تلاوت قرآن اور ذکر الٰہی کے سنہری اوراق

تلاوت قرآن اور ذکر الٰہی کے سنہری اوراق

 

مصنف : ڈاکٹر سید بن حسین العفانی

 

صفحات: 147

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مقدس اور محترم کتاب ہے۔ جو جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لیے نازل کی گئی ہے ۔ اس کا پڑھنا باعث اجراوثواب ہے اوراس پر عمل کرنا تقرب الی اللہ او رنجاتِ اخروی کا ذریعہ ہے ۔ یہ قرآن باعث اجروثواب اسی وقت ہوگا کہ جب اس کی تلاوت آدابِ تلاوت کو ملحوظ ِخاطر رکھ کر کی جائے ۔آداب تلاوِت میں سے یہ ہے کہ قرآ ن مجید کی تعلیم اور تلاوت خالصۃً اللہ کی رضا کیلئے ہو جس میں ریا کاری کا دخل نہ ہو ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’تلاوت قرآن اور ذکر الہی کےسنہری اوراق ‘‘ دکتور سید بن حسین العفانی کی عربی زبان میں تحریرشدہ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب قرآن مجید کےفضائل ، اس کی تلاوت کےآداب اور اس سے متعلقہ بہت سےاحکام پر مشتمل ہے ۔ کتاب ہذا کےمترجم فاضل دوست حافظ فیض اللہ ناصر ﷾ نے استاذ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی ﷾ کے حکم پر سلیس ،شگفتہ اور رواں ودواں ترجمہ کیا ہے۔اس کتاب میں ہمارے بہت سے اسلاف کے شوقِ تلاوت اور خصوصی رغبت واہتمام کے ایسے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں جن پر بظاہر یقین کرنا مشکل ہے لیکن وہ سیرا ورتراجم کی کتب میں محفوظ ہیں اورانہیں مصنف نے بحو الہ اس کتاب میں نقل کیاہے۔یہ کتاب اپنی افادیت کے باعث قرآن مجید کی تلاوت کا شوق رکھنے والے ہرمسلمان کےلیے بہترین تحفہ ہے۔کتاب ہذا کے مترجم فضیلۃ الاخ محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور ) اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن سے زائد کتب کےمترجم ومصنف ہیں۔ ان دنوں حافظ شفیق الرحمٰن زاہد ﷾ کےقائم کردہ ادارہ ’’ الحکمۃ انٹرنیشل،لاہور‘‘ میں بطور سینئر ریسرچ سکالر خدمات انجام رہے ہیں وہاں تبلیغی واصلاحی ’’ سلسلۃ الکتاب والحکمۃ‘‘ سیریز کے متعدد کتابچہ جات مرتب کرچکے ہیں۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور نے2014ء میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 13
عرض مترجم 17
تلاوت قرآن اورذکر الہٰی
یہ اللہ والوں کی غذاہے 21
یہ دل والوں کی منزل ہے 21
یہ دکھی دلوں کی دواہے 22
زبان اوردل کی عبادت 22
محبت واشتیاق میں اضافہ 22
کان،آنکھوں اورزبان کی عقدہ کشائی 23
ایمان کی لذت اورمٹھاس 23
شیطان کوشکست 23
مطلوب حیات بس یادخدوندی ہے 24
یادالہیٰ کےبے پناہ فوائد 25
ذکر الہٰی کےفضائل 26
