Categories
Islam رشد زبان علماء فہم قرآن ، قواعد و لغات قرآن

قرآن وسنت سٹڈی کورس 1

قرآن وسنت سٹڈی کورس 1

 

مصنف : حافظ عبد الوحید

 

صفحات: 102

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے  آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے  اور نہ ہی  کبھی علماء اس کے علوم سے  سیر ہوں گے  چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری  ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم  کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے  معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور  کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری  ہے ۔  خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں  قرآن مقدس کو  عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے  خانوں میں  ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے  ترجمہ پیش کرنے نیز اس  کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے  کےلیے  عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے  میں کئی اہل علم نے  تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں  الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور   وغیرہ  اور  بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور کی  خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’قرآن وسنت سٹڈی  کورس ‘‘بھی  انہی کوششوں میں سے  ایک   ہے ۔جسے  حافظ عبد الوحید ﷾( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ،مدیر دارالفلاح،لاہور) نے فہم قرآن کے  مبتدی طلبہ وطالبات کےلیے  مرتب کیا ہے اور یہ کتاب  دارالفلاح کے  نصاب میں شامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو  طلبہ وطالبات کےلیے  نفع بخش بنائے  اورمرتبین  کے  علم وعمل  میں اضافہ  فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
پہلا یونٹ عربی گرائمر 9
سبق نمبر 1قرآن کریم میں بار بار استعمال ہونے والے الفاظ 9
سبق نمبر2 کلمہ اور کلام 13
سبق نمبر3مذکر مونث 15
سبق نمبر4 اشارہ موصول 18
سبق نمبر5 اسم ضمیر 21
سبق نمبر6 فعل ماضی 24
سبق نمبر7 فعل مضارع 26
دوسرا یونٹ من الکتاب
سبق نمبر 1 سورہ الفاتحہ 31
سبق نمبر2 سورہ البقرہ آیات 1 تا 5 33
سبق نمبر3 سورہ البقرہ آیات 6 تا7 36
سبق نمبر 4 سورہ البقرہ آیات 8 تا 10 38
سبق نمبر 5 سورہ البقرہ آیات 11 تا 13 40
سبق نمبر 6 سورہ البقرہ آیات 14 تا 16 42
سبق نمبر 7 سورہ البقرہ آیت 255 44
سبق نمبر 8 سورہ البقرہ آیات 285 ، 286 46
سبق نمبر 9 تا 13 سورہ الاسراء آیات 23 تا 39 49
سبق نمبر 14 سورہ النور آیت 31 59
سبق نمبر15 تا 20 سورہ الحجرات آیات 1 تا 18 61
سبق نمبر21 سورہ العصر 75
سبق نمبر22 سورہ الکوثر 77
سبق نمبر 23 سورہ الکافرون 79
سبق نمبر 24 سورہ اخلاص ، سورہ فلق و سورہ الناس 81
تیسرا یونت من السنہ
دخول جنت کے اسباب 87
ایمان اور محبت رسول اللہ ﷺ 88
سچ کی برکت 89
کرم و مہربانی 90
حصول علم کی فضیلت 91
صلہ رحمی کرنے والا کوہن 93
اللہ کی نظر دل پر ہے 94
نفاق کی علامتیں 96
حسد کی تباہ کاریاں 98

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام سحر اور جادو سنت علماء نماز وسیلہ

جادو ٹونے مرگی اور نظر بد کا علاج

جادو ٹونے مرگی اور نظر بد کا علاج

 

مصنف : عبد اللہ محمد بن احمد الطیار

 

