جغرافیہ الباز الاشھب

جغرافیہ الباز الاشھب

 

مصنف : ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی

 

صفحات: 164

 

ماضی قریب میں تحقیق کے دوران بعض متنوع وجوہات نے تاریخ اور اس کے رجحانات مطالعہ‘ تشریح اور تحریر پر نظرثانی کے اہتمام کی جانب محقیقین کو راغب کیا۔ یہ اہتمام امت مسلمہ کی عام طرز زندگی پر اثر انداز ہونے والے بنیادی امور کے حقیقی ادراک کی ضرورت کے احساس کے باعث ظہور پذیر ہوا۔ گزشتہ تحریر شدہ تواریخ میں جو مواد تھا وہ تہذیب وثقافت کے محققین کو مطمئن کرنے کے لیےکافی نہیں تھا اور نہ ان میں موجود دلائل کے ذریعہ وہ عہد ماضی کی گہرائی تک پہنچ سکتے تھے۔ چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تاریخ کی بنیادوں کو ایک بار پھر کھوجا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے کہ جس میں تاریخ کے اوراق کی ورق گردانی کی گئی ہے اور یہ کتاب مطالعہ تاریخ اور تنقید سیرت میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر جامع ومدلل ہے اور قارئین کو قائل کرنے کی امتیازی خصوصیت رکھتی ہے۔ اور اس کتاب میں شیخ بغداد عبد القادر الحلیل کی کرامات کا تذکرہ ہے۔ان کے سوانح حیات اور ان کے علمی کارنامے اس کتاب میں بیان کیے گئے ہیں۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ جغرافیۃ الباز الاشہب ‘‘ ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی کی تالیف کردہ ہے اور اس کا ترجمہ سید وحید القادری عارف نے کیا ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
آیت کریمہ 8
انتساب 9
عرض حال۔سیدوحیدالقادری عارف 10
شکروتقدیر۔ڈاکٹرجمال الدین فالج کیلانی 15
مقدمہ۔ڈاکٹرعبدالسلام روؤف 16
کلمات ۔ڈاکٹرماجدعرسان کیلانی 20
کلمات ۔ڈاکٹرسعیدعبدالفتاح عاشور 21
کلمات۔ڈاکٹرمحی ہلال السرحان 22
کلمات۔ڈاکٹررشیدالخیون 23
کلمات ۔ڈاکٹرمحسن مہدی 25
کلمات۔ڈاکٹرکمال مظہراحمد 26
ارشادات امام نووی ﷫ 27
اقوال زرین 28
حقیقت اورتاریخ 29
باب الداخلہ 32
مشکلات تحقیق 34
سفرمکان وزمان 35
حضرت سیدناالامام عبدالقادرالحیلی ﷜کی سیرت پرنظرغائر 36
حضرت الشیخ عبدالقادر الحیلی ﷜نام،کنیت،اورنسب 37
مقام ولادت وآخرینش 39
آپ کےسفر 42
جیل سےبعدادکاسفر 42
بغداد سےیعقوب کاسفر 43
بغداد سےدیارمقدسہ کاسفر 44
سیاسی اورسماجی پس منظر 46
مجلس وعظ وتدریس 49
آپ کی دعوت اصلاح کی خصوصیات 55
آپ کی دعوت وارشاد کاطریق کار 56
صلیبی جنگوں کےدروان آپ کامجاہدانہ کردار 58
فقہی مکاتب فکر 60
تصانیف 61
وفات 65
اولاد 66
حضرت الامام عبدالقادرالحیلی ﷜ کےمقام ولادت کاذکراوراس کےمصدرومرجع پرتفصیلی نظر 70
تاریخ اسلامی میں تہذیب وثقافت پرمباحث 71
ثقافتی ورسہ کی کی 71
تاویلات 72
جائزہ 73
ابتدائی مورحسین 75
ماضی بعید 75
ابولفرج ابن لجوزی مورخ کسی اورکی پیروی نہیں کرتے 79
تاریخ کی نظرسے 84
مورحسنین متاخرین 85
الشطنونی 85
ابن لملفن 89
زین الدین السائح 90
اعتدال پسندمورحسنین 92
وضاحت 93
عراق کےتاریخی جغفرافیہ کایاک جائزہ 94
تاریخ کی دشوارراہیں 96
کڑیاں 96
مردم شماری کےشواہد 98
دائرہ تکرارسےخروج 99
فیصلہ کن پیش رفت 104
خاتمہ 106
اہم ذرائع اورحوالہ جات کی فہرست 108
سوانح محقق ڈاکٹرجما ل الدین فالج کیلانی 120
ملحقات 128
کتاب کےمتعلق منتخب اقوال 143

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like