شمائل سراج منیر ﷺ

شمائل سراج منیر ﷺ

 

مصنف : ڈاکٹر منیر احمد

 

صفحات: 386

 

آپﷺ کے شمائل و خصائل کی خوشبو ہمہ وقت اور ہمہ جہت ہے ۔ رات کے سونے اور جاگنے میں ، دن کے معمولات ، عبادات اور معاملات میں سیاست و سیادت میں ، خوف و تقویٰ میں صبر و ثبات میں صلہ رحمی و ہمدردی میں ، سختی و نرمی میں ، شجاعت و سخاوت میں ، درگزر و معافی میں ، حق گوئی و بے باکی میں ، خوراک و لباس میں، خوشی و غمی میں ، خوشحالی و تنگدستی میں ، یتیمی و مسکینی میں ، اٹھنے اور بیٹھنے میں ، شرم و حیاء میں بیماری و تندرستی میں ، خلوت و جلوت میں ، اپنوں اور بیگانوں میں ، دوستوں اور دشمنوں میں ، امن و جنگ میں ، ہنسنے اور مسکرانے میں مثالی کردار کی خوشبوئیں پھیلتی گئیں ۔ آپﷺ کی ذات مقدس جامع الصفات و الکمالات تھی ۔ شمائل النبی ﷺ پر برصغیر میں لکھی جانے والی کتب  میں عام طور پر اس موضوع کا پوری طرح احاطہ نہیں کیا جاتا ۔ شمائل کے نام پر آپﷺ کی پوری سیرت لکھ دی گئی ۔ موصوف نے انتہائی احتیاط کے ساتھ اپنی تالیف کو مقررہ حدود کے اندر رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شمائل کے تمام  چھوٹے بڑے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ کتاب کا حجم بھی بہت مناسب ہے بے مقصد طوالت نہیں ۔ اللہ مؤلف کو اجر جزیل سے نوازے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فصل اول 13
صورت زیبا 13
فصل دوم 76
خصائل نبوی ﷺ استقامت 78
فصل سوم 105
پسندیدہ لباس 105
فصل چہارم 135
فراش مبارک 137
فصل پنجم 157
آرائش و زیبائش خوشبو پسند فرمانا 159
خوراک نبوی ﷺ 165
فصل ہفتم 187
گزر اوقات افلاس 190
فصل ہشتم 196
اخلاق رسول ﷺ خلق عظیم 198
فصل نہم 265
کلام رسول ﷺ 266
فصل دہم 277
رسول اللہ ﷺ کی گھریلو زندگی 278
فصل یازدہم 311
رسول اللہ ﷺ کی عبادت کا معمول 313
فصل دواز دہم 331
وصال نبویﷺ 331

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like