ششماہی رشد ، جلد نمبر 13 ، شمارہ نمبر8 ،جولائی 2017ء

ششماہی رشد ، جلد نمبر 13 ، شمارہ نمبر8 ،جولائی 2017ء

 

مصنف : لاہور انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سائنسز، لاہور

 

صفحات: 124

 

محترم قارئین کرام!
اس وقت ششماہی رشد کا آٹھواں شمارہ (جولائی تا دسمبر 2017ء ) آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس شمارے کا پہلا مقالہ “روایت میں تزکیہ نفس کے ذرائع: ایک تجزیاتی مطالعہ” کے عنوان سے ہے۔ راقم نے اس مقالے میں واضح کیا ہے کہ تصوف کے بارے امت میں دو نقطہ ہائے معروف ہیں، ایک یہ کہ یہ عین دین ہے اور دوسرا یہ کہ یہ اسلام کے متوازی ایک نیا دین ہے۔ اس مضمون میں تصوف کی روایت میں تزکیہ نفس کے لیے استعمال کیے جانے والے ذرائع پر گفتگو کی گئی ہے کہ مراقبہ، سماع اور وجد، فناء اور بقاء، علائق دنیویہ سے انقطاع، مبشرات، کرامات اور متصوفانہ وغیرہ کا نفس میں کتنا کردار ہے؟ اس کے ساتھ یہ بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ کتاب وسنت اور صالحین کی میں اصلاح نفس کے ان ذرائع کا کیا مقام اور مرتبہ ہے۔ دوسرا مقالہ “ اور مقاصد شریعت: معانی اور مفاہیم” کے موضوع پر ہے۔ مقالہ نگار کا کہنا ہے کہ امام شاطبی ﷫کی الموافقات کے بعد کے حلقوں میں مقاصد کا مطالعہ ایک باقاعدہ فن کے طور ہونے لگا لہذا بہت سے علماء نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی کہ جس سے اس کی متنوع جہات تک رہنمائی حاصل ہوئی۔ اس مقالہ میں مقاصد شریعت کے متنوع معانی اور مفاہیم کو جمع کر کے اس کے اصل جوہر تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تیسرے مقالے میں “ میں درایتی نقد کی حیثیت” کے موضوع کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ مقالہ نگاران کے مطابق عصر حاضر میں بعض متجددین نے محدثین کے ہاں متفق علیہ طور پر ثابت شدہ صحیح روایات کو اپنی کا موضوع بناتے ہوئے انہیں من گھڑت اصولوں پر ضعیف قرار دیا ہے۔ ان متجددین نے کو جس تحقیقی معیار پر پرکھا ہے، وہ ان کے نزدیک “درایتی معیار” کہلاتا ہے۔ اس مقالے میں حدیث کی جانچ پڑتال کے اس جدید درایتی معیار ِ نقد کا تنقیدی مطالعہ پیش کیا گیا ہے کہ کیا یہ معیار عقلی اور نقلی کی روشنی میں اس قابل ہے کہ اس پر حدیث کی جانچ پڑتال کی جائے؟ مزید برآں ان کی عقلی ونقلی توجیحات پیش کی گئی ہیں کہ جنہیں اس طبقے کی طرف سے عقل ونقل کے خلاف ہونے کے دعوی کے ساتھ رد کیا گیا ہے۔  چوتھا مقالہ ” التلفيق في الفقه الإسلامي وحكمه: دراسة فقهية مقارنة ” کے موضوع پر ہے یعنی ایک کے مقلدین کسی مسئلے میں دوسری فقہ کی اتباع کر لیں تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ مقالہ نگار نے اس موضوع پر فقہاء کے جمع کیے ہیں کہ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں اور بعض اس کے انکاری ہے اور بعض کچھ شروط کے ساتھ اس کی اجازت دیتے ہیں۔ مقالہ نگار کی رائے میں کچھ شروط کے ساتھ تلفیق کی اجازت ہونی چاہیے کہ یہ بات کے مقاصد کو پورا کرنے والی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
اداریہ مدیر 9
روایت میں تزکیہ نفس کے ذرائع: ایک تجزیاتی مطالعہ                                           11
اور مقاصد شریعت معانی اور مفاہیم                                 حافظ طاہرالاسلام ، محمد شعیب خان 50
میں درایتی نقد کی حقیقت                                                      مولانا محمد سلفی ، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی 68
التلفيق في الفقه الإسلامي وحكمه: دراسة فقهية مقارنة  الدكتور محمد مهربان باروي 111

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply