حسن عقیدہ

حسن عقیدہ

 

مصنف : محمد طاہر نقاش

 

صفحات: 146

 

اعمالِ  صالحہ کی قبولیت کامدار  عقائد  صحیحہ پر ہے   اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین  مطابق ہے  تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک  پہنچ جاتے ہیں   اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام  انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد وہدایت کے لیے  مبعوث فرمایا تو  انہوں نے  سب سےپہلے  عقیدۂتوحید کی دعوت  پیش کی  کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی  ہے   عقیدہ  کاحسن ہی  جو انسان کو کامیاب و کامران بناکر اللہ   کی  رضامندی او رخوشی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے  ۔اگر عقیدہ  قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان  جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے  گی۔زیر نظر کتاب بھی عقیدہ کی اصلاح کے لیے  ایک اہم کتاب ہے جوکہ   عرب کے نامور عالمِ  دین فضلیۃ الشیخ  محمد بن جمیل زینو﷾کی سوال وجواب کے انداز میں عربی تصنیف  کا ترجمہ ہے  اردو ترجمہ کی سعادت دار الابلاغ  کے  مدیر  جناب طاہر  نقاش ﷾ نے  حاصل کی  ہے  اور اسے  طبا عت  کے اعلی معیار پر شائع کیا ہے ترجمہ انتہائی عام فہم اور سلیس ہے  اللہ اسے عوام الناس کے لیے  نفع بخش  بنائے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 9
حر ناصحانہ 11
تقریظ 13
مقدمہ 15
نیک اعمال کب قبول ہوں گے؟ 15
عقیدہ کی خرابی انبیاء ؑ کو بھی معاف نہیں 17
نیک اعمال اور رفاہ عامہ کے کام کب فائدہ مند ہوں گے؟ 18
صالح عقیدہ کی برکتیں 19
رسول اللہ کے چچا ابو طالب اور عقیدہ کا بگاڑ 20
عقیدہ میں نفاق کا نقصان عظیم 26
عقیدہ کی اصلاح تمام انبیاء ؑ کا منہج 27
جہاد فرض ہی عقیدہ کی اصلاح کے لیے کیا گیا 29
جب مجاہد بھی جہنم میں جھونک دیا جائے گا 32
عقیدہ توحید ہی اسلام کی اولین اساس ہے 35
مسلمان مشرک 63
اصلاح عقیدہ 69
عقیدہ اسلام کے منافی امور 114
عقیدہ کی خرابیاں اور ان سے بچنے کے طریقے 119

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like