ذیابیطس میں کیسے جیا جائے؟

ذیابیطس میں کیسے جیا جائے؟

 

مصنف : ڈاکٹر محمد صادق رضاوی

 

صفحات: 292

 

آج سے نصف صدی  قبل یہ خیال تھا کہ ذیابیطس کے مرض میں انسولین بالکل ہی موجود نہیں ہوتی  اور مرض کی حالت میں گلوکوز یاشکر ہی مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ جہاں تک ا س مرض کی تشخیص  کا تعلق ہے۔یونانیوں ، مصریوں ، عربوں اور ہندوں کو اس مرض کے  متعلق علم تھا اور کچھ نہ کچھ علاج بھی تھاجڑی بوٹیوں وغیرہ کی شکل میں۔لیکن یہ ساری غلامات صرف ان کے لیے تھیں جن کو ذیابیطس بڑی عمر یعنی  2۔Typeہوتی تھی۔عہد عتیق کے لوگ نہ صرف اس مرض کو جانتے تھے بلکہ مرض کی تشخیص ، خاصیت، مضر اثرات، ہلاکت آفرینی اور کچھ علاج کی بھی شدبدھ رکھتے تھے۔پیشاپ ٹیسٹ کرنے کا طریقہ بھی معلوم تھا۔ مگر حتمی علاج نہ  تب تھا اور نہ اب ہے۔تاہم یہ  الگ بات ہے کہ اس نئے دور میں ریڈیائی تحلیلات و مخوصات کے سبب اس مرض کی معلومات میں دقیق اور تفصیلی اضافہ ہوا ہے۔اور یہ بھی کہ کون کون سے اجزائے غذائی ، کون کون مختلف قسم کے ہارمونز اور کن کن کیمیائی اجزا کے سبب خون میں شوگر کی مقدار بڑھتی ہے۔ زیرنظر کتاب در حقیقت ان جدیدقدیم معلومات اور ساتھ ساتھ کچھ ذاتی تجربات  کی بنیا د پر نئی معلومات کا ایک گنجینہ ہے۔ موصوف ماہر ڈاکٹر ہیں  پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ مطالعہ بھی بہت کر رکھا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
بچہ ، رحم مادر اور جنین کی تکوین ( احادیث و قرآن کریم کی روشنی میں) 7
ذیابیطس میں کیسے جیا جائے! 29
دیابیطس اور اس کی حقیقت 36
ذیابیطس اور گردے 48
ذیابیطس و نظام دوران خون وقلب 56
ذیابیطس اور عوراض الدم ( خون کے امراض) 69
ذیابیطس و بلڈ پریشر 90
انسولین صحت اور مرض کے پس منظر میں 109
ذیابیطس نوع الاول بچوں میں 115
ذیابیطس اور جنس ( مردوں میں) 121
ذیابیطس اور جنس ( عورتوں میں) 132
ذیابیطس اور حمل 153
ذیابیطس اور عوراض القدم 172
ذیابیطس اورمتعدی بیماریاں 184
ذیابیطس اور آنکھیں 198
ذیابیطس اور نظام اعصاب 212
ذیابیطس و مشکلات الجراحیہ 222
ذیابیطس میں جلدی بیماریاں 243
تعلیم بطور ذریعہ علاج ذیابیطس 260

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like