تلاوت قرآن ذکر کی اعلیٰ صورت 27
محبوب ہردم رہناچاہیے! 29
اپنے بندوں کوذکر کی تلقین 30
کوئی لمحہ ضائع مت کیجئے 32
جنت کادروازہ کھولیے 33
جنت کاخزانہ حاصل کیجئے 33
جنت میں شجرکاری کیجئے 34
تلاوت وذکر کی ترغیب میں چند احادیث
ایک حرف پر دس نیکیاں 35
اللہ کےخاص لوگ 36
باونسیم اورتذکرہ وتعارف 36
بہترین شخص کون ؟ 37
عزت ووذلت کاسبب 37
پڑھتا جااورچڑھتاجا 37
معزز برگزیدہ فرشتوں کاساتھ 38
اللہ ورسول کی محبت  پائیے 38
قابل رشک کون ؟ 39
عزت وشرف کاتاج پہنئے 40
مختلف سورتوں اورآیات کےفضائل 40
تکمیل قرآن کی مدت
کم ازتین دن 46
مختلف اعتبار سےمختلف حکم 49
اس ممانعت سےمراد حرمت نہیں 50
حدیث اوراس کی شرح 52
اسلاف کرام ﷭ کےمختلف اعمال 53
مختاراورمحتاط مؤقف 55
ایک اعتراض اوراس کاجواب 55
آداب تلاوت
ظاہری آداب 57
باطنی آداب 58
اصل کلام کوسمجھنا 59
متکلم ،یعنی اللہ کی عظمت کااحساس 59
حضورقلبی 60
قرآن میں تدبر اورغوروفکر 62
سمجھنے کی کوشش کرنا 64
فہم کی راہ میں رکاوت بننےوالی چیزوں سےدور رہنا 64
خودکوقرآن کامخاطب سمجھنا 65
قرآن کااثر لینا 66
درجہ بہ درجہ بہتر کیفیت کی طرف جانا 69
خودپسندی سےدوررہنا 71
ذاکرین کاتذکرہ
سیدالذاکرین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ 74
سیدالقراءابی بن کعب ﷜ 76
ذوالنورین سیدنا عثمان بن عفان ﷜ 78
سیدناعبداللہ بن مسعود ﷜ 80
سیدنامعاذ بن جبل ﷜ 83
سیدناابوالدرداء ﷜ 85
سیدنا تمیم الداری ﷜ 85
سیدناابوہریرہ ﷜ 86
ابومسلم الخولانی ﷫ 86
اسود بن یزید نخعی ﷫ 86
امام سلیم بن عتر﷫ 87
ابوالعالیہ رفیع بن مھران ﷫ 87
سعید بن جبیر ﷫ 87
عروہ بن زبیر ﷫ 88
عبداللہ بن محیریز ﷫ 88
ابوعبدالرحمان السلمی عبداللہ بن حبیب ﷫ 88
ابورویم نافع بن عبدالرحمان ﷫ 89
قتادہ بن وعامہ ﷫ 90
سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمان بن عوف ﷫ 90
الامام الربانی منصورہبن زاذان ﷫ 90
امام حسان بن عطیہ ﷫ 91
امام حمزہ بن حبیب الزیات ﷫ 91
ابو جعفر القاری ،یزید بن قعقاع ﷫ 92
شیخ الاسلام وبقیۃ الاعلام ابوبکر بن عیاش ﷫ 93
یحییٰ بن وثاب ﷫ 94
ابواسحاق السبعیی ﷫ 94
کرزبن دبرۃ ﷫ 95
امام ثابت البنانی ﷫ 95
امام  ابوحنیفہ ﷫ 95
واصل بن عبدالرحمن البصری ﷫ 96
وکیع بن جراح ﷫ 96
معسربن کدام ﷫ 96
حسن بن صالح ثوری ﷫ 96
امام ابومحمد عبداللہ بن ادریس بن یزید الادوی ﷫ 97
عبدالرحمان بن قاسم ﷫ 97
امام یحییٰ بن سعید بن القطان ﷫ 97
امام شافعی ﷫ 98
امام احمدبن حنبل ﷫ 99
ابوالعباس احمدبن محمد بن سہل بن عطاء ﷫ 100
دشربن حارث الحافی ﷫ 100
عبدالرحمان بن مھدی ﷫ 100
عطاء بن السائب ﷫ 101
عمیربن ھانی العبسی الدرانی 101
