Categories
History Islam متفرق کتب

وقت کا سفر

وقت کا سفر

 

مصنف : سٹیون ہاکنگ

 

صفحات: 236

 

وقت اس  کائنات میں  انسان کی عزیز ترین اور نہایت بیش قیمت متاع ہے۔ جن لوگوں  نے وقت کی قدروقیمت کا  ادراک کر کے  اپنی زندگی میں اس کابہتر استعمال کیا  و ہی لوگ کائنات کے سینے پر اپنا نقش  چھوڑنے  میں کامیاب ٹھہرے ۔در حقیقت انسان اس وقت  تک ’’وقت‘‘ کے درست مصرف پر اپنی توجہات کا ارتکاز نہیں کرسکتا جب تک اس کے سامنے اس کی زندگی کا کوئی متعین مقصد اور نصب العین نہ ہو۔جو انسان اپنی زندگی کو مقصدیت کے دائرے میں لے آیا ہو اور وہ اپنے اسی مقصد اورآدرش کے لیے ہی زندگی کے شب وروز بسرکرنا چاہتا ہو اس کی ساری توجہ اپنے مقصد پر لگ جاتی ہے ۔اِدھراُدھر کےلایعنی مسائل میں الجھ کر وہ اپنا وقت برباد نہیں کرتا۔ایک بندۂ مومن کے لیے  وقت کسی نعمت کبریٰ سے کم نہیں ۔ ایمان انسان کا ایک ایسا وصف  ہے جوگزر ے ہوئے وقت کو اس کےلیے ختم یا محو نہیں ہونے دیتا لکہ اس کو ہمیشہ کےلیے امر بنا دیتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ وقت کا سفر‘‘ عصر حاضر کے معروف سائنسدان سٹیون ہاکنگ کی کتاب (A Brief History of Time) کا اردو  ترجمہ دنیا کی اکثر زبانوں میں اس کا ترجمہ ہوچکا ہے  یہ اردو  ترجمہ  ناظر محمود  نے کیا ہے  یہ کتاب گیارہ ابواب پر مشتمل ہے موجودہ دور کے مشہور ومعروف سائنس داں کی یہ کتاب کائنات کے آغاز اور اس کے انجام کی حیرت انگیز تصویر پیش کرتی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 5
تعارف 11
اظہار تشکر 15
پہلا باب۔کائنات کی تصویر 19
دوسرا باب۔زمان ومکان 35
تیسرا باب۔پھیلتی ہوئی کائنات 59
چوتھا باب۔ اصول غیر یقینی 79
پانچواں باب۔ بنیادی ایٹم اور فطرت کی قوتیں 91
چھٹا باب۔ بلیک ہول 113
ساتواں باب۔ بلیک ہول ایسے کالے بھی نہیں 135
آٹھواں باب۔ کائنات کا ماخذ اور مقدر 153
نواں باب۔ وقت کا تیر 185
دسواں باب۔ طبیعیات کی وحدت پیمائی 197
گیارہواں باب۔ اختتامیہ 215
آئن سٹائن 220
گلیلیو گلیلی 222
آئزک نیوٹن 224
فرہنگ اصطلاحات 226

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
History Islam تاریخ

تاریخ عالم کا ایک جائزہ

تاریخ عالم کا ایک جائزہ

 

مصنف : ظفر الحسن

 

صفحات: 143

 

