وفاۃ النبی ﷺ

وفاۃ النبی ﷺ

 

مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

 

صفحات: 335

 

عام انسانوں کی طرح نبی کریم ﷺکی بھی وفات ہوئی ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ :سیدناابوبکر صدیق نے فرمایا : لوگو ! دیکھو اگر کوئی محمد ﷺکو پوجتا تھا تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ حضرت محمد ﷺکی وفات ہو چکی ہے اور جو شخص اللہ کی پوجا کرتا تھا تو اللہ ہمیشہ زندہ ہے اسے موت کبھی نہیں آئے گی۔پھر ابوبکر نے سورہ الزمر کی یہ آیت پڑھی) : اے پیغمبر ! تو بھی مرنے والا ہے اور وہ بھی مریں گے۔اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ : محمد ﷺ صرف ایک رسول ہیں۔ اس سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔ پس کیا اگر وہ وفات پا جائیں یا انہیں شہید کر دیا جائے تو تم اسلام سے پھر جاؤ گے اور جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے تو وہ اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اللہ عنقریب شکر گزار بندوں کو بدلہ دینے والا ہے۔ (آل عمرٰن : 144)۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کےآخری ایام ، مرض اور وفات کا تذکرہ اور کیفیت کا بیان کتب حدیث وسیرت میں موجود ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ وفاۃ النبی ﷺ ‘‘امام ابو عبد الرحمٰن النسائی ﷫ کی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب وفاۃ النبی ﷺ کے متعلق احادیث کا خوبصورت ، مختصر ،جامع اور بے مثال مجموعہ ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی علالت کی ابتدا ، ایام مرض کی سختیاں ، تکلیفوں پر صبر وفات کی گھڑی ، غسل ، نماز جنازہ ،قبر مبارک کی کیفیت، تدفین ،صحابہ کرا م کی اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی جدائی میں حالت اور اس موضوع سے جڑی بے شمار علمی معلومات اس کتاب کا حصہ ہیں ۔ محترم جناب ابو امامہ نوید احمد بشار ﷾ نے امام نسائی کی عربی کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ اردو دان طبقہ بھی اس سے مستفید ہوسکے۔ اور مولاناغلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری ﷾ نے اس کتاب کو تحقیق وتخریج اور علمی فوائد سے مزین کیا ہے جس سے اس کتاب کی افادیت میں مزیدا ضافہ ہوگیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 8
سورت نصر کی تفسیر 11
نبی کریم ﷺ کاوقت مقررہ قریب آنےکااستدلال 18
نبی کریم ﷺ کی علالت کی ابتداء 20
دوران علالت نبی کریم ﷺ کےعلاج کابیان 41
رسول اللہ ﷺ کابوقت تکلیف اپنےآپ کودم کرنا 54
رسول اللہ ﷺ کاشدت مرض 57
رسول اللہ ﷺ اپنی علالت کے دوران کیاکرتےتھے؟ 63
دوران مرض نبی کریم ﷺ کیافرمایا کرتےتھے؟ 82
میرےماں باپ قربان ہون ،آپﷺ کی نگاہ جب آسمان کی طرف بلندہوئی تواس وقت کیافرمایا ؟ 91
نبی کریم ﷺ سےآخری شرف گفتگو کس نےحاصل کیا؟ 104
اس دن اورگھڑی کابیان جس میں رسول اللہ ﷺ فوت ہوئے 106
آپ ﷺ کےجسد اطہر کےاس حصے کابیان جہاں آپ ﷺکوبعد ازوفات بوسہ دیاگیا 123