بکر بن سھل بن اسماعیل ﷫ 101
ابوقبیصہ محمد بن عبدالرحمان الفی ﷫ 101
ابوبکر محمد بن علی بن جعفر الکتانی ﷫ 102
ابوسھل القطان احمد بن بن عبداللہ ﷫ 102
ابوعبداللہ احمد بن حرب بن فیروز ﷫ 102
محمد بن ابی محمد ابوشجاع ابن المقرون البغدادی ﷫ 103
ابوالعلاء الھدانی العطار المقری ﷫ 103
ابن نابلسی ﷫ 104
ابو بشر احمد بن محمد بن حسنویہ نیشاپوری ﷫ 105
جعفر بن حسن الدرزیجانی الحسنبلی ﷫ 105
ابولحسن الباہلی ﷫ 106
حافظ ابن عساکر ﷫ 106
عبدالرحمان بن علی بن مسلم بن الخرقی الشافعی ﷫ 106
ابوعمر محمد بن احمد بن قدامہ المقدسی ﷫ 107
احمد بن رضوان بن محمد ﷫ 107
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ 107
ذکروتلاوت کی لذت
اگرانہیں احساس ہوجائے 111
سب سے لذیر چیز 111
دل ذکر سےجھوم اٹھا 111
واقعی وہ خوشگوار زندگی ہوگی 112
یہی ہےدنیاکی جنت 112
تیرے سوامیں کسی کو نہیں چاہتا 112
میراموضوع گفتگو بس توہے 113
تیری محبت کےہوتے ہوئے 113
میں تجھے بھوہی کب ہوں 113
میرے تن بدن میں تیری یاد ہے 113
تیراذکر میری زباں پہ جاری ہے 114
جنت کے باغیچوں میں قدم رکھیں 114
ذکر وتلاوت جنت کےپھل پھول اورعمارتیں 116
اے فرشتو!خوش آمدید 117
اللہ تعالی فخر کااظہار کرتاہے 117
ذاکرین کی مجلس نشینی کےفوائد 118
یادکےبدلے میں یاد 119
اگر توآواز سن لیتا 119
زندہ ومردہ کےمثل 120
بعض مسنون اذکار کےفضائل
کثرت ذکر والے سبقت لے گئے 121
جوانعام اس پر ہےوہ کسی پر نہیں 121
اس سے افضل کوئی ذکر نہیں 122
دنیاکی تمام چیزوں سے محبوب ذکر 123
ہزرار نیکیوں کاحصول اورہزار گناہ معاف 123
فرشتوں میں تذکرہ ہوتاہے 124
عذاب سےنجات دلانے والا 124
انہیں حسرت وافسوس ہونے لگے گا 124
سب سےزیادہ فضیلت والے بندے 125
اللہ تعالیٰ کوسب سےمحبوب کلمات 125
افضل ذکر اورافضل دعا 126
میزان میں وزنی اوراللہ کو محبوب کلمے 127
تمہارے اب تک اذکار سےوزنی 127
ذکر اقسام
اول …اسماوصفات کاذکر 129
خودذکر کرنا 129
اللہ کی طرف سےخبر 129
مزید تین اقسام 130
دوم:امرنواہی اوراحکام کاذکر 130
دعوت اورتبلیغ 131
کامل اطاعت واتباع 131
ذکر کی صورتیں 131
قرآن کی تلاوت عام ذکر سے افضل ہے 132
تسبیح افضل ہےیااستغفار 133
اعمال کےمراتب کی پہچان 134
ذکر کی مختلف انواع 134
انکادل ذکرمیں یوں محوہوتاہے 135
اللہ اسے دومرتبہ یادکرتاہے 137
فناکی بہ نسبت بقازیادہ کامل ہے 138
قیود سے شہود کی طرف 139
جوذکرزبان ودل میں ہو 139
زہے نصیب کہ وہ مجھے یادکرے 141
خدایاتب کیاعالم ہوگا 142
دل میں بس توہی بسا ہے 142
یہ تودیوانگی کی دواہے 143
مرنےکےبعد بھی تیری یاد نہ گئی 144

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like