تاریخ جماعت اسلامی حصہ اول

تاریخ جماعت اسلامی حصہ اول

 

مصنف : آباد شاہ پوری

 

صفحات: 540

 

انیس سو تئیس میں انحطاط خلافت اسلامیہ کے بعد مسلمانوں کے اندر خلافت کی بحالی کی  مختلف تحریکیں اٹھیں ہر ایک نے اپنی اپنی استعداد اور پالیسی کے مطابق اس کی کوششیں کیں ۔ دوسری طرف عالم اسلام پر مغرب کی فکری وتہذیبی یلغار کی وجہ سے مسلمانوں میں اپنی تہذیب کے حوالے سے پسپائی کی روش پیدا ہو گئی ۔ ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے انیس سو بیالیس میں جماعت اسلامی کی اساس رکھی گئی ۔ جس کا اساسی مقصد سیاسی سطح پر اسلامی خلافت کا احیا اور معاشرتی و تہذیبی سطح پر مسلمانوں کے اندر تہذیب اسلامی کا احیاء کرنا تھا ۔ ان کے اندر اپنی تعلیمات کے حوالے سے اعتماد پیدا کر نا تھا ۔ اس سلسلے میں جماعت جب اپنے مشن کو لے کر آگے بڑھنے لگی تو جہاں اسے  غیرمسلموں اور کافروں کی طرف سے  کئی ایک رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا وہاں ان نام نہاد سیکولر اور لادین مسلمانوں کی طرف سے بھی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے علاوہ کٹر مذہبی حلقوں کی طرف سے بھی کئی ایک محاذوں سے نبرد آزما ہونا پڑا ۔ تاہم جماعت اپنی پالیسیوں اور مشن کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھتی رہی اس سے جماعت کی ایک الگ سے تاریخ مرتب ہوتی رہی ۔ اگرچہ جماعت اپنے  مشن یا منزل تک تا ہنوز بھی نہیں پہنچ سکی لیکن اس کے باوجود ایک انقلابی اور مضبوط جماعت ہونے کی وجہ سے اس نے  اسلامی تعلیمات کے حوالے مسلمانان ہند کے اوپر خاطر خواہ اضافہ ڈالا ہے ۔ بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے اوپر بھی اس جماعت کی فکر کے اثرات مرتب ہوتے ہوئے ہمیں نظر آتے ہیں ۔ زیرنظر کتاب جماعت اسلامی کے تاریخی پہلوں کو سامنے لے کر آتی ہے ۔ اللہ مصنف کو اجر جزیل سے نوازے۔آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تاریخی پس منظر
باب اول تاریخ کی میراث 19
جنوبی ایشیا میں اسلام کی آمد 20
مسلمانوں کی ناقص تعلیم وتربیت 22
ہندوؤں کا حصار مزاحمت 25
فتنوں کی یلغار 27
فتنوں کے سدباب کی کوششیں 30
باب دوم رویوں کی تشکیل 43
انگریزی استعمار کا رویہ 43
دوشاخہ پیش قدمی 44
تعلیمی نظام کی تبدیلی 45
مسلمانوں کی تہذیبی روح پر ضرب 47
مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کی حوصلہ افزائی 52
ہندو احیائی تحریکیں 57
قوم پرست احیائی تحریک 59
سرسید شخصیت اور افکار 68
تعلیمی پالیسی اور اس کے نتائج 70
حضرات علماء کا رویہ 82
باب سوم تحریک خلافت بیداری کی پہلی لہر 91
طوفانوں کا جنم 92
انگریز وزیراعظم اپنے اصل روپ میں 94
پہلی مسلم عوامی تحریک 95
عدم تعاون کی تحریک 98
ہندوؤں کی تحریک سے علیحدگی 101
ہندوؤں کا نقطہ نظر 104
مسلمانوں کو پے درپے صدمات 107
تحریک کے مثبت اور منفی پہلو 108
باب چہارم فتنوں کی اندھیری رات 115
شدھی اور سنگٹھن کی تحریکیں 117
ہندو مسلم فسادات 118
سنگٹھن کا منظم پروگرام 121
ہندوؤں میں بیداری اور مسلمانوں میں غفلت 122
فتنہ انکار سنت کا ظہور 139
اسلام میں غیراسلامی فلسفوں کا نفوذ 140
نئے فتنوں کے بانی اور داعی 142
مسلم لیگ کی پالیسی میں تبدیلی 153
قائد اعظم کی مایوسی 154
علامہ اقبال کی دو آزاد مسلم مملکتوں کی تجویز 154
مغربی افکار کی گمراہیوں اور دینی حلقوں کے جمود کے خلاف جدوجہد 169
ندوۃ العلماء کی تحریک 170
جامعہ ملیہ اسلامیہ 172
تحریک خلافت کے بعد مسلمانوں کے انحطاط کی کیفیت 173
روشنی کی کرنیں 175
علامہ اقبال کا کارنامہ 176
باب پنجم نقیب صبح 183
خاندان 183
ولادت اور تعلیم وتربیت 186
میدان عمل میں 189
دور صحافت 190
تکمیل تعلیم 197
الجہاد فی الاسلام 199
فیصلہ کن اقدام 204
تاریخ ساز فیصلہ 211
ترجمان القرآن کا اجراء 212
باب ششم دعوت کے ابتدائی چار سال 213
سید مودودی بحیثیت ترجمان  قرآن 214
سید مودودی کا اضطراب 230
جامعہ اسلامیہ کے قیام کا مسئلہ 234
اقامت صلوۃ اور ایتائے زکوۃ کی تحریک 236
باب ہفتم شدھی کے سیاسی فتنہ کا سدباب 293
فیصلہ کن موڑ 294
شدھی کی نئی مہم 200
متحدہ قومیت کے مسلمان جرنیل 305
سید صاحب کی دعوت 322
آزادی کی مطمح نظر 325
کتاب وسنت کے دلائل 332
مسلمان قوم نہیں پارٹی ہیں 335
انقلابی اثرات 342
دلوں کی دنیا بدل گئی 343
باب ہشتم دارالاسلام 353
دارالسلام کا تصور اور اس کا عملی منصوبہ 354
سید صاحب کے خوابوں کی تعبیر 370
علامہ اقبال سے مراسلت 381
ہجرت کی تیاری 397
دارالسلام کے ابتدائی ایام 409
علامہ اقبال کا سانحہ ارتحال 411
تحریک کا مرکز 421
دارالسلام کے شب وروز 437
باب نہم تحریک اسلامی 439
تحریک اسلامی کا آغاز 439
ترجمان القرآن ساتویں سال میں 442
اسلامیہ کالج لاہور میں بحیثیت پروفیسر دینیات 454
اسلام کا نظریہ سیاسی 458
اسلامی حکومت کس طرح قائم ہوتی ہے 464
مسلم لیگ کے قائدین اور ان کا سیاسی کردار 475
اسلام کے مقتضیات 484
مسلم لیگ تحریک پاکستان اور سید مودودی 495
تحریک پاکستان میں حصہ کیوں نہ لیا؟ 510
باب دہم حی علی الفلاح 519
مغربی تہذیب کی جانکنی 519
جماعت اسلامی ۔دستور خاکہ اور اس کی خصوصیات 522
مشاہدات اور تجربات کا حاصل 522
سخت اور مضبوط نظم 523
شرکت کی شرائط 523
جدید وقدیم اہل علم کی یکجائی 524
قدیم وجدید اصحاب علم اور سیاستدانوں سے مشورہ 525
جماعت سازی اور سید صاحب کا طرزعمل 526

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like