یا عبادی

یا عبادی

 

مصنف : عبد الرحیم اشرف

 

صفحات: 186

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔اہل علم نے  عامۃ الناس  کے لئے قرآن فہمی کے الگ الگ ،متنوع اور منفرد قسم کے اسالیب اختیار کئے ہیں ،تاکہ مخلوق خدا اپنے معبود حقیقی کے کلام سے آگاہ ہو کر اس کے مطابق  اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” یا عبادی ” محترم مولانا عبد الرحیم اشرف صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے قرآن مجید  کے آخری دس پاروں کا خلاصہ اور ایک حدیث قدسی کی تشریح کو بیان فرمایا ہے۔ یہ خلاصہ دراصل انہوں نے  فیصل آباد ریڈیو پر 1984ء میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بیان فرمایا تھا، جسے کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی مولفین کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مرتب 5
مصنف کتاب ایک نظر میں 11
اتل ما اوحي 17
ومن يقنت 27
ومالي 37
فمن اظلم 46
اليه يرد 56
حم 66
قال فما خطبكم 75
قد سمع الله 84
تبرك الذي 93
عم 102
حدیث قدسی 113
خدا اور بندے کا تعلق 113
اللہ ظلم نہیں کرتا 116
اللہ ہی ہدایت دیتا ہے 121
کھانا اور لباس اللہ ہی دیتا ہے 130
اللہ ہی گناہ معاف کرنے والا ہے 145
توبہ اور استغفار کے فوائد 161
یا اللہ! ہمارے گناہ معاف فرما 169
مغفرت طلبی کے چند نمونے 178
اللہ کی بادشاہت 182

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like