شہادۃ القرآن

شہادۃ القرآن

 

مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

 

صفحات: 458

 

سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم  علمی  شخصیات کو جنم دیا ہے  جن  میں مولانا ابراہیم  سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال، علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں  مولانا ابراہیم میر 1874ء  کو  سیالکوٹ میں  پیدا  ہوئے۔ سیالکوٹ  مرے کالج میں شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال کے  ہم جماعت  رہے   ۔مولاناکا گھرانہ دینی تھا ۔لہذا والدین کی خواہش  پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور   دینی کے حصول کے لیے  کمر بستہ  ہوگے ۔اور شیخ الکل سید نذیر حسین  محدث دہلوی کے حضور  زانوے تلمذ طے کیا۔ مولانا میر سیالکوٹی  سید صاحب کے  آخری دور کےشاگرد ہیں  اور انہیں  ایک ماہ میں مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل  ہے ۔مولانا سیالکوٹی  نے  جنوری1956ء میں وفات پائی جنازہ  حافظ  محدث روپڑی  ﷫نے  پڑہائی ان کی  مرقد پر اپنی  رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین ) مولانا  مرحوم نے درس وتدریس ،تصنیف وتالیف، دعوت ومناظرہ، وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں  مولانا نےنمایاں کردار اداکیا  مرزائیوں سے  بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے  اور مولانا  ثناء اللہ  امرتسری  ﷫کے دست وبازوبنے رہے۔  مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 کتابیں تصنیف فرمائیں۔  شہادۃ القرآن  قادیانیت کے رد میں   ان کی ایک اہم ترین کتاب ہے  جو   دو حصوں پر  مشتمل ہے۔  جس  میں حیاۃ  عیسی  علیہ  لسلام پر بحث کی گئی ہے  اور قر آن مجیدکی  روشنی میں مرزائیوں کے  واعتراضات کا مکمل  رد کیا گیا ہے اس کتاب کی افادیت کااندازہ اس بات سے  لگایا جاسکتاہے کہ اس کتا ب  کو عالمی  مجلس  تحفظ   ختم  نبو ت  کے  مرکزی   دفتر  ،ملتان  نے بارہا  شائع کیااور    بعض مدارس  نے  اس کو شامل بھی  نصاب کیا ہے
 

عناوین صفحہ نمبر
القرآن حصہ اول 13
حرف اول 13
تقریظ 15
سخنے چند 17
دیباچہ القرآن 23
تمہید 32
مصنف کے بعض 34
وجہ تصنیف 37
مقدمہ اولیٰ در بیان امکان خرق عادت 39
طریق ثبوت معجزات 58
مقدمہ ثانیہ در تشریح سنۃ 63
مقدمہ ثالثہ در خصائص حضرت عیسیٰ علیہ السلام 71
فصل اول در بیان عدم مصلوبیت حضرت عیسیٰ علیہ السلام 81
نقل اشتہار بناز مرزا صاحب 99
خلاصہ عبارت انگریزی جارج سیل صاحب 118
فصل ثانی در اثبات و رفع آسمانی 139
لفظ ’’ توفی‘‘ 140
کتب میں توفی بمعنی لکھنے کی وجہ 148
نقشہ توفی مع بیان قرینہ 162
قولہ تعالیٰ ورافعک الی 179
قولہ تعالیٰ مطہرک 193
امتناع صعود جسم کا جواب 227
رفع سماوی میں پہلی 236
ایضا دوسری 238
تیسری آیت تا نویں آیت 241۔263
حصہ دوم
خطبہ و سبب تالیف 278
دیباچہ طبع ثانی از مصنف 289
مرزائے کی پیش کردہ کی قسم اول ، دوم ، سوم 291
قسم اول سے پہلی آیت یعیسی انی متوفیک 291
اس آیت سے مرزا صاحب کے استدلال کے غلط ہونے کی وجہ اول 292
دوسری وجہ 295
تیسری وجہ 296
چوتھی وجہ 297
قسم اول میں دوسری آیت 297
مرزا صاحب کے اس کو قبول کرنے کی دلیل قرار دینا 301
عذر اول کا جواب 302
کے روز کہنے کی مزید تفصیل 307
قسم اول میں تیسری آیت 318
قسم اول میں چوتھی آیت 322
قسم اول میں پانچویں  آیت 334
قسم اول میں چھٹی آیت 341
قسم اول میں ساتویں آیت 347
لفظ خلت 353
اس آیت کے کے پڑھنے پر مغالطہ دینا اور اس کا جواب 361
قسم دوم میں تیسری آیت 366
قسم سوم میں دوسری آیت 370
قسم سوم میں تیسری آیت 371
قسم سوم میں نویں آیت 380
قسم سوم میں دسویں 381
قسم سوم میں گیارہویں تا انیسویں آیت 383۔409
قسم سوم  میں بیسویں آیت 413

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...