سیرت حسین ؓمع سانحہ کربلا

سیرت حسین ؓمع سانحہ کربلا

 

مصنف : محمد ادریس فاروقی

 

صفحات: 481

 

صحابہ کرام ؓ اجمعین کے دور میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کے متعلق کچھ لکھنا تنے ہوئے رسے پر چلنے کے مترادف ہے۔ذرا سا توازن بگڑنے سے انسان کسی گہری  کھائی میں گر سکتا ہے۔یہ موضوع جتنا حساس ہے اس میں اتنی  ہی بے احتیاطی برتی گئی ہے۔ایک طرف تو لوگ اس حد تک چلے گئے ہیں کہ سیدہ عائشہ ،سیدنا طلحہ،سیدنا زبیر،سیدنا معاویہ،سیدنا عمرو بن عاص اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ  پر تنقید کے نشتر چلاتے ہیں تو دوسری طرف اس حد تک جا پہنچے ہیں کہ سیدنا حسین ﷜کو باغی قرار دے دیا ہے۔ان کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ وہ یہ کہتے ہوئے بھی نہیں چوکتے کہ سیدنا حسین ﷜کا مقصد محض دنیاوی اقتدار کا حصول تھا۔حالانکہ یہ درست نہیں ہے۔اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جنگ جمل ،جنگ صفین اور واقعہ کربلا ایک ہی سلسلے کی مختلف کڑیاں ہیں اور یہ اسی فتنے کا تسلسل ہے جو سیدنا عمر ﷜کی شہادت سے شروع ہوا اور سیدنا عثمان ﷜کے عہد خلافت میں پروان چڑھا۔زیر تبصرہ کتاب ” سیرت حسین ﷜مع سانحہ کربلا “مسلم پبلیکیشنز کے مدیر محترم نعمان فاروقی  کے والد گرامی ماہنامہ ضیائے حدیث کے بانی وسابق چیف ایڈیٹر مولانا حکیم محمد ادریس فاروقیکی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے افراط وتفریط سے بچتے ہوئے  نہایت اعتدال اور توازن کے ساتھ سیدنا حسین کی سیرت اور واقعہ کربلا کو  بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔(آمین) موصوف  کے  فرزند ارجمند  محترم  مولانا محمدنعمان فاروقی( فاضل مرکز  الدعوہ السلفیہ،  ستیانہ بنگلہ) ایک جید عالم دین  اور اچھے  مضمون  نگار ہیں طویل عرصہ سے  دارالسلام ،لاہور میں سینئر ریسرچ سکالر کے فرائض انجام دینے کے علاوہ    اپنے  والدگرامی کے جاری کردہ  ماہنامہ ضیائےکے   بطور ایڈیٹر اور مسلم  پبلی کیشنز کے بطور  مدیر بھی  خدمات انجام دے رہے  ہیں ۔کتاب ہذا انہوں نے  بطور ہدیہ  لائبریری کے لیے  عنائیت کی  ہےیہ کتاب  اپنے موضوع پرمنفرد اہمیت کی حامل ہے   حالیہ  ایام  میں ہر ایک کےلیے  اس کا مطالعہ کرنا  از حد ضروری ہے ۔لہذا  افادہ عام کےلیےاسے   فوری پبلش کیا گیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تقاریظ 15
مولانا محمد ادریس فاروقی 45
عرض ناشر 49
حرف اول 59
باب اول ولادت با سعادت اور تعلیم و تربیت 67
باب دوم سیدنا حسین ؓاور عہد صحابہ ؓ 89
باب سوم سیدنا حسین ؓکے فضائل و مناقب 103
حلیہ مبارک 153
باب چہارم سیدنا حسن ؓکی خلافت 182
باب پنجم یزید کی ولی عہدی کا مسئلہ 197
باب ششم حضرت حسین ؓکی مکہ روانگی اور سانحہ کربلا 261
باب ہفتم حادثہ کربلا کے بنیادی مجرم اور یزید کا تاثر و تاسف 349
باب ہشتم فلسفہ شہادت حسین ؓ 380
باب نہم قاتلین حسین ؓکا عبرتناک انجام اور اصلاح طلب پہلو 399
باب دہم شیعہ سنی عقائد و نظریات میں فرق 432
گیارہواں باب اہل تشیع ان کی اقسام اور بارہ ائمہ کا تعارف 453
بارہواں باب حضرت حسین ؓکی ازواج و اولاد 467
تیرہواں باب حضرت حسین ؓغیروں کی نظر میں 469
مصادر و مراجع 477

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like