صفحات: 350

جادو اور جنات سےمتعلق موضوع نہایت حساس ہے۔ آج اس بنیاد پر بے شمار لوگوں نےاپنی مسندیں سجا رکھی ہیں۔ جادو کا توڑ کرنے اور جن نکالنے کے نام پر وہ سادہ عوام کا دین، عزت، مال سب کچھ لوٹ رہے ہیں ۔ بڑے بڑے نیکوکار لوگ بھی اس دھندے میں پڑ چکے ہیں۔جادو کرنا او رکالے علم کے ذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سے محض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے۔ جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہاد جادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جادو ٹونے، مرگی اور نظر بد کاعلاج ‘‘ عالم عرب کےممتاز علماء ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن احمد الطیار﷾ اورالشیخ سامی بن سلمان المبارک﷾ کی مرتب شدہ کتاب ’’ فتح الحق المبين في الصرع و السحر والعين‘‘ کا اردو ترجمہ واختصار ہے۔ یہ کتاب شیخین نے شیخ ابن باز﷫ کے ایما اوران کی نگرانی میں مرتب کی ہے۔ جوکہ اپنے موضوع پر نہایت جامع کتاب ہے جس میں موضو ع سے متعلق تمام امور کا شریعت کی روشنی میں احاطہ کیا گیا ہے۔اس کتاب پر مفسر قرآن حافظ عبدالسلام بن محمد ﷾ کی نظرثانی سے اس کی ثقاہت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتا ب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مصنفین ،مترجم وناشرین کی مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
 عرض ناشر 19
 مقدمہ  21
 تمہید 31
 تقریظ 37
 باب اول  : جنات کی حقیقت
جنات کی حقیقت 41
 جنوں کا انسانوں سےکم ترہونا 42
 جنات کی تخلیق کب ہوئی  45
 جنات  کی تخلیق کس سے ہوئی 45
 جنات کی اقسام 46
 کیا جنات کی شریعت مطہر کی اتباع کےپابند ہیں 47
جنات کی وجود کاثبوت  49
 قرآن کریم سےدلائل 49
 احادیث سےدلائل 51
 عقلی دلیل 53
 جنات کی قیام گاہیں اوران کی محبوب جگہیں 54
 زمین پرجنات کےپھیلنے کے اوقات  58
 مصائب سےبچاؤ کا طریقہ 61
جناتی وشیطانی شرسے بچاؤ  کےاسباب  64
 اللہ تعالیٰ کےلیےخالص توحید کااقرار واظہار 64
 توحید ربوبیت  64
 توحید الوہیت 65
 توحید اسماء وصفات  66
 2 ۔ کتاب وسنت کومضبوطی سےتھامنا 67
 3۔ اللہ تعالیٰ کاتقویٰ اختیار کرنا 69
 4۔ اللہ  تعالیٰ پربھروسا رکرنا  70
 5۔ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا 71
 6۔ اللہ تعالیٰ  کی حفاظت ورعایت 72
 7۔ نیک عمل کرنااور اسے اللہ کی طرف وسیلہ بنانا  73
 8۔دین اسلام پر استقامت اختیار کرنا  74
 9۔ تمام نمازوں کی حفاظت خصوصاً  نماز فجر کی  75
 10۔ صدقات وخیرات اورنیک  کام کرنا اورلوگوں کےکام آنا  76
 11۔ گھر کوتصاویر سےپاک  رکھنا 79
 12۔ بعض قرآنی سورتوں اورمسنون اذکار کااہتمام کرنا  79
 جنوں سے محفوظ  رکھنے والی آیات اوردعاؤں کا بیان  81
 1۔  سورہ بقرہ کی تلاوت  81
 2۔ سوتے وقت آیت الکرسی  پڑھنے کی فضلیت 82
3۔  سورۃ البقرہ کی  آخری دو آیات کےفوائد  84
4۔ معوذتین اور سورہ اخلاص کافائدہ 85
 5۔ صبح شام کا خصوصی وظیفہ 86
6۔ہرکام کاابتداء میں بسم اللہ کہنا 86
جنوں سےمحفوظ رکھنے والی آیات اوردعاؤں کا بیان 81
1۔ سورہ بقرہ کی تلاوت 81
 2۔ سوتے وقت آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت 82
 3۔ سورہ بقرہ کی آخری دوآیات کےفوائد 84
 4۔ معوذتین اورسورہ اخلاص کافائدہ 84
 5۔ صبح شام کاخصوصی وظیفہ 86
 6۔ ہر کام کی ابتداء میں بسم اللہ کہنا 86
 جنات وشیاطین سےبچنے کےخاص طریقے 89
 1۔ شیطان سےاللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا 89
 2۔ کسی جگہ قیام کےوقت اللہ پناہ طلب کرنا 90
 3۔ جزع وفزع اورخوف کےوقت   اللہ کی پناہ طلب کرنا 91
 4۔ انسان کا ایک دن میں سوباریہ پڑھنا 92
 5۔ گھر میں داخل ہوتےوقت شیطان کوبھگانے کاطریقہ 93
 6۔ گھر سےنکلتے وقت شیطان کوبھگانے کاطریقہ 93
 7۔ بیوی سے ہم بستری کےوقت شیطان کوبھگانے کا طریقہ 94
 8۔ بیت الخلاء میں داخل ہوتےوقت شیطان سےبچاؤ کاطریقہ 95
 9۔ سوراخوں اوربلوں سےپیشاب نہ کرنا 95
 10۔ غصے کےوقت شیطان کوبھگان کاطریقہ 96
باب دوم
 جنات کا انسان کوچمٹنا
 مس کالغوی واصطلاحی مفہوم  97
 جنات کےچمٹنے کی مختلف شکلیں 97
 مرض کی غلط تشخیص 98
 مرض کی تشخیص میں بلا علم حکم لگانے کےاسباب 101
 1۔ اللہ کاتقویٰ نہ ہونا 101
 2۔ حالت بیداری سےمتعلق علامات  108
3۔ حالت نیند سےمتعلق علامات  108
وہ حالات جن میں جنات انسان کوچمٹے ہیں  109
باب سوم
مرگی کا بیان
  مرگی کالغوی اواصطلاحی مفہوم  111
 مرگی کااقسام  112
 مرگی کا کتاب وسنت سےثبوت  113
 1۔ کتاب  اللہ  سےدلائل  113
 2۔ احادیث سے دلائل  114
 3۔ سلف سےمرگی کاثبوت  117
 مرگی کےاسباب 117
 1۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سےازمائش 118
 2۔ اللہ  تعالیٰ کی طرف سے آزمائش  118
 3۔ جنات کاانسانوں پرعاشق ہوجانا  120
 4۔ بدلہ اورانتقام  120
 5۔ جنات کابلا وجہ تنگ کرنا 121
6۔  جادو 122
 ایک شبہ اورا س کا رد 122
 علاج کاشرعی حکم  127
 علاج میں قرآن کی تاثیر 132
 علاج کی اقسام  141
 1۔ ا لہٰی دعائیں 141
 رقیہ (دم) کی تعریف 141
 دم کی قسمیں 142
 1۔ شرعی دم اوراس کی شرائط 142
 شرعی دم کےلیے چند ہدایات  145
 1۔ حسن اعتقاد 145
 2۔ نیت کاخالص اورمقصد کااچھا ہونا  146
 3۔ اچھے کاموں کی حرص اور برے کاموں سےنفرت 148
 4۔ حرام اورمشکوک کاموں سےاجتناب کرنا  148
 5۔ اللہ کی طرف سے دعوت دینا  149
 6۔ مریض کےراز کی پردہ پوشی 150
 7۔  مریض کےحالات سےواقفیت 151
8۔ جنات کی حقیقت اوراحوال کی معرفت 152
 9۔  مریض  اوراس کے اہل وعیال کوتسلی دینا  154
  مریض کےلیے چند ہدایات  155
 1۔ اللہ تعالیٰ پرپختہ یقین 155
 2۔ صبر کرنا 156
کیا دم سےعلاج کرنا توکل کےمنافی  ہے؟ 157
 دم کرنے پراجرت لینا 162
  دم سے متعلق  بعض خطرناک چیزیں 165
 2۔ شرکیہ دم 165
 تعویذ اوراس کاحکم 167
  تعویذ کالغوی واصطلاحی مفہوم  167
 تعویذ کی  اقسام  167
 1۔ قرآنی تعویذ اوراس کاحکم  168
2۔ غیرقرآنی تعویذ اوراس کاحکم 169
 ایک سوال اوراس کاجواب 169
 محبت کا تعویذ  180
 کہانت اورعلم نجوم  181
 کاہن کی تعریف 181
  نجومی کی تعریف وحکم 182
 کاہن  و نجومی کےپاس علاج کےلیے جانے کاحکم  183
 شعبدہ بازوں اوردجالوں  سےہوشیار  187
 اچھے اور برے عامل کی پہچان کےطریقے  188
 آسیب زدہ کودم کرنے کا طریقہ 191
دم کی دعائیں 191
 قدرتی دوائیں 204
 1۔ شرعی اسباب 204
 2۔ حسی اسباب 205
1۔ شہد 206
  بذریعہ شہد مرگی کےعلاج کا طریقہ 207
 2۔ کلونجی تمام امراض کےلیے 207
 3۔ زیتون کاتیل 207
 زیتون احادیث کی روشنی میں 209
 روغن زیتون کےفوائد  210
 4۔ آب زمزم اوربارش کاپانی 211
 5۔ غسل ، صفائی اورخوشبو کااستعمال 212
 خوشبو  212
 عمدہ اور نفع  مند خوشبوئیں 215
 قرآن اورشہد کوملا کر علاج کرنا  217
 چند ضروری باتیں 219
 1۔ نماز کی پابندی کرنا  219
 2۔  اللہ تعالیٰ سےدعا کرنا  221
 چند مفید دعائیں 222
 3۔ صبرکرنا  225
 صبر کاطریقہ  227
 4۔ مریض کی عیادت اوراس کےلیے دعا  229
 5۔ صدقہ وخیرات 231
باب چہارم
جادو کا بیان
 جادو کی لغوی واصطلاحی تعریف 233
 جادو کےواقع ہونے کاثبوت  235
 1۔ کتاب الہٰی سےدلائل  235
 2۔ سنت نبوی ﷺ سےدلائل 238
 3۔ اجماع سےثبوت  240
 کیاجادو کی کوئی حقیقت ہے؟ 240
 جادو سیکھنے کاحکم 241
 جادو گر کی سزا 243
 جادو گر کی توبہ کاحکم  244
 جادو سےبچاؤ کےطریقے  245
 اذکار اورتعوذات 245
 عجوہ کھجور  246
 جادو کاعلاج  248
 1۔ حرام طریقہ 248
 2۔ سینگی کےذریعے 249
 سینگی کی تعریف 2500
 سینگی کا مفید وقت 250
 3۔ شرعی  دام (نشرہ ) سےجادو کاعلاج  251
 نشرہ کےاقسام اور اس کا حکم  252
 جادو کےلیے جائز دم 253
باب پنجم
نظربد کابیان
 نظربد کی تعریف 259
 نظر بد کی اصطلاحی تعریف 259
 نظر بد کا ثبوت اوراس کےدلائل 260
 نظر بد کی قسمیں 265
 انسانی نظر کاثبوت 265
 جناتی نظر کاثبوت 266
 نظر کیسے اثر اندوز ہوتی ہے؟ 267
  نظر بد اورحسد سےبچاؤ کےطریقے 271
 1۔ حاسد کےشرسے اللہ کی پناہ طلب کرنا  271
 2۔ برکت کی دعا کرنا  272
 3۔ صبر کرنا  274
 4۔ نظرلگانے والے پراحسان کرنا  274
 5۔ جس چیز کونظر لگنے کاخدشہ ہواسے چھپا کررکھنا  274
 6۔  نظربد والے سےاجتناب کرنا  275
 7۔ تکمیل حاجات کوپوشیدہ  رکھنا 275
 8۔ اللہ کاتقویٰ اوراس کی اطاعت 275
 9۔ دشمن کا ایذا پرصبر کرنا 276
 10۔ اللہ پرتوکل کرنا  276
 11۔ اللہ کی طرف متوجہ ہونا  276
 12۔ گناہوں سےتوبہ کرنا  276
 13۔ برائی کابدلا بھلائی سےدینا  277
 14۔ خالص توحید پرکار بند ہونا   277
 نفسیاتی امراض  279
 بندے پرگناہوں کااثرات  283
 نظربد کاعلاج  285
 نظر بد والے کی پہچان اوراس کا شرعی حکم  287
 پہچان کرلینے کےبعد نظرلگانے والے کا سامنا  288
 نظربد سےنجات کےلیے دم کرنا  289
 نظر بد کےعلاج کےلیےدعائیں 291
باب ششم
 حسد کا بیان
  حسد کی تعریف 297
 رشک 297
 حسد کاثبوت قرآن سے 297
 حسد کا ثبوت  احادیث  سے 298
 حاسد اورنظر لگانے والے میں فرق  299
 حسد کےمراتب  300
 حسد کےاسباب  301
 حسد کاعلاج 302
 معاشرے پرحسد کااثر 303
باب ہفتم
عرب علماء کےفتاویٰ
 عرب علماء کےفتاویٰ 307
 تعویذ باندھنے کاحکم  307
 رسو ل اللہ ﷺ پرجادو کی حقیقت 310
  مریض پرقراءت کرنا  312
 جادو گر کی سزا  313
 قرآنی تعویذ کوپانی میں حل کرکے پینا  314
 فضیلۃ الشیخ ابن عثیمین ﷫ کےخصوصی فتاویٰ  315
 گردن میں قرآنی آیات لکھ کرلٹکانا  315
 تعویذ لٹکانے کاحکم 317
 جانور کےخون میں دلہن کاپاؤں رکھنا  318
 گھر کامنحوس ہونا  319
 پانی میں پھونک مارنے کاحکم  320
 کیاجادو برحق ہے؟  321
 جادو کےعلاج کاحکم  321
 میاں بیوی میں جادو کےذریعے محبت پیدہ کرنا  323
 جادو کےذریعے جن حاضر کرنا  323
کیانظر کادم توکل کےخلاف ہے؟ 324
 کیانظر لگناحق ہے ؟  328
 جن کا انسان پراثر انداز ہونا  329
 جادو سیکھنے کاحکم  335
 جادو کی اقسام 337
 جادو گرکے قتل کی وجہ 338
 نجومی سےسوال کرنےکاحکم  339
 کہانت کیاہے؟  339
 علم نجوم  کاحکم ؟  341
 علم نجوم اورکہانت کاآپس میں تعلق  342
 جنات کاانسانوں کی خدمت کرنا  343
 جنات کا غیب جاننا 344
 خاتمہ 347
 آخری گزارش 349

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اہل حدیث بدعت تاریخ حنفی دار الافتاء درود زنا سنت علماء نماز نماز جنازہ وضو

فتاوی علمائے حدیث – جلد 5

فتاوی علمائے حدیث – جلد 5

 

مصنف : علی محمد سعیدی خانیوال

 

صفحات: 461

 

علماے اہل حدیث کو یہ شرف حاصل ہے کہ انھوں نے برصغیر پاک و ہند میں قرآن و حدیث پر مبنی دلائل پر فتویٰ نویسی کو رواج بخشاورنہ عام طور پر فقہی حوالوں پر مبنی فتووں کا رواج تھالیکن المیہ یہ ہوا کہ ان حضرات علما نے ان کا کوئی خاص ریکارڈ نہیں رکھااس طرح سے بہت سی علمی و قیمتی تحریریں دستبرد زمانہ کی نظر ہو گئیں۔ آج ہمارے اسلاف کے جو علمی نوادرات مہیا ہیں وہ اس کے مقابلے میں بہت کم ہیں جو ان کے قلم سے نکلے۔ زیر نظر کتاب ’فتاوی علمائے حدیث‘ بھی انہی نوادرات کا ایک حسین مجموعہ ہے جس میں درجن سے زائد فتاوٰی جات کو یکجا صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے ان بکھرے ہوئے جواہر پاروں کو ایک لڑی میں پرونے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔ مولانا نے جن فتاووں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے وہ یہ ہیں : فتاوی عزیزیہ، فتاوی نذیریہ، فتاوی شیخ حسین عرب، فتاوی غزنویہ، مجموعہ فتاوٰی نواب صدیق حسن خاں، فتاوٰی ثنائیہ، فتاوٰی ستاریہ، فتاوٰی مولانا عبدالجبار عمر پوری، فتاوٰی دلیل الطالب، فتاوٰی تنظیم اہل حدیث، فتاوٰی الاعتصام، فتاوٰی اہل حدیث سوہدرہ، فتاوٰی اہل حدیث دہلی، فتاوٰی ترجمان اہل حدیث دہلی، فتاوٰی گزٹ اہل حدیث دہلی، فتاوٰی محدث دہلی، فتاوٰی دین فطرت اور فتاوٰی صحیفہ اہل حدیث کراچی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست مضامین

[فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الجنائز] ( جلد پنجم)

باب التمنی للموت 37
کیا موت کی تمنی کرنا کیسا ہے؟ 37
موت کی دعا کرنا 39
باب المحتضر 41
ملک الموت کو طمانچہ مارنا۔الخ 42
باب الغسل والکفن والدفن 43
کیا کفن کے لیے کپڑا تیار رکھنا سنت ہے؟ 43
کیا اولیاء اللہ کا کفن دفن اور غُسل جبرائیل ﷤ کرتے ہیں؟ 43
عورت کے جنازہ پر کفن کے علاوہ پردہ کے طور پر چادر ڈالنا کیسا ہے؟ 44
مال زکوٰۃ سے میت کی تجہیز و تکفین جائز ہے یا نہیں؟ 44
کسی کے منہ میں مصنوعی دانت لگے ہوں تو غسل کے وقت نکالنے چاہیے یا اسی طرح کفن دفن کیا جائے؟ 45
کفن کے لیے سفید کپڑا نہ ملے تو رنگ دار کپڑے میں کفن دفن جائز ہے؟ 46
میت کے زیر ناف پڑ ھ جائیں، تو کیا حکم ہے؟ 46
والدہ کی میت کو بیٹا غسل دے سکتا ہے یا نہیں؟ 47
کیا عورت خاوند کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ 47
میت کے دفن کرنے میں جلدی کی جائے یا دیر؟ 48
شوہر اپنی بیوی کو یا بیوی اپنے خاوند کو بلا عذر غسل دے سکتے ہیں یا نہیں؟ 49
مرد اور عورت کے کفن میں کتنی چادریں ہونی چاہیے؟ 49
کیا میت پر پاؤں کی طر ف سے مٹی ڈالنا گناہ ہے؟ 50
مرد اپنی بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے؟ 50
بعد دفن میت کون سی دعا پڑھی جائے؟ 50
کیا میت کو غسل دینے والے پر خود بھی واجب غسل ہے؟ 51
مردے کے گھڑے کو دفن کرنا مع کپڑوں کے جائز ہے یا نہیں؟ 51
دو تین مردوں کو ایک قبر میں دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 51
عورت کے لیے تہہ بند ، چادر، لفافہ، کُرتہ وغیرہ  الخ؟ 51
مومن اور کافر آگ میں جل گئے اور شناخت نہیں ملتی کفن دفن کیسے کیا جائے؟ 52
جوبچہ مردہ پیدا ہوا، اس کے غسل کفن اور نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ 52
میت کو بوقت غسل تین بار اٹھا کر بٹھلانا اور کلوخ کرانا کیسا ہے؟ 52
میت کو عمامہ پہنانا کیسا ہے؟ 52
شیعہ اور دیگر اہل بدعت کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 52
بچہ بھی معصوم اور شہید بھی گناہوں سے پاک ہوتا ہے، بچہ کو غسل دے کر جنازہ کیا جاتا ہے اور شہید کا نہ غسل او رنہ جنازہ یہ کیوں فرق ہے؟ 54
ولد زنا کے جنازہ کا کیا حکم ہے؟ 54
قبرستان میں جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 55
اہل میت کے مکان پر کئی روز تک گوشت نہ آنے دینا کیسا ہے؟ 55
اسقاط میت کا کیا حکم ہے؟ 56
میت کے وارثوں کا چار روز کے بعد دریا پر جانا الخ؟ 57
میت کو دفن کرکے قبرستان سے باہر آکر دعا کرنا کیسا ہے؟ 58
اگر میت کو حائضہ غسل دے تو جائز ہے یا نہیں؟ 59
کفن پر تین بند باندھنے او رکھولنے کی صورت اور وقت کیا ہے؟ 59
باب الجنائز
دفعہ فتنہ کے لیے مشرک کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ 87
کیا قبل از دفن دوبارہ جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 88
تکرار جنازہ شافعی مذہب میں جائز ہے، کیا حنفی مذہب میں بھی جائز ہے؟ 88
کیا ایسے تارک الصولٰۃ کا جنازہ پڑھنا جائز ہے، جو کبھی کبھی نماز پڑھتا ہے او رکبھی نہیں پڑھتا؟ 89
کیا تین دن کے بعد غائبانہ جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ 91
میت مقروض کا قرض ورثہ میں سے کون کون اور کتنا کتنا ادا کریں؟ 92
بدکار بے نماز کا جنازہ جائز ہے یا نہیں الخ؟ 93
کیا سارق، قرض دار، ڈاکو، رہزن وغیرہ کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 93
کیا عورت کے جنازہ میں تابوت بنانا ثابت ہے یا نہیں؟ 96
کیا نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ اور دیگر سورت کا بآواز بلند پڑھنا ثابت ہے یا نہیں؟ 102
نماز جنازہ کے بعد فاتحہ پڑھنا اور تیسرے دن قل کی رسم وغیرہ ادا کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ 107
کیا بے نماز کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ 120
تکبیرات جنازہ میں رفع یدین؟ 121
نماز جنازہ کی چاروں تکبیروں میں رفع یدین ثابت ہے یا نہیں؟ 122
اگر ایک ہی وقت میں مرد و عورت کے جنازے جمع ہوجائیں تو سب کے لیے ایک جنازہ کافی ہوگا یا نہیں؟ 123
مقروض کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ 123
جنازہ اٹھاتے وقت باری باری بآواز بلند کلمہ شہادت پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 132
ہندہ بدکار ن ےآخر مرض میں توبہ کی ، کیا ا س کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ 132
خود کشی کرنے والے کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ 135
ایک شخص اپنی برادری سے ناراض ہے، وہ جنازہ میں شریک نہیں ہوتا، اس کا کیا حکم ہے؟ 136
بھوک ہڑتال سے مرنے والے کا کیا حکم ہے؟ 137
شیعہ حضرات کے پیچھے نماز جائز ہے؟ 137
اگر چار جنازے جمع ہوجائیں تو کیا ایک ہی دفعہ جنازہ کافی ہے یا متعدد؟ 137
جنازہ حضورﷺ کا کتب شیعہ سے ثبوت؟ 138
کیا نبی ؑ کا جنازہ صرف نو آدمیوں نے پڑھا تھا؟ 140
جنازہ کی نماز میں میت کے لیے دعا؟ 141
نماز جنازہ کا مسنون طریقہ؟ 142
کیا نماز جنازہ آواز بلند سے پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ 151
جو شخص کبھی کبھی نماز یا جمعہ پڑھے ، اس کا جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ 152
نماز جنازہ  میں مقتدی آمین کہیں یا نہ؟ 153
نماز جنازہ کے لیے الصلوٰۃ الجنازۃ فرض الکفایۃ کہنا ثابت ہے یا نہیں؟ 153
نماز جنازہ ایک دفعہ ہوچکی دوبارہ نماز جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ 153
جنازہ غائبانہ کا ثبوت او رکتنے دن تک؟ 154
کیا نماز جنازہ پڑھنے کے بعد وضو باطل ہوجاتا ہے یا نہیں؟ 155
جس جنازہ پر پھولوں کی چادر ڈالی ہو، اس کے جنازہ پر حاضر ہونا جائز ہے؟ 155
کیا حضورﷺ قبروں  اور جنازئں پر پھولوں کی کلی ڈالا کرتے تھے؟ 156
جنازے کو بے وضو غسل دے سکتا ہے یا نہیں؟ 156
جنازہ میں ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا جائز ہے یا نہیں؟ 157
نماز جنازہ میں بلند آواز سے قرأت اور دعا درست ہے یا نہیں؟ 158
جنازہ پڑھ کر دفن کرنے سے پہلے دعا مانگنی جائز ہے یا نہیں؟ 160
نماز جنازہ کے واسطے وارث سے اجازت لینی شرط ہے یا نہیں؟ 160
کیا جنازہ تیز چلنے میں میت کو تکلیف ہوتی ہے یا نہیں؟ 161
نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 161
عصر کی جماعت تیار ہے جنازہ آیا پہلے جنازہ پڑھے یا نماز عصر؟ 162
جنازہ غائبانہ الخ؟ 162
خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ؟ 163
خُسرے کے جنازہ کا حکم؟ 166
مُردہ بچہ کے جنازہ کا حکم؟ 167
تکبیر جنازہ کے ساتھ رفع الیدین؟ 171
نماز جنازہ بلند آواز پڑھنا؟ 171
غائبانہ جنازہ؟ 172
متعدد مرتبہ جنازہ؟ 174
مسجد میں نماز جنازہ؟ 180
جنازہ غائبانہ کے متعلق شرعی فیصلہ؟ 180
باب القرأۃ علی الجنازۃ 182
جنازہ میں سورہ فاتحہ اور نمازوں کی طرح فرض ہے؟ 183
جنازہ میں قرأۃ بالجہر ثابت ہے یا نہیں؟ 184
جنازہ میں امام اور مقتدی دونوں کو فاتحہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ 185
جنازہ بالسِّر کے بارہ میں کیا حکم ہے؟ 185
میت کو قبرستان لے جاتے ہوئے سر آگے ہو یا پاؤں؟ 187
اگر جنازہ کی پوری نماز نہ ملے تو نماز کس طرح پوری کرے؟ 188
بے نماز ساور فاسق و فاجر کے جنازے کی نماز الخ؟ 188
جنازہ درود شریف کا فرض ہے یا نہیں؟ 189
جنازہ کی دعاؤں میں آمین؟ 191
مروّجہ طریق پر میت کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا؟ 194
تنقیدی جائزہ 197
بعد نماز جنازہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا وغیرہ؟ 203
دعا کے بعد نماز جنازہ شرعاً کیا حکم رکھتی ہے؟ 204
تکبیرات نماز جنازہ میں رفع الیدین کرنا؟ 205
فاتحہ بعد جنازہ محققین علماء احناف کی نظر میں؟ 205
نماز جنازہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ 208
جنازہ پر پھولوں کی چادر پڑی ہو۔ الخ؟ 213
جنازہ وغیرہ نمازوں میں زبانی نیت؟ 214
نماز جنازہ کے بعد چارپائی اٹھانے سے قبل دعا بدعت ہے یا نہیں؟ 218
جنازہ کے بعد دعا کے متعلق فقہائے حنفیہ کے فتاویٰ جات؟ 220
میت کی فوت شدہ نمازوں کا کیا حکم ہے؟ 223
کیا نماز جنازہ مسجد میں جائز ہے؟ 225
نماز جنازہ کا صحیح نقشہ کیا ہے؟ 235
سیلاب میں بہتی ہوئی لاش ہندو یا مسلمان کا امتیاز نہ ہو تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ 235
دس سال کے لڑکے کے جنازہ پر کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟ 236
جنازہ سے فارغ ہوکر میت کے لیے دعا کرنی ثابت ہے یا نہیں؟ 237
جنازہ غائبانہ او رمولانا مودودی صاحب 238
احکام میت کے۔، 239
باب القبر
عذاب موت دفع کرنے کے لیے کوئی عمل ارشاد ہو؟ 248
میت قبر میں رکھنے سے پہلے کوئی سورت پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ 248
عذاب قبر سے بچنے کے لیے کیا پڑھنا چاہیے؟ 248
قبر یا تعزیہ پر جو شیرینی وغیرہ لے جاتے ہیں، آنجناب کے نزدیک صحیح کیا ہے؟ 249
کیلنڈر پر کسی مزار یا قبر کی تصویر ہو تو اسے لٹکانا کیسا ہے؟ 249
قبر کا طواف کرنا کفر ہے یا نہیں؟ 249
قبر میں سوال و جواب کیا ہوتے ہیں؟ 249
کیا میت کو لحد میں چت لٹانا چاہئے یا داہنی کروٹ الخ؟ 250
کیا مسلمانوں کے قبرستان میںکھیتی کرنی یا باغ لگانا جائز ہے یا نہیں؟ 250
قبرستان لے جاتے ہوئے میت کے پاؤں کس طرف ہونے چاہیے؟ 251
کیا مرنے کے بعد کوڑھی قبر میں گلتا سڑتا نہیں ہے؟ 251
جمعہ کے دن مرنے والے کے پاس منکر و نکیر نہیں آتے؟ 252
قبروں پر پھول چڑھانے کے بارہ میں؟ 252
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کھڑے ہوکر دعا کرنا ثابت ہے؟ 254
میت کی لحد کو پکی اینٹوں یا آگ سے پکے ہوئے برتنوں سے بند کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 255
میت کو ایک جگہ سے نکال کر دوسری جگہ دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 255
قبر اگر گر جائے تو او رمٹی ڈال کر درست کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 256
خسف شدہ بستی بصورت ٹیلہ یا ادچان کو قبرستان بنانا جائز ہے یا نہیں؟ 256
کیا مزار پر نذر و نیاز چڑھانا اور قبر پر قرآن مجید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 256
کیا قبر میں سوال و جواب کے وقت آنحضورﷺ کا وجود مبارک سامنے آتا ہے؟ 259
قبر میں میت کو کرم وغیرہ یا بیرونی جانو رکھا جائیں تو میت کو ایذا پہنچتی ہے یا نہیں؟ 274
شہید کی لاش کو قبر میں مٹی یا دیمک وغیرہ کھاتی ہے یا نہیں؟ 275
شہید کی زندگی کی کیا نوعیت ہے؟ 275
کیا رسول اللہ ﷺ قبر شریف میں درود خود سنتے ہیں یا نہیں؟ 276
میت کو دفن کرتے وقت مٹی پر قل ہواللہ احد پڑھنا یا اینٹ پر کلمہ شریف لکھنا اور دفن کے بعد قبر پر اذان کہنا کیسا ہے؟ 276
قبر پر میت کا نام اور تاریخ وفات لکھنا کیسا ہے؟ 276
قبروں پر عرس کرنا، جھنڈا کھڑا کرنا،گلی کوچوں میں باجے بجانا کیسا ہے؟ 277
اونچے چبوتر جنوبی طرف بے شمار قبریں ہیں الخ؟ 278
میت کو قبر میں رکھ کر منکر نکیر کے سوال جواب بتانا جائز ہے یا نہیں؟ 279
قبرستان میں جوتا یا کھڑاؤں پہن کر چلنا کیسا ہے؟ 279
اگر کسی قبر میں مردہ کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے؟ 280
قبر پر ہاتھ اٹھا کر مردہ کے لیے دعا مانگنی جائز ہے یا نہیں؟ 280
مردے کو تابوت میں بند کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 280
کوئی وصیت کرجائے کہ میری لاش کو لکڑی کے تابوت میں بند کرکے قبر میں رکھنا؟ 281
زیارت قبور کی ترکیب کیا ہے؟ 281
کیا قبرستان میں جوتا اُتار کر چلنا سنت ہے؟ 281
قبرستان میں دعائے مغفرت کا کیا حکم ہے؟ 281
زیارت قبور پر تعاقب؟ 282
قبر کی زیارت کو کس طرح جانا چاہیے؟ 283
قبر پر سبز شاخ یا سبز ٹہنی نصب کرنی جائز ہے یا نہیں؟ 283
حاجیوں پر زیارت قبر نبوی کا حرام یا مکروہ ہونا؟ 283
قبر پر مٹی ڈالتے وقت دعا کا پڑھنا الخ؟ 284
زیارت قبور کے وقت سورہ اخلاص وغیرہ پڑھ کر قبر میں رکھنا الخ؟
ڈھیلے مٹی پر سورہ اخلاص وغیرہ پڑھپ کر قبر میں رکھنا الخ؟
اذان قبر پر بعد دفن میت کے درست ہے یا نہیں؟ 293
بلند ہونا قبر کا ایک بالشت یا چار انگشت جائز ہے یا نہیں؟ 294
قبر کابوسہ لینا جائز ہے یا حرام 295
قبر کا طواف کرنا کیسا ہے؟ 295
مشکوٰۃ شریف کے باب الکرامات میں ابوالجوزاء سے روایت ہے الخ؟ 296
عورت مومنہ کو زیارت قبور مطابق سنت رخصت ہے یا نہیں؟ 297
جسے کوئی شخص پاک مقام تصور کرتا ہے وہاں اپنے مردے دفن کرنا کیسا ہے؟ 302
قبرپرستی کی ابتداء 303
زیارت قبور 304
قبر کو سجدہ کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟ 343

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam

Surah Fatiha Aur Surah Ikhlas Ke Karishmat سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص کے کرشمات by Hakeem Muhammad Tariq Mahmood از حکیم محمد طارق محمود

 

Surah Fatiha Aur Surah Ikhlas Ke Karishmat

سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص کے کرشمات

by Hakeem Muhammad Tariq Mahmood

از حکیم محمد طارق محمود

Read online

Download link

Categories
Quran Urdu Translation Urdu Tafseer

تفسیر سورۃ اخلاص از مولانا حمید الدین فراہی

تفسیر سورۃ اخلاص

از مولانا حمید الدین فراہی

Download from Scribd