتولین قریش 169
غزوہ بدر اور شعرائےعرب 173
غزوۃ الکدر 206
غزوہ بنی قینقاع 209
غزوہ سویق 216
2 ہجری ۔ دیگر واقعات 222
رقیہ بنت رسول اللہ ﷺکا انتقال 224
حضرت نتیس بن خذافہ کاانتقال 226
معطم بن عدی کی وفات 227
ابولہب ، دیدہ عبرت 229
امیہ ابی صلت کا انتقال 231
2 ہجری میں پیداہوئے 235
حضرت علی کی شادی 237
2 ہجری میں اسلام لائے 245
2 ہجری ، احکام و قوانین 252
تحویل قبلہ 254
روزہ 257
صدقہ فطر 259
فدیہ کی وصولی 260
نماز میں کلام کی ممانعت 261
قصاص و دیت کا قانون 263
پردہ 266
3 ہجری بمطابق جولائی 624ء 269
سریہ سالم بن عمیر 270
غزوہ ذی امر 277
کعب بن اشرف کاقتل 282
غزوہ القرع 292
سریہ زید بن حارثہ ؓ 295
غزوہ احد 300
لشکر قریش کی روانگی 308
مسلمانوں کی مشاورت 309
احد پہاڑ کی طرف روانگی 313
دن کا پہلاپہر 319
شیر خدا حمزہ اور وحشی ابن حرب 337
غسل ملائکہ، حضرت حنظلہ ؓ 348
دن کادوسرا پہر 351
وہ جو بعد میں پہنچے 367
دن کا تیسرا پہر 375
غزوہ حمرہ الاسد 389
تذکرہ شہدائے احد 406
غزوہ احد کے نتائج 413
غزوہ احد اور شعرائے عرب 419
اشاریہ 455
ماخذ ومصادر و مراجع 474
اختتام 514

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like