لغوی اعتبار سے کسی چیز کے واقع ہونے کاوقت بتانے کو تاریخ کہتے ہیں ۔علامہ اسماعیل بن حماد الجوہری فرماتے ہیں کہ ”تاریخ اور توریخ“ دونو ں کے معنیٰ وقت سے آگاہ کرنےکے ہیں ۔اصطلاح میں تاریخ اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعہ بادشاہوں ، فاتحوں اورمشاہیر کے احوال، گزرے ہوئے زمانہ کے بڑے اور عظیم الشان واقعات و حوادث، زمانہٴ گزشتہ کی معاشرت ، تمدن اور اخلاق وغیرہ سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔ بعض حضرات نے اس سے وہ سارے اُمور بھی ملحق کردیے جو بڑے واقعات و حوادث سے متعلق ہوں، جنگوں ، امورِ سلطنت ،تہذیب و تمدن ، حکومتوں کے قیام ، عروج و زوال ، رفاہِ عامہ کے کاموں کی حکایت (وغیرہ) کو بھی تاریخ کہا گیا ہے۔تاریخ سے گزشتہ اقوام کے عروج و زوال ، تعمیر و تخریب کے احوال معلوم ہوتے ہیں، جس سے آئندہ نسلوں کے لیے عبرت کا سامان میسر آتا ہے، حوصلہ بلند ہوتا ہے، دانائی و بصیرت حاصل ہوتی ہے اور دل و دماغ میں تازگی و نشو نما کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ، غرض تاریخ اس کائنات کا پس منظر بھی ہے اور پیش منظر بھی، اسی پر بس نہیں؛ بلکہ اس سے آئندہ کے لیے لائحہٴ عمل طے کرنے میں بهی خوب مدد ملتی ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کرتے ہوئے قاری کے سامنے کون سے اُمور اور اہداف ہونے چاہئیں یہ بات تاریخ کے مطالعہ سے زیادہ اہم ہے۔ ہاں یہ بات ہے اُس قوم کے لیے جو تاریخ پڑھتی بھی ہو اور اُس سے سبق بھی لیتی ہو. تاریخ کو پڑھنا اور اُس کے نتائج اپنے زمانے میں محسوس کرنا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا، زندہ قوموں کیلئے یہ تینوں کڑیاں یکساں اہمیت رکھتی ہیں۔قرآن مجید بھی تاریخ بشری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ تلاوت کرنے والا اگر صاحب بصیرت ہو تو قرآن مجید اُس کے سامنے قوموں کی کامیابی اور ناکامی کے اصول رکھتا ہے۔ اپنے مخاطبین کے مسائل اُن کی تاریخ سے جوڑتا ہے۔ اُن کے سامنے اخلاقی اور عمرانی اصول رکھتا ہے۔ ترقی اور زوال کے اصول بتاتا ہے۔
زیر نظر کتاب’’ تاریخ عالم کا ایک جائزہ ‘‘ دل ڈیورانٹ کی انگریزی کتاب The Lessons Of History کا اردو ترجمہ ہے ۔ اپنے موضوع میں بڑی اہم کتاب ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب اپنے دور کی سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں میں شمار ہوتی ہے اس کی بیس لاکھ سے زیادہ جلدیں فروخت ہوچکی ہیں اور اس کا ترجمہ دنیا کی بہت سی زبانوں میں ہوچکا ہے ا س کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر پروفیسر ظفر المحسن پیر زادہ نے اسے انگریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ یہ کتاب 13 ابواب پر مشتمل ہے ان ابواب کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔مطالعۂ تاریخ کے بارے شبہات واعتراضات ، ارضیات اورتاریخ، حیاتیات اور تاریخ ، نسلیات اور تاریخ،کردار اور تاریخ،اخلاقیات اور تاریخ، مذہب اور تاریخ، معاشیات اور تاریخ،سوشل از اور تاریخ ، طرز حکومت اور تاریخ ، جنگ اور تاریخ،عروج وزوال، کیا انسان نے واقعی ترقی کی ہے ؟

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
History MISC. Books Urdu

History of Muslim Philosophy 2

History of Muslim Philosophy 2
اسلاامی فلسفہ کی تاریخ
Sharif, M.M. (ed.) محمد اشرف شریف
Small size file – (File Size: 42.74 MB)
Categories
History MISC. Books Urdu

Sources of Mughal History

Sources of Mughal History
مغلیہ تاریخ
Gupta, Manik Lal مانک لال گپتا
Small size file – (File Size: 2.54 MB)
High quality file – (File Size: 36.54 MB)
Categories
History MISC. Books Urdu

Sources on Punjab History

Sources on Punjab History
پنجاب کی تاریخ
Gustafson, W. Eric & Jones, Kenneth W. ایریک
Small size file – (File Size: 12.95 MB)
High quality file – (File Size: 210.52 MB)
Categories
History MISC. Books Urdu

History of Bhakti

History of Bhakti
بھکتی کی تاریخ
Neog, Maheswar نیوک مھیشور
Small size file – (File Size: 9.58 MB)
High quality file – (File Size: 149.22 MB)
Categories
History Islam MISC. Books Urdu

Decisive Movement in History of Islam

Decisive Movement in History of Islam
اسلامی تاریخ کا فصلہ کن موڑ
Enan, Muhammad Abdullah محمد عبداللہ مدنی
Small size file – (File Size: 9.99 MB)
High quality file – (File Size: 139.14 MB)
Categories
History MISC. Books Urdu

Studies in Indo Muslim History

Studies in Indo Muslim History
مسلمانان ہند کی تاریخ
Hodivala, S.H. ھوڈیولا
Small size file – (File Size: 29.6 MB)
High quality file – (File Size: 256.39 MB)
Categories
History MISC. Books Urdu

Literary History of Persia3

Literary History of Persia3
ایران کی ادبی تاریخی2
Browne, Edward G. براؤن
Small size file – (File Size: 308.86 MB)
High quality file – (File Size: 286.58 MB)
Categories
History MISC. Books Urdu

National Bibliography Of Modern History

National Bibliography Of Modern History
جدید تاریخ
Roach, John (ed.) جاہن
Small size file – (File Size: 13.95 MB)
High quality file – (File Size: 227.74 MB)