طائفہ منصورہ کا دفاع المعروف قصیدہ نونیہ

طائفہ منصورہ کا دفاع المعروف قصیدہ نونیہ

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 161

 

دنیا میں کوئی انسان یا  جماعت ایسی نہ ہو گی جسے تمام لوگوں نے اچھا سمجھا یا کہا ہو۔ البتہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کسی انسان یا جماعت کو اچھا یا بُرا کہنے یا سمجھنے والے کا اپنا وزن یا قد کاٹھ کیا ہے؟ کیونکہ دنیا میں ایسے ناقدین بھی جو اللہ عزوجل اور اس کے مصطفین اور اخیار بندوں کے ہاں مچھر کے پَر کے برابر بھی وزن نہیں رکھتے لیکن وہ نفسانیت سے مغلوب ہو کر آسمانِ شریعت کے ستاروں اور ہدایت کے میناروں پر تھوکنے کی کوشش میں اپنا منہ گندا کر لیتے ہیں اور علم وعمل کے پہاڑوں کو ٹکریں مار کر اپنے سر زخمی کروا بیٹھتے ہیں اور ان پہاڑوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔اس قدیمی روایت کے مطابق طائفہ منصورہ اہل حدیث کے ساتھ صدیوں سے ایسا ہوتا چلا آ رہا ہے اور ان کے حاسدین ان کے خلاف فضا خراب کرتے چلے آر ہے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں طائفہ منصورہ کی حقیقت کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور متقدمین کے آراء اور تحریروں سے اس بات کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اور طائفہ منصور پر ہونے والے اشکال واعتراضات کو بیان کر کے رد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور امام ابن قیم نے 5828 اشعار صرف حقائق کی عکاسی میں پیش کیے ہیں۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے جس کے افادۂ عام کے لیے اسے نہایت سلیس اور بامحاورہ اردو ترجمے کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ طائفہ منصورہ کا دفاع المعروف قصیدہ نونیہ ‘‘ امام ابن قیم الجوزیہ دمشقی کی تالیف کردہ ہے، جس کا اردو ترجمہ اور توضیح ابو مسعود عبد الجبار سلفی نے کیا ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ طبع اول 5
دیباچہ طبع دوم 9
حامدومصلیا 23
متصوفین اورمقلدین کاطائفہ منصورہ پرظالمانہہ بہتان 27
طائفہ منصورہ کاواضح اعلان 35
حقوق اللہ اورحقوق مصطفیٰ کےدرمیان حدفاصل 37
طائفہ منصورہ واشگاف اعلان 41
حضرت محمدرسول اللہﷺ پرنصرانیوں اورطائفہ منصورہ پرصوفیوں کےبہتان کےدرمیان قدرمشترک 44
متصوفین کی کمی عقلی پرماتم کہ وہ اپنی بیوقوفی دوسروں کےسرتھوپتےہیں 16
متصوفین کی شاطرانہ پالیسی 19
متصوفین کاظالمانہ طرزعمل 32
اگرحضرت رسول اللہﷺ کااپنی ذات کوسجدہ کراناپسندہوتاتوطائفہ سب سےپہلےسجدہ کرتا 55
حضرت رسول مقبولﷺ کی دعائےمستجاب 57
حضرت رسول اللہﷺ کی قبرمبارک کوحجرہ عائشہ صدیقہ ؓ میں بنانےکی وجہ 59
روضہ رسول ﷺ کی زیارت کےمتعلق طائفہ منصورہ کاحقیقت پسندانہ موقف 61
کیامسجدنبوی کی زیارت کی نذرپوری کرناواجب ہے 63
جنت میں دخلےکی سب سےبڑی رکاوٹ کاتذکرہ 69
قرآن وسنت کی پیروی سےہی دوزخ سےنجات مل سکتی ہے 82
طائفہ منصورہ ہردورمیں انصاررسول رہاہےاوراس سےبغض رکھناشیطان لعین کی خوشی کاذریعہ ہے 92
متصوفین کاطائفہ منصورہ پربلاوجہ غیظ وغضب 93
آفتاب حدیث کےطلوع ہونےپرمتصوفین کی حالت زار 99
متصوفین کی سینہ زوری 102
حضرت رسول اللہﷺ پرمشرکین اوراہل السنۃ پرمتصوفین کےالزامات میں مماثلت 104
اہل السنۃ کی تکفیرکرنےوالوں پرتعجب 107
متصوفین کےخبث باطن کےاگلنےپرطائفہ منصورہ کاصبر 115
معاندین کی ایذاءرسانیوں پراہل حدیث کوصبرکی تلقین 119
امت کےبگاڑکےوقت سنت پرقائم رہنےوالوں کااجر 122
جنت کی شریں نہریں کابیان جن سےصبرکےتلخ گھونٹ پینےوالےاہل ایمان پئیں گے 128
سنت رسول اللہﷺ پرعمل کی وجہ سےمتصوفین اورمقلدین کی گالیوں پرصبرکرنےوالےمومنوں کوملنےوالےاجروثواب کابیان 130
ان مشروبات کابیان جواہل ایمان کوپینےکےلیےملیں گے 133
اہل جنت کےکھانےاورپینےکےہضم ہونےکابیان 137
اہل ایمان کوملنےوالی دلہنوں کےحسن وجمال کادلآویزتذکرہ 139

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like