شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار(جدید ایڈیشن)

شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار(جدید ایڈیشن)

 

مصنف : وحید بن عبد السلام بالی

 

صفحات: 146

 

جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے  ہے  جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے  ذریعے  تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے  کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے  معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے  دن رات فساد پھیلانے  پر تلے  ہوئے ہیں  جنہیں وہ کمزور ایمان والے  اور ان کینہ پرور لوگوں سے  وصو ل کرتے ہیں  جو اپنے  مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں  او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں  لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے  نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں  اور جادو کا شرعی  طریقے  سے علاج کریں تاکہ  لوگ اس کے  توڑ اور علاج  کے لیے  نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیرنظر کتاب  مشہور عالمِ دین  اور جادو وغیرہ کے شرعی  علاج کے  ماہر   شیخ  وحید عبدالسلام بالی﷾ کے  کی عربی تصنیف الصارم البتار فى التصدى للسحرة الأشرار كاترجمہ ہے جس میں انہوں نے  جادو کی حقیقت،کتاب وسنت میں جادوگری کا حکم ، جادوکی مختلف  صورتیں او رجادوگروں کے مختلف طریقے ہائےواردات ،جادو کاشرعی  علاج او راس سے بچاؤ کے طریقے،  نظربد کی حقیقت اوراس کا علاج وغیرہ جیسے اہم موضوعا ت  سیر حاصل بحث کی ہے ۔ کتاب کے  ترجمےکا کام ’’ زاد الخطیب‘‘ کے  مؤلف ڈاکٹر  حافظ محمد اسحاق  زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے۔  حافظ   صاحب اس کتاب کے علاوہ  متعدد کتب کے مترجم ومؤلف  بھی ہیں۔ سب سے  پہلے اس کتاب کا اردوترجمہ   شائع کرنے کااعزاز ادارہ  محدث ،لاہور  کو  حاصل ہوا ۔کتاب کی افادیت کےپیش نظر  اب تک  اس کتاب کے  پاک وہند  او رسعودی عرب  میں کئی  ایڈیشن چھپ  چکے ہیں ۔ جس کو  بہت  زیادہ قبول عام  حاصل ہوا۔   الحمد للہ  بے  شمارلوگ اس  سے مستفید ہوچکے ہیں  اور اس کتاب کوپڑھ انہوں نے خود اپنا علاج کیا او ر وہ شفا  یاب ہوئے ۔  زیر تبصرہ ایڈیشن  مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  کا  شائع شدہ ہے  جس کا  شمار پاکستان  میں منہج سلف پر  معیاری کتب  شائع کرنے والے    صف اول کے ناشرین میں ہوتا ہے۔  اللہ    تعالیٰ  اشاعت دین  کے سلسلے  میں مصنف ومترجم  او ر ناشرین کی تمام مساعی  جمیلہ کو قبول فرمائے  اور عوام الناس  کواس کتاب سے  مزید راہنمائی  حاصل  کرنے کی توفیق   عطا فرمائے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 10
تقریظ 15
مقدمہ از مصنف 19
مقدمہ طبع اول 25
باب1۔سحر کی تعریف اور جادو کا تعارف 29
باب2۔جادو قرآن وسنت کی روشنی میں 33
باب3۔جادو کی اقسام 53
باب4۔جنات کی نشانیاں اور انہیں حاضر کرنا 59
باب5۔شریعت میں جادو کا حکم 73
باب6۔جادو کا توڑ 81
جادو کی پہلی قسم 83
جادو کی دوسری قسم 106
جادو کی تیسری قسم 112
جادو کی چوتھی قسم 115
جادو کی پانچویں قسم 120
جادو کی چھٹی قسم 121
جادو کی ساتویں قسم 124
جادو کی آٹھویں قسم 131
جادو کی نویں قسم 133
جادو کے متعلق چند اہم معلومات 139
باب7۔جماع سے بندش کا جادو 163
جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر 153
باب8۔نظر بد 165

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like