سیرۃ المزمل ﷺ جلد 17 ( پیام المزمل ﷺ )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 17 ( پیام المزمل ﷺ )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 635

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند 5
کامیابی و ناکامی 16
مغرب کا تصور فلاح 19
اسلام کاتصور فلاح 38
پیام المزل ﷺ 62
خیر وشر 76
عقیدہ 86
نفس کی قید 92
فساد فکر 97
ہمہ پہلو ہمہ گیر جہالت 100
پیام المزل ﷺ 108
خیر ہی خیر 117
اصلاح فکر 120
عقائدی اصلاح 127
روح اورمادہ 138
الحکم الی اللہ 151
پیام المزل ﷺ 157
حقیقت و سراب 166
ملحدین 178
مشرکین 184
پیام المزل ﷺ 211
توحید وشرک 219
شرک کی حقیقت 222
بنو اسماعیل 231
ملائکہ پرستی 236
جنوں کی پرستش 244
کواکب پرستی 248
آباءپرستی 250
خود پسندی 253
قوم بنی اسرائیل 268
یہود کاانحراف 273
نصاریٰ کاانحراف 275
شرک ہی شرک 298
اہل مغرب 303
مشرق بعید 308
اہل چین 310
ہندوستان 315
مسلمان اور شرک 319
پیام المزل ﷺ 341
وضاحت توحید 347
آفاق وانفس کی گواہی 355
توحید صدائے فطرت ہے 362
پیام المزل ﷺ 382
ایمان و کفر 389
اللہ پر ایمان 401
رسولوں پر ایمان 416
ملائکہ پر ایمان 423
کتابوں پر ایمان 442
روز آخر پر ایمان 450
مہلت عمل 454
برزخ 475
کفر 487
پیام المزل ﷺ 502
جنت و دوزخ 508
جنت 510
پیام المزل ﷺ 522
دوزخ 529
پیام المزل ﷺ 539
اشاریہ 546
ماخذ و مصادر ومراجع 595

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like