تلاش حق کا سفر

تلاش حق کا سفر

 

مصنف : محمد رحمت اللہ خان

 

صفحات: 162

 

کسی بھی انسان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت  کی بات ہے کہ اللہ تعالی اسے صراط مستقیم پر چلا دے اور اس کے سامنے حق کو واضح کر دے۔اور جو آدمی خلوص اور تعصبات سے بالا ہو کر حق کو تلاش کرتا ہے ،اللہ اسے ضرور راہ حق دکھا دیتے ہیں۔تلاش حق کے مسافروں میں سے ایک  مسافر اس کتاب کے مولف  محمد رحمت اللہ خان صاحب ہیں۔جو حق کی تلاش  میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر  مسلک  حق مسلک اہل حدیث   سے منسلک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے تلاش حق کے سفر میں پیش آنے والے واقعات کو جمع کرتے ہوئے یہ کتاب مرتب فرمائی  ہے، تاکہ دیگر لوگوں کو حق سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔ مؤلف کی یہ کتاب سالہا سال کی تحقیق وکاوش کاماحاصل ہے ۔ان کی زندگی کا آغاز تقلید اور خانقاہی سلسلوں سے ہوا۔ پھر اللہ تعالی نےانہیں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطافرمائی۔ اس دوران انہوں نے مختلف مسالک او ران کے عقائد ونظریات کا گہرائی سے مطالعہ کرکے کتاب وسنت سے ان کاتقابل کیا ۔یوں صراط مستقیم اپنی تمام ترحقانیت کےساتھ ان پر واضح ہوگیا۔ انہی تفصیلات کو انہوں نے کتابی شکل میں جمع کےکے اس کانام ”تلاش حق کا سفر” رکھا تاکہ ان کی یہ بے پناہ ریاضت متلاشیان حق کےلیے سہولت بن جائے۔ کتاب کو  فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر﷾جیسے  کبار اہل علم کی تصدیق وتائید حاصل ہے۔ عقیدہ سے لےکر عبادات تک جملہ اختلافی مسائل کے حل کے لیے انتہائی مدلل اوربہترین کتاب ہے ۔تلاش حق کے ہر مسافر کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 7
تقریظ 10
عرض مولف 15
تلاش حق کا سفر حصہ اول 22
آغاز سفر اور علماء احناف سے میرے ذاتی تجربات 22
اسلام میں علم کی اہمیت و فضیلت 34
توحید کی بنیادوں کو ڈھا دینے والے چند واقعات 35
فقہ حنفی پر ایک نظر 64
تلاش حق کا سفر حصہ دوم 93
اتباع سنت 107
عقیدہ توحید اور دیوبندیت 114
فقہ حنفیہ کی موجودہ معتبر کتابیں 149
جماعت تبلیغ اور اکابرین دیوبند کو ہمارا مشورہ 153

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like