شیعیت آغاز ، مراحل ، ارتقاء

شیعیت آغاز ، مراحل ، ارتقاء

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر احمد بن سعد حمدان الغامدی

 

صفحات: 377

 

تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس  سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست شیعیت اور رافضیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریکیں ہیں ۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔زیر نظر کتاب’’شیعیت آغاز، مراحل و ارتقاء‘‘علامہ ڈاکٹر احمد حمدان الغامدی رحمہ اللہ کی  مشہور عربی  تالیف التشيع تاريخه ومراحل تكوينه‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب اپنے باب میں ایک شاندار اضافہ ہے۔مصنف موصوف نے اس کتاب  میں اپنے شاندار اور دل لبہاتے اسلوب میں شیعہ کی تاریخ اور ان کے ارتقائی مراحل  پر بحث کر کے  حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔یہ کتاب ہرطالب علم  کے پاس موجود ہونی چاہیے ۔اس کتاب کوپڑھنے  کےبعد بصیرت اور علم میں انتہائی مثبت اضافہ ہوتاہے۔مترجم کتاب جناب  فضیلۃ الشیخ پیر زادہ سید شفیق الرحمن شاہ الدراوی حفظہ اللہ  ٰ نے اس کا کتاب شاندار سلیس ترجمہ کرنے کےعلاوہ  اس میں  مفید حواشی  وتعلیقات  بھی تحریر کیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کا وش کو  قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کےلیے نفع بخش بنائے ۔

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like