بوقت وفات آپ ﷺ پر ڈالے جانےوالے کپڑے کابیان 125
رسول اللہ ﷺ کی عمر مبارک میں اختلاف کابیان 126
نبی کریم ﷺ کوکتنے کپڑوں میں کفن دیاگیا 128
رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ کیسےاداکی گئی؟ 134
آپ ﷺ کی مبارک قبرکی کیفیت کابیان 146
آپ ﷺ کی مبارک قبرکہاں کھودی گئی 150
رسول اللہ ﷺ کےجسم مبارک کےنیچے قبرمیں کیاچیز بچھائی گئی ؟ 154
نبی کریم ﷺ کووفات کی اطلاع 11
نبی کریم ﷺ کاقریب الموت وظیفہ 12
اپنےمحبوب نبی کریم ﷺ کی جدائی میں سیدنا معاذ ﷜ کےآنسو 14
نبی کریم ﷺ کودنیا  یاآخرت میں ایک کااختیار 15
سیدہ فاطمہ ؓ سے سرگوشاں 16
سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کی خلافت کی طرف واضح اشارہ 23
حدیث قرطاس 26
سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کونماز پڑھانےکاحکم 44
نبی کریم ﷺ کی وفات کےبعد سیدہ فاطمہ ؓ کی حالت 51
سیدنا انس ﷜ کو روزانہ خواب میں زیارت رسول اللہ ﷺ 51
نمازوں میں سب سےآخریس قرات 52
نبی کریم ﷺ کےبخار کی شدت 58
خیبری زہرآلو دلقمے کامرض وفات سےتعلق 60
کیانبی کریم ﷺ شہید ہوئے؟ 61
دوران مرض یہود ونصاری پر لعنت 65
صالحین کی قبروں پر مساجد بنانا 68
اےاللہ ! میری قبرکو بت خانہ نہ بنانا 72
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ ﷫ کاعیسائی عالم سےمناظرہ 80
نمازاورغلاموں کاخیال رکھنے کی وصیت 82
وصی رسول اللہ ﷺ کون؟ 89
سیدہ عائشہ ؓ پر اللہ تعالیٰ کےانعامات کی بارش 93
حالت نزع میں رسول اللہ ﷺ کی شدت سکرات 99
نبی کریم ﷺ کارخ انورقرآن مجید کےکھلے صفحے کی مانند تھا 99
صحابہ کرام میں خوش کی لہردوڑگئی 101
پیغمبر اسلام کاآخری پیغام 102
انصار صحابہ سےاظہار محبت 103
بعدازوفات نبی کریم ﷺ کےجسد اطہر سےخوشبو کانکلنا 107
وفاۃ النبی ﷺ کےموقع پر صحابہ کرام کی حالت 109
نبی کریم ﷺ کی وفات کےموقع پر مدینہ منورہ میں اندھیر اچھا جانا 111
وفاۃ النبی ﷺ کےموقع پر سیدہ فاطمہ ؓ کےاشعار 111
کیارسول اللہ ﷺ پر نوحہ کیاگیا ؟ 116
وفاۃ النبی ﷺ کےموقع پر سیدنا عمر ﷜ کی حالت 118
سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کاخطاب 119
تدفین کےبعد صحابہ کرام کی حالت 122
وفات رسول اللہ ﷺ کےموقع پر سیدنا ابوبکر ﷜ کےغم کی حالت 124
میت کوبوسہ دیناکیساہے؟ 124
عیدمیلادالنبی ﷺ 127
کسی نبی کےیوم وفات اوریوم ولادت کی تاریخ ثابت نہیں 127
نبی کریم ﷺ کی مبارک قبرکےعلاوہ کسی نبی کی قبرکاکوئی علم نہیں 127
کیابوقت غسل نبی کریم ﷺ کےجسم اقدس سےلباس اتاراگیا؟ 131
نبی کریم ﷺ کی لحد مبارک کس نےکھودی؟ 149
حجرہ عائشہ ؓ میں تین چاند 152
نبی کریم ﷺ کوقبرمیں کس نےاتارا 153
کتاب سےملحق  ابحاث
عقیدہ حیات النبی ﷺ اورمسلک اہلحدیث 158
زیارت قبرنبوی کےمتعلق روایات کاتحقیقی جائزہ 178
کیانبی کریم ﷺ قبرمیں درودسنتےہیں؟ 216
قبرنبوی سےتوسل وتبرک کی شرعی حیثیت 233
قبررسول اللہ ﷺ سےاذان کی آواز 287
حالت بیداری میں رسول اللہ ﷺ سےملاقات 297
روح کی واپسی اورمسئلہ حیات النبی ﷺ (حافظ ابویحییٰ نورپوری ) 306

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like