زاد المعاد حصہ اول ودوم

زاد المعاد حصہ اول ودوم

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 981

 

حضور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات نہایت سادہ، واضح اور عام فہم ہیں، ان میں کسی قسم کی پیچیدگی کا گزر نہیں ہے۔ ان تعلیمات و ہدایات کا مکمل نمونہ آنحضرتﷺ کی ذات گرامی تھی فلہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے ’زاد المعاد‘ کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی۔ جس میں پوری صحت و استناد کے ساتھ آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کا تفصیلی، تحقیقی اور دقت نظر کے ساتھ ذکر موجود ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور اردو ترجمہ کے سلسلہ میں رئیس احمد جعفری صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے، پہلا حصہ آپﷺ کے حلیہ، عادات و شمائل اور طرز زندگی پر مشتمل ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں آپﷺ کے غزوات و مجاہدات اور حالات و سوانح وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور یگانہ ہے۔ اسی طرح کتاب کا ترجمہ بھی نہایت واضح اور سلیس ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
نقد ونظر 32
اس کتاب کے مؤلف کی حیات گرامی کے چند پہلو 37
امام ابن تیمیہ کے تلمیذ رشید کی داستان حیات 40
زاد المعاد کا اسلوب وانداز 40
امام ابن قیم کے طرز نگارش پر ایک نظر 44
آغاز سخن 50
چند آیتوں کی تفسیر 53
توحید خالص بغیر شرک کے 55
رسول کے سوا کوئی مطاع نہیں 58
ایک آیت کریمہ کی تفسیر 58
خیر ارض اور قبلہ واحد 70
شب معراج اور شب قدر کے مابین تفاضل کا مسئلہ 79
بعثت رسل کی ضرورت 91
آنحضرت ﷺ کا نسب 93
آنحضرت ﷺ کی رضاعی مائیں 105
آنحضرت ﷺ کی ہجرت 119
نبی ﷺ کا اصول اور اسوہ حسنہ 162
خطبات 192
آنحضرت ﷺ کا طریق طہارت 197
نماز اور ارکان وآداب نماز 201
دعائے قنوت 223
سجدہ سہو 236
سترہ 250
قنوت کا مسئلہ 274
تلاوت قرآن کریم 279
سجدہ شکر 303
جمعہ اور خصائص جمعہ 306
یوم جمعہ 317
جمعہ کی ساعت قبولیت 329
جمعہ یوم احتجاج ہے 339
خطبان نبوی صلی اللہ  علیہ وسلم 357
نماز عیدین 365
نماز کسوف 374
نماز استسقاء 376
دوران سفر میں آنحضرت ﷺ کے معمولات 379
دو وقت کی نمازیں ایک وقت میں پڑھنے کی اجازت 396
مریضوں کی عیادت 400
نماز جنازہ مسجد میں پڑھنی چاہیے یا مسجد سے باہر؟ 413
اسوہ حسنہ 420
نماز خوف 431
زکوۃ 435
فطرہ اورا س کی اہمیت 443
روزہ اور اس کے برکات ومصالح 353
ماہ رمضان میں جہاد وسفر 471
عاشورہ کا روزہ 479
آں حضرت ﷺ کی سعی 493
عود الی المقصود 507
خطبہ وداع 511
حج تمتع یا حج قرآن 517
حج وداع 518
اعتکاف 531
حج اور عمرہ 535
قربانی اور متعلقہ مسائل 547
منیٰ میں آنحضرت ﷺ کا دوسرا خطبہ 563
ہدایا،ضحایا اور عقیقہ 572
حصہ دوم
زاد المعاد حصہ دوم خصوصیات وفضائل پر ایک طائرانہ نظر 581
رسم عقیقہ اور اس کی مذہبی اور دینی حیثیت 590
کنیت رکھنے کے آداب 566
افراد امت سے آپ کا تخاطب 606
ذکر الٰہی 612
لباس پہنے وقت آپ کی سنت طیبہ 626
آداب سلام 644
چھینکنے کے آداب 651
سفر کے اذکار وآداب 653
اذکار نکاح 662
بیمار کو دیکھ کر کون سی دعا پڑھنی چاہیے 663
مرغوب اور نامرغوب کام 668
آنحضرت ﷺ کے ناپسندیدہ الفاظ 671
دعوت اسلام 682
جہاد کی فضیلت 719
جہاد اور اس کی فضیلت 731
میدان جنگ کی باتین 767
خیبر کے یہود سے معاملہ 759
آنحضرت ﷺ کے غزوات اور سرایا 768
غزوہ سویق 781
غزوہ احد 783
اسلام کے دوجاں باز 797
واقعہ بیر معونہ 799
غزوہ ذات الرقاع 801
بدر موعو د یا بدر ثانیہ 802
غزوہ مریسیع اور واقعہ افک 803
غزوہ خندق 808
باب سریہ نجد 813
صلح حدیبیہ 815
فتح خیبر 832
سریہ ابوبکر صدیق 859
حضرت حمزہ کی بچی کی تولیت پر جھگڑا 871
غزوہ موتہ شہادت کا شوق فراواں 874
غزوہ ذات السلاسل 880
بنو جذیمہ کی طرف خالد بن ولید کا سریہ 904
فتح مکہ اور دوسرے غزوات سے اہم فقہی مسائل کا استنباط 906
فتح مکہ کی شرعی اور فقہی نوعیت وحیثیت 915
غزوہ حنین 931
غزوہ حنین سے متعلق 941
غزوہ طائف 957
غزوہ طائف سے متعلق 963
سنہ 9ھ کے سرایا اور بعثات 970
بنی  طے کے بتوں کو توڑنے کے لیے حضرت علی کی سرکردگی میں ایک سریہ 975
واقعہ کعب بن زہیر 979

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like