یہودیت ، عیسائیت اور اسلام

یہودیت ، عیسائیت اور اسلام

 

مصنف : احمد دیدات

 

صفحات: 625

 

اس وقت دنیا میں بے شمار آسمانی و غیر آسمانی مذاہب پائے جاتے ہیں،جن کی اپنی اپنی تہذیب وثقافت اور زندگی گزارنے کی لئے تعلیمات ہیں۔لیکن اسلامی تعلیمات ان تمام مذاہب  کی تعلیمات سے زیادہ معتدل ،روشن اور عدل وانصاف کے تقاضوں  پر پورا اترنے والی ہیں۔بنیادی طور پر مذاہب کی دو قسمیں ہیں۔1۔سامی مذاہب،2۔غیر سامی مذاہب۔سامی مذاہب میں یہودیت ،عیسائیت اور اسلام داخل ہیں،جبکہ غیر سامی مذاہب  میں ہندو مت،بدھ مت ،جین مت زرتشت ،کنفیوشس اور سکھ شامل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” یہودیت،عیسائیت اور اسلام” عالمی شہرت یافتہ ،عظیم اسلامی سکالر  ،مبلغ،داعی،  مذاہب عالم کےمحقق ،تقابل ادیان کے مناظراور عیسائی پادریوں کی زبانیں بند کردینے والے عظیم مجاہدشیخ احمد دیدات﷫  کی عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مفتی محمد وسیم اکرم القادری صاحب نے حاصل کی ہے۔آپ  کا پیدائشی نام احمد حسین دیدات ﷫تھا۔ آپ کی  تقاریر کے اہم موضوعات، انجیل، نصرانیت، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، انجیل میں محمد ﷺ کا ذکر ، کیا آج کی اناجیل کلام اللہ ہیں وغیرہ وغیرہ ہوتے تھے۔ مولف ﷫نے اپنی تقاریر اور مناظروں کے ذریعے  عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دیں،جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔آپ نے اس کتاب میں  مذاہب عالم میں سے ان  دو مذاہب (یہودیت ،عیسائیت)اور اسلام کا پہلے تفصیلی تعارف کروایا ہے ،اور ہر مذہب  کا پس منظر ،تعارف،بانی ،کتاب،عقائد،اہم ترین معلومات اور حقائق بیان کئے ہیں اور سب سے آخر میں ان دونوں مذاہب کا اسلام کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اسلام تعلیمات  کی عالمگیریت اورروشنی کو دنیا کے سامنے پیش کر کے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔ اللہ تعالی دفاع اسلام کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 21
پیش لفظ 23
مقدمہ 25
مطالعہ تقابل ادیان 25
دین اور اس کا مفہوم 25
مطالعہ تقابل ادیان اور اس علم کی اہمیت 27
مذہب ارتقاء اور الہام کی نظر میں 33
دو نظرئیے 33
مذہب کا الہامی نظریہ 37
مذاہب عالم بنیادی اور نسلی تقسیم کی نظر میں 39
الہامی و غیر الہامی مذاہب 41
تبلیغی اور غیر تبلیغی مذاہب 42
حصہ نمبر 1 دین یہود 44
حصہ نمبر 2 دین مسیح 128
حصہ نمبر 3 دین اسلام 236
حصہ نمبر 4 یہودیت ، عیسائیت اور اسلام کا تقابل 470
حصہ اول یہودیت اور اسلام کا تقابل 471
حصہ دوم عیسائیت اور اسلام کا تقابل 485
حصہ سوم بائبل مقدس اور قرآن مجید کا سائنسی تقابل 504
حصہ چہارم پیغمبر اسلام ﷺ اور دیگر بانیان مذاہب کا تقابل 606

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like