سیرۃ المزمل ﷺ جلد 18 ( القاء المزمل ﷺ )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 18 ( القاء المزمل ﷺ )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 630

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند 5
القرآن 17
حفاطت قرآن 83
تدوین قرآن 120
فصاحت قرآن 139
لسان قرآن 167
شان قرآن 185
علوم القرآن 239
فضائل القرآن 248
خواص القرآن 250
اقسام القرآن 252
متشابہات القرآن 259
امثال القرآن 260
قصص القرآن 262
دلائل القرآن 264
جدل القرآن 268
بدایع القرآن 269
ناسخ و منسوخ القرآن 270
نزول قرآن 273
تفسیر القرآن 276
نظم قرآن 291
احسان القرآن 297
رحمان و رحیم 303
علیم و خبیر 307
قادر مطلق 313
خالق و رازق 317
بادشاہی و فرمانروائی 324
عفور ورحیم 332
عادل ومنصف 340
تنزیہ و تقدیس 345
دعوت قرآن 353
منہاج القرآن 391
نماز 416
زکواۃ 430
روزہ 440
حج وعمرہ 454
جہاد 463
عبادات ،تذکرہ مزید 473
اخلاص 474
شکر 476
توکل 478
صبر 480
ذکر 482
ترغیبات قرآن 484
حسن معاشرت 488
اہل و اعیال 491
آداب معاشرت 495
حسن معاملہ 500
صبر و تحمل 504
راست گوئی 508
ایفائے عہد 512
امانت ودیانت 516
عدل وانصاف 520
سماحت وسخاوت 523
ایثار و قربانی 526
استغناء  و قناعت 528
حلم و درگزر 530
جرات و شجاعت 533
حیا وعفت 535
طہارت و پاکیزگی 539
مناظر قرآن 543
زندگی 545
موت 554
محشر 561
جنت 567
دوزخ 574
اشاریہ 578
ماخذ ومصادر و مراجع 588

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like