سیرت کے سچے موتی

سیرت کے سچے موتی

 

مصنف : امیر حمزہ

 

صفحات: 594

 

اللہ کی رسولﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ  ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسولﷺ  کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ  کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔
سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے محدثانہ اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ محدثانہ اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت سے متعلق صرف مقبول یعنی صحیح یا حسن روایات کو جمع کرنا تا کہ سیرت کے واقعات کا ایک مستند ذخیرہ  حاصل ہو سکے۔ مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ  صاحب کی کتاب ” الرحیق المختوم ” کا منہج بھی یہی ہے لیکن یہ کتاب اس اعتبار سے ” الرحیق المختوم ” سے مختلف ہے کہ اس کتاب کو نہایت آسان فہم اور افسانوی زبان میں بیان کرنے کی بھی ایک ادنی کوشش کی گئی ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے سیرت کے واقعات میں رغبت کا عنصر بہت بڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالی مولانا کو اس کار خیر پر جزائے عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
کیسے ہیں یہ موتی؟ 29
آمد آمد کے چرچے اور زندگی کے چالیس سال 35
نبوت اور دعوت 63
آسمانوں کی سیر اور مکہ چھوڑنے کی تیاریاں 119
ہجرت کا سفر اور مدینہ میں مرحبا 143
مدینہ میں مصروفیات 165
گوریلا کاروائیاں اور معرکہ بدر 193
احد پہاڑ کے دامن میں جنگ 231
اہل صفہ کے احوال 275
یہود کا انخلاء اور قوم پرستی کا بگولہ 285
احزاب (اتحادی فورسز) کی یلغار 303
دوبارہ دھاک بیٹھ گئی 327
حدیبہ میں صلح …..شاندار اور واضح فتح 341
رسول عربی ﷺ کے پیام…شاہوں کے نام 371
خیبر میں یہودی ادھیڑ دیے گئے 405
چند غزوات اور دلچسپ واقعات 427
سپر پاور کے ساتھ پہلی جنگ 445
مکہ فتح ہوگیا 455
حنین کی لڑائی میں توحید اور انکساری کا سبق 479
تبوک میں صلیبیوں پر دہشت کی دھاک 499
جزیرۃ العرب پر اسلام کا پھریرا 515
فردوس بریں کی جانب 549
یہ گھر…یہ گلشن 563
جسم اطہر….قبر مبارک میں 583
وفات اور جذبات 583
غسل 585
کفن 586
جنازہ 586
دفن 587
خوف اور خدشہ 588
امت سے خلیفہ اول کا پہلا خطاب 589
اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے ملاقات 590

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like