زاد المعاد حصہ سوم وچہارم

زاد المعاد حصہ سوم وچہارم

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 1152

 

حضور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات نہایت سادہ، واضح اور عام فہم ہیں، ان میں کسی قسم کی پیچیدگی کا گزر نہیں ہے۔ ان تعلیمات و ہدایات کا مکمل نمونہ آنحضرتﷺ کی ذات گرامی تھی فلہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے ’زاد المعاد‘ کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی۔ جس میں پوری صحت و استناد کے ساتھ آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کا تفصیلی، تحقیقی اور دقت نظر کے ساتھ ذکر موجود ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور اردو ترجمہ کے سلسلہ میں رئیس احمد جعفری صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے، پہلا حصہ آپﷺ کے حلیہ، عادات و شمائل اور طرز زندگی پر مشتمل ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں آپﷺ کے غزوات و مجاہدات اور حالات و سوانح وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور یگانہ ہے۔ اسی طرح کتاب کا ترجمہ بھی نہایت واضح اور سلیس ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ سوم کے مباحث ومسائل 63
غزوہ تبوک 70
حاکم ایلہ سے صلح 82
آنحضرت ﷺ کا ایک اثر انگیز خطبہ 87
فقہی احکام ومسائل کا استنباط 105
تبوک سے واپسی کے بعد 135
وفود عرب 138
وفد عبدالقیس 150
طارق بن عبداللہ اور اس کے رفقاء 199
ہرقل کے نام 247
طب نبوی 270
جسم کی پاکیزگی 317
قلبی بیماریاں 333
زہر کا علاج 357
جادو اور سحر 360
رسول اللہ ﷺ کے معمولات 389
سنت اور معمولات سنت نبوی 451
خطرات سے متعلق طبی ہدایتیں 577
رسول اللہ ﷺ کے چند احکام وقضایا 593
اہل کتاب سے قتال کا حکم 624
حصہ چہارم
نکاح اوراس کے متعلقات 657
طلاق قبل نکاح 786
بیوی کی طرف سے طلاق کا ایک گواہ 828
مسئلہ ظہار 859
زوجہ کا حق 932
مسائل رضاعت 975
باندی کی عدت 1013
زائد از ضرورت پانی کی فروخت حرام ہے 1129
جنین اور تھن کا دودھ فروخت کرنے کی ممانعت 1148

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like