اضلاح بستی و گونڈہ میں میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلامذہ کے دعوتی ، اصلاحی و تعلیمی اثرات

اضلاح بستی و گونڈہ میں میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلامذہ کے دعوتی ، اصلاحی و تعلیمی اثرات

 

مصنف : عبد المنان عبد الحنان سلفی

صفحات: 130

 

شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے ۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں مجید گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں کا رخ کیا۔ وہاں اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ ۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے میں دے دی۔میاں صاحب محدث دہلوی نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ﷫سےبھی بیش قیمت خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو بیت کے ارادے سے تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند ِ پر بیٹھا کر گئے بلکہ نبویؐ اور سنت ِرسول اللہؐ کے لئے انہیں سرزمین ہند میں اپنا خلیفہ قرار دیا ۔ عالم بالخصوص برصغیر کے مختلف علاقوں او رخطوں کے بے شمار تلامذہ کو آپ سے فیض یابی کا شرف  حاصل ہوا۔  زیر کتاب ’’ اضلاع بستی  وگونڈہ میں  میاں سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫کے تلامذہ کے دعوتی ،اصلاحی وتعلیمی اثرات ‘‘  عبد المنان  عبد الحنان  سلفی کی مرتب شدہ  ہے  یہ کتاب  بستی  وگونڈہ میں میاں صاحب کے تلامذہ اور ان کے فیض یافتہ وصلحاء کی دعوت واصلاح کی سنہری کڑیوں کو جوڑنے اور ان کے  تابندہ نقوش کو نمایاں کرنے کےسلسلے میں ایک قابل قدر کاوش ہے۔یہ کتاب دراصل مصنف کی طرف سے ایک سیمینار میں پیش  کے  گئے  مقالہ کی کتابی صورت ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کلمات ناشر 11
مقدمہ کتاب 14
تقریظ وتبریک بعنوان(تحریک اہل ہندکی روشن تاریخ) 27
تاثرات 34
عرض مرتب 37
بستی وگونڈہ میں دعوت واصلاح کےاہم عناصر
اس خطہ کےناگفتہ بہ حالات اوریہاں دعوت واصلاح کاآغاز 45
(الف)مولاناسیدجعفرعلی نقوی 47
(ب)مولانامحمداسحاق محدث بانسوی 50
ج)مولانامحمداظہرشاہ بہاری 52
د)میاں سیدمحمدنذیرحسین محدث دہلوی کےتلامذہ 55
میاں صاحب سےبراہ راست کسب فیض کرنےوالےاس خطہ کےتلامذہ
مولانابخش بسکوہری 60
مولاناعباداللہ یوسف پوری 62
مولاناعبدالرحمن ڈوکمی 65
مولانانوراللہ 69
مولانامحمد حسین 71
مولاناعبدالستار بسکوہری 72
مولانا فہیم خاں 72
مولانا احمد علی 76
مولاناحافظ لعل محمدبانسوی 76
مولاناعظیم نیپالی 77
میاں صاحب کےبیرونی تلامذہ جنہوں نےاس خطہ کو اپنی تعلیمی دعوتی سرگرمیوں کامرکزبنایا
علامہ محمد عبدالرحمن محدث مبارکپوری 80
علامہ عبدالسلام مبارکپوری 87
مولاناسلیمان موی 88
مولاناشاہ عین الحق پہلواروی 90
مولانا ابوالحسنات محمد دبکاوی 91
مناظر شیخ الاسلام علامہ ابوالوفاثناءاللہ امرتسری 93
مولاناابولقاسم محمدسیف بنارسی 97
مولانامحمد یوسف شمس فیض آبادی 98
مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی 99
مولنامحمد سعید محدث بناری 99
مولانا محمد جوناگڈھی 99
مولانا محمد ابراہیم میرسیالکوٹی 99
مولانا محمد بشیرشہسوانی 99
مولانا عبدالتواب علی گڈھی 100

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...