اسلامی نظام زندگی قرآن عصری سائنس کی روشنی میں

اسلامی نظام زندگی قرآن عصری سائنس کی روشنی میں

 

مصنف : احمد دیدات

 

صفحات: 578

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔زیر تبصرہ کتاب ” اسلامی نظام زندگی،قرآن اور عصری سائنس کی روشنی میں ” عالمی شہرت یافتہ ،عظیم اسلامی سکالر  ،مبلغ،داعی،  مذاہب عالم کےمحقق ،تقابل ادیان کے مناظراور عیسائی پادریوں کی زبانیں بند کردینے والے عظیم مجاہدشیخ احمد دیدات﷫  کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مصباح الرحمن صاحب نے حاصل کی ہے۔آپ  کا پیدائشی نام احمد حسین دیدات ﷫تھا۔ آپ کی  تقاریر کے اہم موضوعات، انجیل، نصرانیت، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، انجیل میں محمد ﷺ کا ذکر ، کیا آج کی اناجیل کلام اللہ ہیں وغیرہ وغیرہ ہوتے تھے۔ مولف ﷫نے اپنی تقاریر اور مناظروں کے ذریعے  عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دیں،جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔آپ نے اس کتاب میں  قرآن اور عصری سائنس کی روشنی میں اسلامی نظام زندگی پر گفتگو فرمائی ہے،اور اسلام کی روشن تعلیمات کو دنیا کے سامنے پیش کر کے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔ اللہ تعالی دفاع اسلام کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
باب نمبر 1 13
غیر معمولی مقبولیت 19
اسوۂ رسول اکرمﷺ 21
دین اسلام بعد از پیغمبر اسلام 25
باب نمبر 2 27
القرآن المجید 27
نزول قرآن مجید 29
حفاظت قرآن مجید …. معجزہ قرآن مجید 31
دلائل اعجاز 34
قوت دلائل کے لحاظ سے معجزہ 38
باب نمبر 3 41
اسلام ، جدت اور حالات حاضرہ 41
جدت پسند ی اور اسلام 41
جدید علوم اور اسلام 47
علم فلسفہ اور   اسلام 48
علم سائنس اور اسلام 52
باب نمبر4 58
اسلام کی اساسی تعلیمات 58
ایمانیات 58
عقیدہ توحید 59
عقیدہ رسالت 61
فرشتوں پر ایمان 64
کتابوں اور صحیفوں پر ایمان 65
عقیدہ قضا ءو قدر 66
عقیدہ آخرت 66
تصور عبادت 76
نصب العین 76
باب نمبر5 78
اسلام کی عدالتی و سیاسی تعلیمات 78
عدالت و سیاست 78
حکومت الہیہ کی تشکیل 81
حکومت الہیہ کے قیام کے لیے آنحضرت ﷺ کی جدوجہد 82
اسلام کا تصور کائنات 106
حاکمیت الہٰیہ 107
مقام رسول ﷺ 110
خلافت 111
اولی الامر کی صفات 113
ریاست اسلامی کے بنیادی اصول 114
منتظمہ و مقننہ اور ان کے اختیارات 115
عدلیہ اور اس کے اختیارات 116
مقصد ریاست 116
اسلامی ریاست کی خصوصیات 117
بنیادی حقوق 119
باب نمبر 6 123
اسلام کی معاشی تعلیمات 123
مذہب اور معاش 123
اسلام اور گردش دولت 126
فروغ پیدا وار اور دولت کی منصفانہ تقسیم 128
کسب معاش کے طریقے اور ناجائز آمدنی کے وسائل کا سدباب 129
ذرائع معاش کی اہمیت و اقسام 129
تلاش معاش اور مختلف ذرائع 130
متلاشی رزق کی فضیلت 131
مختلف فنون و پیشے اور ان کی وجوہ 132
فراغ دلی اور کہالت کی بیخ کنی 133
اسلاف کا طریقہ 134
کوئی نہ کوئی پیشہ 134
خلاصہ بحث 134
اسلام اور کسب معاش 135
آلہ ترقی 135
تجارت پیشہ مسلم 135
مسلمانوں کی موجودہ حالت اور تعلیم و مدارس 135
اقتصادی کامیابی 136
حضرت موسیٰ و خضر 136
ایام حج اور تجارت 136
احادیث اور تجارت 137
ممنوعہ تجارت 137
فضل اللہ اور معاش کے الفاظ 137
صنعت و حرفت کاذکر اور انبیاء کرام 138
فضیلت کسب حلال 138
دیگر پیشے زمانہ رسالت میں 138
دست سوال 139
زکوۃ و خیرات اور ان کامصرف ومقصد 139
عورتوں کی معاش 140
آنحضور کا طرز زندگی 141
صحابہ اور حصول معاش 141
علمائے سلف کا طرز معاش 143
اسلام میں فقر و ا فلاس کا علاج اور اس کا اقتصادی نظام 144
موجودہ اور سابقہ صدیوں کا اہم ترین مسئلہ اور اسلام 144
فقر و افلاس کی اجمالی تاریخ 145
فقر و افلاس کے حل کی کوششیں 147

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
28.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like