انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر

انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 385

 

اسلام کی تعلیمات کا خلاصہ دو باتیں ہیں ۔اللہ تعالی کی بندگی و اطاعت اور اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک اسی لیے جیسے شریعت میں ہمیں اللہ تعالی کے حقوق ملتے ہیں اسی طرح ایک انسان کے دوسرے انسان پر بھی حقوق رکھے گئے ہیں ۔ اسلام میں انسانی حقوق کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ اسی لیے اسلام نے ان حقوق کو بہت واضح طور پر پیش کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انسان ایک سماجی حیوان ہے ، انسان ایک سانپ کی طرح تنہا کسی بل میں اور ایک شیر کی طرح تنہا کسی غار میں زندگی نہیں گزار سکتا ، وہ سماج اور خاندان کا محتاج ہے اور بہت سے رشتے داروں کے حصار میں زندگی بسر کرتا ہے ۔ چناچہ اس نسبت سے بھی انسان  کے اوپر بہت سے حقوق عائد ہوتے ہیں ۔ والدین اور اولاد کا حق ، بیوی ، بھائیوں اور بہنوں کا حق اور پڑوسیوں کے حقوق وغیرہ یہ تمام حقوق اصل اسلامی حقوق کے دائرے میں آتے ہیں ۔ اس لئے شریعت میں انسانی حقوق کا دائرہ بہت وسیع ہے اور انہیں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ زیر مطالعہ کتاب در اصل انڈیا میں منعقد سمینار میں دیے گئے لیکچرز کا مجموعہ ہے ۔ جس میں اس موضوع کے حوالے سے تقریبا تمام پہلو آچکے ہیں ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور فکر انگیز کتاب ہے ۔ اللہ ان تمام لوگوں کی محنت کو ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے جنہوں نے اس کے لیے کاوش فرمائی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 9
پہلا باب اسلام میں حقوق انسانی کا تصور 13
اسلام کا تصور حریت 15
اسلام کا تصور مساوات 21
اسلام میں انسانی حقوق 33
انسانی حقوق اور مساوات 47
اسلام میں حقوق انسانی کا تصور 57
اسلام میں شخصی آزادی 81
اسلام میں حقوق انسانی 91
اسلام میں تصور حریت اور اس کے حدود 96
اسلام اور انسان کے چار بنیادی حقوق 118
دوسرا باب مختلف طبقات کے حقوق اسلام میں 129
اسلام میں جنین کے حقوق 131
اسلام میں بچوں کے حقوق 142
بچوں کے حقوق اسلام کی نظر میں 171
اسلام میں بوڑھوں کے حقوق 180
بوڑھوں کے حقوق اسلام کی نظر میں 188
اسلام میں مریضوں کے حقوق 195
اسلام میں معذوروں کےحقوق 218
تیسرا باب مختلف ممالک میں اقلیتوں کے حقوق 227
مسلم ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق 229
مسلم ممالک کی غیر مسلم رعایا 248
غیر اسلامی ممالک میں آباد اقلیتوں کے حقوق 287
اسلام میں پناہ گزینوں کے حقوق 305
پناہ گزینوں کے حقوق اسلامی اصول کی روشنی میں 324
حالت جنگ میں انسانی حقوق کی پاسداری اور اسلامی تعلمیات 336
قیدیوں کے حقوق شریعت اسلامی میں 354
اسلام میں حقوق انسانی ماحولیات کے تناظر میں 363

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like