اسلامی تمدن و تاریخ

اسلامی تمدن و تاریخ

 

مصنف : پروفیسر نذیر احمد بھٹی

 

صفحات: 480

 

نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ نے ملتِ اسلامیہ کی زندگی کے ہر پہلو کے لئے راہنمائی فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک پہلو ثقافتی اور تہذیبی بھی ہے۔ دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ حسنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے بیک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ مغربی مفکرین اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں اپنے تمام تر تعصبات کے باوجود اسلام کی عظیم الشان تہذیب اور ثقافت کی نفی نہیں کر سکے۔ انہیں برملا اعتراف کرنا پڑا کہ مسلمانوں نے یورپ کو تہذیب کی شائستگی کی دولت ہی سے نہیں نوازا بلکہ شخصیت کی تعمیر و کردار کے لئے بنیادیں فراہم کیں، تاریکی میں ڈوبے ہوئے یورپ کو ثقافت کی روشنی سے ہمکنار کیا، جنگل کے قانون کی جگہ ابن آدم کو شرفِ انسانی کی توقر و احترام کا شعور عطا کیا اور یوں اس کرہ ارضی پر ان مہذب معاشروں کے قیام کی راہ ہموار کی جو آج بھی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” اسلامی تمدن وتاریخ “محترم پروفیسر عثمان غنی اور محترم پروفیسر نذیر احمد بھٹی صاحبان کی مشترکہ کوشش ہے،جس میں انہوں نے  بڑی خوبصورتی کے ساتھ اسلامی تہذیب وثقافت  پر روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب انہوں نے انٹر میڈیٹ علوم اسلامیہ کے امتحان کے لئے تیار کی ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبو ل فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تہذیب ،تمدن 9
اخلاق 24
تقوی 45
ذکر 61
صبر 79
شکر 92
عفو 100
عدل 110
احسان 120
خدمت خلق 129
عائلی زندگی 143
خاوند اور بیوی کے حقوق وفرائض 152
والدین کے حقوق اولاد کے فرائ 165
اولاد کے حقوق والدین کے فرائض 174
اسلامی معاشرہ میں تعلیم کی نوعیت واہمیت 183
مکتب 191
استاد وشاگرد کے حقوق وفرائض 200
مسجد 205
اسلامی معاشرہ 215
ہمسایہ 229
شہری 227
ریاست 249
امت 256
اقوت 263
تبلیغ 270
جہاد 280
حصہ تاریخ
اسلام کاپس منظر 292
آنحضرت ﷺ کی ابتدائی زندگی 300
تبلیغ دین اور ابتدائی مشکلات 306
ہجرت مدینہ 306
غزوات وفتوحات ،غزوہ بدر ،احد او رخندق 335
غزوات،وفتوحات ،صلح حدیبیہ فتح مکہ اور اور دوسری فتوحات 357
حجۃ الوداع اور حلت نبی کریم ﷺ 381
سیرت وتعلیمات نبوی 386
حضرت ابوبکر صدیق ؓ 404
حضر ت عمر فاروق ؓ 420
حضرت عثمان غنی ؓ 447
حضرت علی ؓ 466
خلافت  راشدہ کی اہم خصوصیات 477

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like